سینئر اداکار کو سیٹ پر برگر کے پیسوں کیلئے بھی جھگڑتے دیکھا ہے، جگن کاظم کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
معروف پاکستانی اداکارہ اور میزبان جگن کاظم نے بیرون ملک شوٹنگ کے دوران اخراجات پر ہونے والے تنازع کا انکشاف کیا ہے
جگن کاظم نے ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں شرکت کے دوران بیرون ملک شوٹنگ کے دوران پیش آنے والے ایک واقعے کا ذکر کیا، جہاں انہوں ایک سینئر اداکار کو برگر کے پیسوں تک کیلئے پروڈکشن سے لڑتے دیکھا۔
انہوں نے بتایا کہ شوٹنگ کے دوران ایک سینئر اداکار نے اپنے ذاتی طور پر خریدے گئے برگر کی رسید پروڈکشن ٹیم کو دی اور دعویٰ کیا کہ چونکہ انہیں دوپہر کا کھانا فراہم نہیں کیا گیا، اس لیے وہ اس رقم کی واپسی چاہتے ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)
جگن کاظم کے مطابق انہوں نے یہ تمام صورتحال اپنی آنکھوں سے دیکھی اور یہ رویہ انہیں نامناسب محسوس ہوا۔
اداکارہ نے کہا کہ وہ اس بات کو ناپسند کرتی ہیں جب لوگ بیرون ملک شوٹنگ کے دوران چھوٹے موٹے اخراجات کا حساب رکھتے ہیں اور ان کی واپسی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک پیشہ ورانہ ماحول میں ایسے معمولی اخراجات کو درگزر کرنا چاہیے کیونکہ یہ سب ایک اداکار کو زیب نہیں دیتا۔
جگن کاظم نے مزید کہا کہ کارپوریٹ سیکٹر میں کام کرنے والے لوگ بھی معمولی رقم کے لیے اس طرح کی رسیدیں نہیں بنواتے، اس لیے شوبز انڈسٹری میں بھی ایسا رویہ اختیار نہیں کرنا چاہیے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: شوٹنگ کے دوران جگن کاظم
پڑھیں:
بل گیٹس اپنے بچوں کیلئے کتنی دولت چھوڑ کر جائیں گے؟
بل گیٹس اپنے بچوں کیلئے کتنی دولت چھوڑ کر جائیں گے؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 February, 2025 سب نیوز
مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس عرصے سے فلاحی کاموں کے لیے اپنی دولت عطیہ کر رہے ہیں، مگر وہ اب تک کتنے ارب ڈالرز عطیہ کرچکے ہیں؟
اس سوال کا جواب انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران دیا۔
برطانوی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں بل گیٹس نے بتایا کہ وہ اپنے فلاحی ادارے سمیت دیگر منصوبوں پر اب تک کتنی رقم عطیہ کرچکے ہیں تاکہ امراض کی روک تھام اور غربت کی شرح کو یقینی بنایا جاسکے۔
انہوں نے بتایا کہ میں اب تک 100 ارب ڈالرز سے زائد رقم اس مقصد کے لیے خرچ کرچکا ہوں مگر میں اپنی مزید دولت فلاحی کاموں پرخرچ کرنا چاہتا ہوں۔
یعنی بل گیٹس اب تک بیلجیئم کی معیشت جتنی رقم فلاحی کاموں پر خرچ کرچکے ہیں۔
برطانوی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ 60 ارب ڈالرز انہوں نے اب تک اپنے ادارے کو دیے جبکہ باقی رقم دیگر منصوبوں پر خرچ کی۔
بل گیٹس نے بتایا کہ 100 ارب ڈالرز سے زائد رقم فلاحی کاموں پر خرچ کرنے کے باوجود ان کے روزمرہ کے طرز زندگی میں کوئی تبدیلی نہیں آٗئی۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے کوئی ذاتی قربانی نہیں دی، میں نے کسی قسم کی کمی محسوس نہیں کی، اب بھی میں نجی طیارے اور دیگر آسائشات سے لطف اندوز ہو رہا ہوں۔
مائیکرو سافٹ کے شریک بانی اپنی دولت کا زیادہ تر حصہ عطیہ کرنے کی منصوبہ بندی کرچکے ہیں مگر ان کے تینوں بچوں کے حصے میں کیا آئے گا؟
انٹرویو میں جب پوچھا گیا کہ جب وہ دنیا سے چلے جائیں گے تو کیا ان کے بچے غریب ہو جائیں گے؟ تو بل گیٹس نے جواب دیا کہ وہ تینوں کے لیے مناسب رقم چھوڑ کر جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں ہوگا، میں ان کے نام بہت زیادہ رقم تو نہیں کروں گا مگر انہیں کوئی کمی محسوس نہیں ہوگی۔
بلومبرگ بلین ائیر انڈیکس کے مطابق بل گیٹس 160 ارب ڈالرز سے زیادہ کے مالک ہیں تو بچوں کے لیے اس میں سے کچھ فیصد دولت بھی کافی زیادہ ہوگی۔
انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ان کے خیال میں بچوں کو سوشل میڈیا سے تحفظ فراہم کیا جانا چاہیے اور آسٹریلیا کی جانب سے 16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ عقلمندانہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا نیٹ ورکس پر آپ کا بہت زیادہ وقت ضائع ہوتا ہے جبکہ آپ فکرمند رہتے ہیں کہ دیگر آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا سوچتے ہیں۔