Jasarat News:
2025-02-06@06:38:02 GMT

8 فروری کو پاکستان کا مینڈیٹ چوری ہواتھا، جنید اکبر

اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT

مردان(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر جنید اکبر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بھی اگر درست بات نہ مانی تو پارٹی صدارت چھوڑ دوں گا،میں سیاسی کارکن ہوں سیاسی نوکر نہیں، غلط کو غلط اور ٹھیک کو ٹھیک کہہ سکتا ہوں،مردان میںپارٹی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے رہنماء پی ٹی آئی نے کہا کہ اداروں کے ساتھ بات کرنے کا حامی ہوں۔ایک ہاتھ بڑھایا جائے تو دو ہاتھ بڑھائیں گے۔چوروں کو پارٹی میں برداشت نہیں کریں گے۔ سیاست کو کاروبار نہیں بنائیں گے۔ ہر کارکن کی رپورٹ بانی پی ٹی آئی عمران خان تک پہنچائوں گا۔ مانتا ہوں کہ پارٹی میں متعدد گروپس ہیں۔ میری کوشش ہوگی کہ آپس کے اختلافات کو ختم کرواسکوں۔8 فروری کو پاکستان کا مینڈیٹ چوری ہواتھا۔ ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا تھا۔انہوں نے کہا تمام ادارے ہمارے اپنے ہیں ان کی مضبوطی ملک کی مضبوطی ہے۔ہم سے ماضی میں غلطیاں ہوئی ہیں جو ہم اب بھگت رہے ہیں۔ ہم اداروں اور عوام کے درمیان فاصلے ختم کرنا چاہتے ہیں۔میری خواہش ہے کہ پاکستانی ادارے مضبوط ہوں کیونکہ ادارے جب مضبوط ہوں گے تو پاکستان بھی مضبوط ہوگا۔ جنید اکبر کا مزید کہنا تھا کہ جو آج ہم پر ہنس رہے ہیں،کل انہیں بھی اس کا سامنا کرنا پڑے گا،لاشیں اور زخمی ہم نے اٹھائے پھر بھی مطالبہ کرتے ہیں عدالتی تحقیقات کی جائیں۔تاریخ کی پہلی حکومت ہے جنہیں زبردستی حکومت دی گئی ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

8 فروری سیاہ ترین دن، عوام کا مینڈیٹ چوری کیا گیا، صفدر عباسی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صفدر علی عباسی نے کہا ہے کہ جعلی انتخابات، نئی کینال نکالنے، امن و امان کی خراب صورتحال اور پیکا قوانین کے خلاف 8 فروری کو سندھ بھر میں یوم سیاہ منایا جائے گا۔ اپنے جاری بیان میں ڈاکٹر صفدر علی عباسی نے مزید کہا کہ ضلعی ہیڈ کوارٹر کے پریس کلبوں کے سامنے پر امن احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے، 8 فروری کا دن ملک کی تاریخ میں سیاہ ترین دن تھا جس میں ریکارڈ دھاندلی کے ذریعے سندھ کے عوام کا مینڈیٹ چوری کیا گیا اور جی ڈی اے کے امیدواروں کو زبردستی سے شکست دلوائی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان26 ویں ترمیم ووٹ کیلئے مجھے 75 کروڑ کی پیشکش کی گئی: جنید اکبر کا دعویٰ
  • 26 ویں آئینی ترمیم میں حکومت کو ووٹ دینے کیلئے کتنےکروڑ روپے کی آفر ہوئی؟ جنید اکبر کا بڑا دعویٰ 
  • غلطیاں بھگت رہے، پارٹی میں متعدد گروپ ہیں: جنید اکبر
  • پارٹی میں چور ناقابل برداشت، عمران خان نے بھی بات نہ مانی تو صدارت چھوڑ دوں گا، جنید اکبر
  • پارٹی میں کیا چل رہا ہے ؟صدر پی ٹی آئی کے پی کااہم اعتراف
  • صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کا پارٹی میں گروپ بندی کا اعتراف
  • 8 فروری عوامی مینڈیٹ چوری کرنے کا سیاہ دن تھا،پیر یاسر
  • اگلی مرتبہ کن لوگوں کو ٹکٹ نہیں ملے گا، پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر نے واضح کردیا
  • 8 فروری سیاہ ترین دن، عوام کا مینڈیٹ چوری کیا گیا، صفدر عباسی