2025-03-25@03:52:32 GMT
تلاش کی گنتی: 537
«اہلکار ندیم»:
(نئی خبر)
— فائل فوٹو لاہور کے علاقے مناواں میں گداگر خاتون سے زیادتی کرنے والے پولیس اہلکار کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزم پولیس اہلکار نے روکنے اور ویڈیو بنانے والے شخص کو بھی فائرنگ کر کے زخمی کیا تھا۔ لاہور: پولیس اہلکار کی ساتھیوں کے ہمراہ گھر میں گھس کر 2 خواتین سے مبینہ زیادتیملزمان نے دو خواتین کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کی، اور ان کی برہنہ ویڈیو بھی بنائی، ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق اس واقعے میں ملوث پولیس اہلکار امجد تھانہ شفیق آباد میں تعینات تھا۔فیصل کامران کے مطابق پولیس اہلکار کے خلاف سخت قانونی اور محکمانہ کارروائی ہوگی۔
— فائل فوٹو پشاور کے تھانا یکہ توت میں طلباء کے خلاف ٹیچر نے درخواست جمع کرا دی۔پولیس کے مطابق طلباء کو سمجھا سکتے ہیں لیکن ان پر سخت کارروائی نہیں کرسکتے۔دوسری جانب ٹیچر کا کہنا ہے کہ طلباء کی شرارتوں کی وجہ سے میں ڈیوٹی نہیں کر پاتا، محکمہ تعلیم میرا تبادلہ کسی اور اسکول میں کردے۔ٹیچر کا کہنا ہے کہ پولیس نے طلباء کے والدین کو بلا کر معاملہ حل کرنے کی کوشش کی تھی۔ لاہور: گداگر خاتون سے پولیس اہلکار کی زیادتیفیصل کامران کے مطابق پولیس اہلکار کے خلاف سخت قانونی اور محکمانہ کارروائی ہوگی۔ واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول میں طلباء کی جانب سے استاد کو ہراساں کرنے کا منفرد واقعہ سامنے...

بنوں ،چوکی امن کمیٹی دفتر پر حملے ، 2پولیس اہلکاروں سمیت 5افراد شہید : شمالی وزیراستان میں افغان شہری ہلاک
اسلام آباد‘ راولپنڈی‘ بنوں‘ پشاور (اپنے سٹاف رپوٹر سے+ بیورو رپورٹ+ نامہ نگار) بنوں میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کے حملے میں دو اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔ بنوں میں فتح خیل چوکی پر دہشتگردوں نے حملہ کیا۔ شہید اہلکاروں کی شناخت رحیم اللہ اور ضیاء اللہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق بنوں کے تھانہ اتمانزئی کی حدود میں واقع علاقہ گربز میں شدت پسندوں کی جانب سے امن کمیٹی کے دفتر پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 9 زخمی ہوگئے۔ جوابی فائرنگ سے 8 حملہ آور بھی زخمی ہوئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا، حملہ آوروں کی گرفتاری کیلئے...
لاہور: ڈیوڈ نامی مسافر فرانس کے نانتیز ریلوے اسٹیشن میں پلیٹ فارم پر فون کا اسپیکر کھولے بہن سے باتیں کر رہا تھا کہ ایک ریلوے اہلکار نے آکر اسے ا سپیکر بند کرنے کو کہا اور بتایا کہ اس نے اسپیکر بند نہ کیا تو اس کو جرمانہ بھرنا پڑے گا۔ ڈیوڈ سمجھا وہ مذاق کر رہا ہے۔ اس لیے ہنسنے لگا۔ اہلکار نے اسی وقت 150 یوروکا جرمانہ کر دیا جو بڑھ کر اس وجہ سے 200 یورو(58 ہزار روپے)ہو گیا کہ ڈیوڈ موقع پر ادا نہ کر سکا تھا۔ ریلوے سٹیشن انتظامیہ سے مسافروں نے شکایت کی تھی کہ وہ ڈیوڈ کی بلند آہنگ گفتگو سے تنگ ہیں۔ اس باعث یہ قدم اٹھایا گیا۔
لاہور: قذافی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ میچ کے موقع پر سیکورٹی اہلکار گشت کررہے ہیں
پولیس تشدد سے تاجر کی ہلاکت کیخلاف تاجر وں ایم اے جناح روڈ پراحتجاج کررہے ہیں کراچی( اسٹاف رپورٹر ) پریڈی تھانے میں پولیس کے مبینہ تشدد سے نوجوان کی ہلاکت پر وزیر داخلہ سندھ نے متعلقہ کراچی پولیس چیف سے تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی کے احکامات جاری کر دیے ۔تفصیلات کے مطابق پریڈی کے پولیس اسٹیشن کے لاک اپ میں گرفتار شہری وقاص الدین ولد ریاض الدین کی اچانک ہلاکت پر حکام نے بھی نوٹس لے لیا ہے۔ایس آئی او پریڈی پولیس کے مطابق گزشتہ رات تھانے کے کانسٹیبل اسامہ کی مدعیت میں دفعہ 147/148 کے تحت ایک مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں 3 افراد کو گرفتار کیا...
پریڈی تھانے میں پولیس کے مبینہ تشدد سے نوجوان کی ہلاکت پر اہل خانہ اور صدر موبائل مارکیٹ کے دکاندار سرپا احتجاج بن گئے، ڈی آئی جی ساؤتھ نے واقعے کا نوٹس لے کر ایس ایچ او سمیت 9 اہلکاروں و افسران کو معطل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق موبائل مارکیٹ کے تاجر وقاص کی دوران حراست ہلاک پر مشتعل افراد نے پولیس کے خلاف نعرے لگائے اور احتجاج کرتے ہوئے ٹریفک معطل کیا جس کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہونے سے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں جبکہ مظاہرین کی جانب سے واقعہ میں ملوث پولیس افسران و اہلکاروں کے خلاف فوری قانونی کاررروائی کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ اس موقع پر صدر لیکٹرونکس ایسوسی ایشن کے رہنماؤں کی...
ذرائع کے مطابق بنوں میں فتح خیل چوکی پر دہشتگردوں نے حملہ کیا، جس میں 2 پولیس اہل کار شہید ہو گئے، شہید اہل کاروں کی شناخت رحیم اللہ اور ضیا اللہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بنوں میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کے حملے میں 2 اہلکار شہید ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق بنوں میں فتح خیل چوکی پر دہشتگردوں نے حملہ کیا، جس میں 2 پولیس اہل کار شہید ہو گئے، شہید اہل کاروں کی شناخت رحیم اللہ اور ضیا اللہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ اسی چوکی پر دہشت گردوں کی جانب سے گزشتہ شب بھی حملہ کیا گیا تھا۔ علاوہ ازیں 2 روز قبل کرک کے علاقے میں پولیس چوکی پر حملے...
فوٹو: اسکرین گریپ جیو نیوز کراچی کے علاقے ڈیفنس گزری میں اے وی سی سی پولیس نے بنگلے پرچھاپا مارا، جہاں ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی، جس سے ڈی ایس پی سمیت 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ڈی آئی جی سی آئی اے مقدس حیدر کا کہنا ہے کہ چھاپا اغوا ہوئے نوجوان کے کیس میں مارا گیا تھا۔انہوں نے مزید بتایا کہ بنگلے سے ملزمان نے پولیس اہلکار پر فائرنگ کی، جس میں ڈی ایس پی سمیت 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔پولیس کی مزید نفری طلب کرلی گئی، بنگلے کو چاروں طرف سے گھیرا ہوا ہے، گھر سے وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، پولیس نے گھر کے اطراف کی لائٹیں بند کر دی ہیں، بکتر...
پولیس کے مطابق اکوڑہ خٹک کے علاقے حسن درہ کے مقام پر پولیو ڈیوٹی سے واپس آتے ہوئے موٹر سائیکل سوار پولیس اہلکار فدا حسین پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں پولیو ڈیوٹی دینے والے ایک اور پولیس اہل کار پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ پولیس کے مطابق اکوڑہ خٹک کے علاقے حسن درہ کے مقام پر پولیو ڈیوٹی سے واپس آتے ہوئے موٹر سائیکل سوار پولیس اہلکار فدا حسین پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہل کار زخمی ہوگیا، جسے فوری طور پر قاضی میڈیکل کمپلیکس پہنچایا گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس حکام موقع پر پہنچے اور جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرکے ملزمان کی...
گزشتہ روز بھی فتح خیل پولیس چوکی پر رات گئے دہشتگردوں نے حملہ کیا تھا جسے پولیس نے بروقت جوابی کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا تھا۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور فرار ہو گئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ بنوں کے علاقے فتح خیل میں پولیس چوکی پر دہشتگردوں کی جانب سے دو روز میں دوسرا حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں دو اہلکار شہید ہو گئے۔ پولیس کے مطابق فتح خیل چوکی پر دہشتگردوں کے حملے میں 2 اہلکار شہید ہو گئے جبکہ حملہ آور کارروائی کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ڈی پی او بنوں کا کہنا ہے کہ فتح خیل چوکی پر 2 دن میں دہشتگردوں نے دوسری مرتبہ حملہ کیا۔ یاد رہے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2025ء) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بنوں میں پولیس چوکی پر خوارجی دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا پولیس دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہراول دستے کا کردار ادا کر رہی ہے ،خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر سپوتوں کی عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔(جاری ہے) وزارت داخلہ کی جانب سے ہفتہ کو جاری بیان میں وفاقی وزیرداخلہ نے بنوں میں پولیس چوکی پر خوارجی دہشتگردوں کے حملے میں شہید ہونے والے 2 پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا اور زخمی پولیس اہلکار کی جلد صحت یابی کیلئے...
بنوں میں پولیس چوکی فتح خیل پر مسلح شرپسندوں کے حملے میں 2پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔ پولیس نے فوری جوابی کارروائی کی، جس کے نتیجے میں حملہ آور فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق شہدا میں کانسٹیبل رحیم اللہ اور ضیا اللہ شامل ہیں، دونوں شہدا کی لاشیں ہسپتا ل منتقل کی گئیں ۔پولیس نے بتایا کہ حملے میں دہشتگردوں کی جانب سے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا، جبکہ جوابی فائرنگ سے دہشتگرد زخمی حالت میں بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔واقعہ کے بعد پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے تاکہ حملہ آوروں کو گرفتار کیا جا سکے۔ڈی پی او نے کہا کہ فتح خیل چوکی پر دو دن میں دہشت گردوں نے دوسری مرتبہ حملہ...
انٹرنیشنل کرمنل کورٹ کے کریم خان امریکی پابندیوں کا شکار پہلے اہلکار WhatsAppFacebookTwitter 0 8 February, 2025 سب نیوز لندن: انٹرنیشنل کرمنل کورٹ کے پراسیکیوٹر کریم خان امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عائد اقتصادی اور سفری پابندیوں کا شکار ہونے والے پہلے اہلکار ہوں گے۔ عالمی میڈیا نے ایسا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ برٹش پاکستانی کریم خان کا نام ابھی عوامی سطح پر جاری نہیں کیا گیا۔ تاہم صدر ٹرمپ کے ایگزیکٹوآرڈر کا ان پر اثر پڑے گا۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق پابندی کا شکار افراد کے امریکا میں اثاثے منجمد کیے جائیں گے، انہیں اور انکے اہل خانہ کے امریکا میں داخلے پر پابندی ہوگی۔ آئی سی سی نے امریکا کی...
کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آزاد کشمیر کو پاکستان کی پہلی دفاعی لائن قرار دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ خطے میں بدامنی یا انتشار ملک کے مفاد میں نہیں ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے سابق صدر اور ممتاز سفارت کار سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ نہ صرف آزاد جموں و کشمیر بلکہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر بھی پاکستان کی دفاعی ڈھال کا کام کر رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق سردار مسعود خان نے یہ بات اسلام آباد میں پاکستان آئیڈیالوجی کونسل اور انگریزی روزنامہ پاکستان آبزرور کے زیراہتمام ایک کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کشمیریوں کو تقسیم کرنے کی بھارتی کوششوں کے بارے میں...
خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں فتح خیل چوکی پر دہشت گردوں کے حملے میں 2 پولیس اہل کار شہید ہو گئے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بنوں میں فتح خیل چوکی پر رات گئے دہشت گردوں نے حملہ کیا، جس میں 2 پولیس اہل کار جام شہادت نوش کر گئے۔ رپورٹ کے مطابق شہید اہل کاروں کی شناخت ضیا اللہ اور رحیم اللہ کے ناموں سے ہوئی ہے، پولیس کے دونوں شہداء کی لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے بتایا کہ فتح خیل چوکی پر دو دن میں دہشت گردوں نے دوسری مرتبہ حملہ کیا ہے۔ دوسری جانب وزیرداخلہ محسن نقوی نے بنوں میں فتح خیل چوکی پر دہشت گردوں کے حملے کی...
بنوں(نیوز ڈیسک)بنوں کے علاقے فتح خیل میں پولیس چوکی پر دہشتگردوں کی جانب سے دو روز میں دوسرا حملہ کیا گیا۔پولیس کے مطابق فتح خیل چوکی پر دہشتگردوں کے حملے میں 2 اہلکار شہید ہو گئے جبکہ حملہ آور کارروائی کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ڈی پی او بنوں کا کہنا ہے کہ فتح خیل چوکی پر 2 دن میں دہشتگردوں نے دوسری مرتبہ حملہ کیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی فتح خیل پولیس چوکی پر رات گئے دہشتگردوں نے حملہ کیا تھا جسے پولیس نے بروقت جوابی کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا تھا۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے۔ دوران سروس انتقال کرنیوالے سرکاری ملازم کے ایک...
—فائل فوٹو بنوں میں فتح خیل چوکی پر دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا۔پولیس کے مطابق حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔ڈی پی او کا کہنا ہے کہ فتح خیل چوکی پر دو دن میں دہشت گردوں نے دوسری مرتبہ حملہ کیا ہے۔
کراچی (رپورٹ :حماد حسین)ملک بھر کی طرح کراچی کے تمام اضلاع میں پولیو مہم جاری ‘ ہزاروں بچوں کو قطرے پلادیے گئے‘پولیو ٹیمیں منظم طور پر اسکولوں میں بھی جاکر بچوں کو قطرے پلارہی ہیں ‘بعض علاقوں میں غفلت برتنے کی اطلاعات‘ حکام نے 11اہلکاروں کو معطل کردیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں انسداد پولیو مہم کے دوران ڈیوٹی میں غفلت برتنے پر 11 اہلکار وں کو معطل کر دیا گیا۔کمشنر کراچی نے چیف سیکرٹری کی ہدایت پر معطلی کا حکم جاری کیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق معطل ہونے والے اہلکاروں کا تعلق ضلع ملیر اور ویسٹ سے ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ معطل اہلکار معطلی کے دوران تنخواہ اور مراعات حاصل کر سکیں گے۔اس حوالے سے کمشنر کراچی نے کہا کہ...
لاہور میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے کال سینٹرز سے بھتہ لینے کا انکشاف ہوا ہے۔ لاہور کے تھانہ سول لائنز کی حدود میں پولیس اہلکاروں نے بھتہ خوری کی واردات کی۔ پولیس نے متاثرہ خاتون عنبر نواز کی مدعیت میں واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا۔ ایف آئی آر کے مطابق پولیس وردی میں ملبوس 2 اہلکار اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کال سینٹر آئے۔ ملزمان نے اسلحہ کے زور پر اے ٹی ایم سے 3 لاکھ روپے نکلوائے۔ ملزمان 2 لاکھ روپے مالیت کے لیپ ٹاپ اور دیگرسامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔ تھانہ سول لائن پولیس نے بھتہ خور پولیس اہلکاروں سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی شروع کر دی...
خیبر پختونخوا میں پولیس سمیت سرکاری اہلکاروں کے سیاسی اجتماع اور جلسوں میں شرکت پر پابندی عائد کردی گئی، وزیراعلیٰ نے اس طرح کی سب باتیں بے بنیاد قرار دے دیں۔ ان احکامات سے متعلق متعدد اضلاع، محکمہ جات کی انتظامیہ نے نوٹی فکیشن جاری کردیے ہیں۔ نوٹی فکیشن سوات، مالاکنڈ، دیر، بونیر سمیت مختلف اضلاع کے حکام کی جانب سے جاری کیے گئے ہیں۔ صوبے کی کئی جامعات نے بھی کسی سیاسی اجتماع میں شرکت پر پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔ صوبے کی پولیس کو بھی جلسے جلوسوں میں شرکت، سہولت کاری سے اجتناب کی ہدایت کی گئی ہے۔ پی ٹی آئی کور کمیٹی کے متعدد ارکان نے خیبر پختونخوا حکومت اور محکموں کے نوٹی فکیشن...
کراچی میں انسداد پولیو مہم کے دوران ڈیوٹی میں غفلت برتنے پر 11 اہلکار وں کو معطل کر دیا گیا۔کمشنر کراچی نے چیف سیکرٹری کی ہدایت پر معطلی کا حکم جاری کیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق معطل ہونے والے اہلکاروں کا تعلق ضلع ملیر اور ویسٹ سے ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ معطل اہلکار معطلی کے دوران تنخواہ اور مراعات حاصل کر سکیں گے۔اس حوالے سے کمشنر کراچی نے کہا کہ پولیو مہم میں غیر حاضری اور غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
کویت سٹی (انٹرنیشنل ڈیسک) کویت میں وزارتِ داخلہ کی جانب سے فورسز کے اہلکاروں کے لیے اہم ہدایت جاری کرتے ہوئے سختی سے عمل کرنے کاحکم دے دیا گیا۔ اہلکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ڈیوٹی کے سوااوقات میں عوامی مقامات پر یونیفارم پہن کر نہ جائیں۔ اسی طرح تعزیتی محافل، مارکیٹوں، تجارتی مقامات، شادی والے گھروں، قبرستانوں وغیرہ میں کسی اہلکار کو سرکاری یونیفارم میں جانے کی اجازت نہیں ہے۔ قانون پرعمل نہ کرنے والوں کو متعلقہ کمیٹی کے حوالے کیا جائے گا جہاں ان کے خلاف ادارہ جاتی تحقیقات کے بعد ضروری کارروائی کی جائے گی۔
MANILA: فلپائن میں امریکی فوج کا طیارہ گرکر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں امریکی فوج کا ایک اہلکار اور تین ڈیفنس کنٹریکٹرز ہلاک ہوگئے۔ خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوج نے بتایا کہ امریکا کی فوج کا ایک حاضر سروس اہلکار اور تین ڈیفنس کنٹریکٹر فلپائن میں ان کا طیارہ گرنے کے نتیجے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔ امریکی فوج نے بیان میں کہا کہ امریکی فوج نے طیارہ کنٹریکٹ میں لیا تھا جو انٹیلی جینس او سرویلینس سپورٹ کے لیے مصروف تھے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ امریکی فوج نے واضح نہیں کیا کہ حادثے کی وجہ کیا تھا اور یہ طیارہ کس ٹائپ کا تھا۔ فلپائن کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بھی طیارے...
احمد منصور: حسن خیل،شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ہوا ،سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانوں کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا، 12 خوارج ہلاک کردیے آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک محمد ابراہیم بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے،34 سالہ لانس نائیک محمد ابراہیم شہید کا تعلق ہنگو سے تھا ،مارے جانے والے خارجی دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں ہتھیار اور گولہ بارود برآمد ہوا، ہلاک ہونے والے دہشت گرد علاقے میں سکیورٹی فورسز پر حملوں اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے،علاقے کو مکمل طور پر خارجی دہشت گردوں، ان کے ہمدردوں اور سہولت کاروں سے پاک کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری...
پشاور:خیبر پختونخوا ( کے پی کے ) کے ضلع کرک میں شرپسندوں نے ایک پولیس چوکی پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اس واقعے کی شدید مذمت کی اور شہید ہونے والے اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ پولیس حکام کے مطابق یہ حملہ تھانہ خرم تحصیل بانڈہ داد شاہ کی چوکی پر ہوا، جہاں مسلح افراد نے بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی، پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران حملہ آور فرار ہوگئے، ڈی پی او کرک نے بتایا کہ حملے میں شہید ہونے والوں میں ڈرائیور نقیب اور عدنان شامل ہیں۔ زخمی...
راولپنڈی: اڈيالہ جیل میں داخلے سے روکنے پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری غصے میں آگئے۔ اڈیالہ جیل کے گيٹ پر روکنے پر فیصل چوہدری اور جیل عملے میں تلخ کلامی ہوئی۔ جیل میں داخل ہونے سے روکے جانے پر فیصل چوہدری غصے میں آگئے ان کی جیل اہلکار سے تلخ کلامی ہوئی اور انہوں نےگالیاں بھی دیں۔ اس حوالے سے فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ آج 9 مئی جی ایچ کیو کیس کی سماعت مقرر تھی ، انہیں 2 گھنٹے تک ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل کے کمرے میں حبسِ بے جا میں رکھا گیا اور جیل کا عملہ انہيں ہراساں کرتا رہا۔ اڈیالہ جیل چوکی نے جیل عملےکے خلاف کارروائی کی درخواست فیصل چوہدری...
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی کرک میں پولیس چوکی بہادر خیل پر فتنۃ الخوارج کے دہشتگردوں کی فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کرک حملے میں 3 پولیس اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے شہداء کے اہلخانہ سے تعزیت کی۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت شہداء کے لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کی بھرپور معاونت کی جائے گی۔ عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس نے لازوال قربانیاں دی ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی کرک میں پولیس چوکی بہادر خیل پر فتنۃ الخوارج کے دہشتگردوں کی فائرنگ...
مقامی افراد کے مطابق نامعلوم حملہ آوروں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ رات گئے تک جاری تھا۔ واقعے کے بعد آئی جی پختونخوا ذوالفقار حمید کرک پہنچے اور انہوں نے تفصیلات معلوم کرتے ہوئے مزید احکامات جاری کیے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں کرک کے علاقے میں پولیس چوکی پر حملے میں 3 اہلکار شہید اور 3 زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ خرم تحصیل بانڈہ داؤد شاہ بہادر خیل چوکی پر رات گئے مسلح افراد نے حملہ کردیا، جس میں تین پولیس اہلکار شہید اور تین زخمی ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی اضافی نفری اور ریسکیو اداروں کو موقع پر طلب کرکے کارروائی شروع کی گئی۔ مقامی افراد کے مطابق نامعلوم...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2025ء)شراب کے نشے میں دھت اہل کار ایس پی کے پاس پہنچ گیا، جسے بعد میں معطل کردیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق شراب کے نشے میں دھت ایک اہل کار ایس پی سے چھٹی لینے پہنچ گیا۔ ڈولفن پولیس کے اہلکار ارسلان کو ہیڈ کوارٹرز سے گرفتار کر لیا گیا۔(جاری ہے) بعد ازاں ایس پی ڈولفن شاہ میر کے حکم ہر شرابی اہل کار کے خلاف مقدمہ درج درج کرلیا گیا۔ گرفتار اہل کار کا میڈیکل کروایا گیا تو اس میں شراب نوشی ثابت ہو گئی۔تھانہ فیکٹری ایریا میں اہلکار کے خلاف شراب نوشی اور اختیارات سے تجاوز کا مقدمہ درج کیا گیا جب کہ ایس پی ڈولفن نے اہلکار...
لاہور: شراب کے نشے میں دھت اہل کار ایس پی کے پاس پہنچ گیا، جسے بعد میں معطل کردیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق شراب کے نشے میں دھت ایک اہل کار ایس پی سے چھٹی لینے پہنچ گیا۔ ڈولفن پولیس کے اہلکار ارسلان کو ہیڈ کوارٹرز سے گرفتار کر لیا گیا۔ بعد ازاں ایس پی ڈولفن شاہ میر کے حکم ہر شرابی اہل کار کے خلاف مقدمہ درج درج کرلیا گیا۔ گرفتار اہل کار کا میڈیکل کروایا گیا تو اس میں شراب نوشی ثابت ہو گئی۔ تھانہ فیکٹری ایریا میں اہلکار کے خلاف شراب نوشی اور اختیارات سے تجاوز کا مقدمہ درج کیا گیا جب کہ ایس پی ڈولفن نے اہلکار کو معطل کر کے ڈی ایس...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2025ء)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر سپوتوں نے اپنے خون سے وطن عزیز کے امن کی آبیاری کی ہے۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کرک میں پولیس چوکی بہادر خیل پر فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی فائرنگ کے واقعہ مذمت کی اور فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔(جاری ہے) محسن نقوی نے شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا اور واقعہ میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔وزیر داخلہ نے کہا کہ فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے رات کی تاریکی میں پولیس چوکی پر بزدلانہ حملہ کیا،...
بہادر خیل میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کے حملے میں 3 پولیس اہلکار شہید اور5 زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق خیبر پختوںخواہ کے ضلع کرک کے علاقہ بہادر خیل میں پولیس چوکی پر رات گئے دہشت گردوں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کردیا۔شرپسندوں کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار شہید اور پانچ زخمی ہوگئے۔پولیس حکام نے بتایا کہ بہادر خیل شہید اہلکاروں میں عدنان اور نقیب اللہ شامل ہیں، شہید ایلیٹ فورس کے کمانڈوز کا تعلق مانسہرہ سے ہے۔حکام کا کہنا تھا کہ زخمیوں میں صدام، تیمور، الیاس، جنید اور سعید شامل ہیں تاہم زخمی اہلکاروں کو ڈی ایچ کیو اور پشاور ریفر کردیا گیا، ایلیٹ فورس کی پلاٹون کرک میں تعینات تھی۔آئی جی کے پی...
کرک میں بہادرخیل پولیس چوکی پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے 3 اہلکار شہیداور6زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق دہشتگردوں کی فائرنگ سے تین پولیس اہلکار شہید جبکہ 6 اہلکارزخمی ہوئے ہیں، پولیس کی اضافی نفری پہنچ گئی،علاقے میں گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کرک میں پولیس چوکی بہادر خیل پر دہشتگردوں کی فائرنگ کے واقعہ مذمت کی اور فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔محسن نقوی نے شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا اور واقعہ میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ دہشتگردوں نے رات کی تاریکی میں پولیس چوکی...
ویب ڈیسک:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر سپوتوں نے اپنے خون سے وطن عزیز کے امن کی آبیاری کی ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کرک میں پولیس چوکی بہادر خیل پر فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی فائرنگ کے واقعہ مذمت کی اور فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا،محسن نقوی نے شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا اور واقعہ میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔ پاکستان کا کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کو خط وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے رات...
کرک(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 فروری 2025)خیبرپختونخوا ہ کے ضلع کرک میں پولیس چوکی پر شرپسندوں کے حملے میں 3 پولیس اہلکار شہید اور 5 زخمی ہوگئے،دہشتگردوں نے حملہ بہادر خیل پولیس چوکی پر حملہ کیا، 6 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے، شہید ہونے والوں میں عدنان اور نقیب شامل ہیں،پولیس کے مطابق دہشتگردوں کی فائرنگ سے تین پولیس اہلکار شہید جبکہ 6 اہلکارزخمی ہوئے ہیں، پولیس کی اضافی نفری پہنچ گئی،علاقے میں گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ڈی پی او نے بتایا کہ حملے میں شہید ہونے والوں میں ڈرائیور نقیب اور عدنان شامل ہیں۔حکام کے مطابق شرپسندوں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا تھا۔پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق شرپسندوں نے...
خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں ایک پولیس چوکی پر فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوگئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، کرک میں بہادرخیل پولیس چوکی پر دہشتگردوں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیں: قلات میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن: 23 دہشتگرد ہلاک، 18 جوان شہید ڈی پی او کے مطابق، 4 زخمی پولیس اہلکاروں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال منتقل جبکہ 2 زخمی پولیس اہلکاروں کو پشاور ریفر کیا گیا۔ واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کرک میں پولیس پر فتنہ...
کرک(نیوز ڈیسک)بہادرخیل پولیس چوکی پر دہشت گردوں کی فائرنگ، 3 اہلکار شہید ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کی فائرنگ سے تین پولیس اہلکار شہید جبکہ 6 اہلکارزخمی ہوئے ہیں، پولیس کی اضافی نفری پہنچ گئی،علاقے میں گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کرک میں پولیس پر فتنہ الخوارج کی فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے شہید پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا اورلواحقین سے تعزیت کا اظہارکیا۔وفاقی وزیرداخلہ کی زخمی پولیس اہلکاروں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی، محسن نقوی کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں نے رات کی تاریکی میں پولیس چوکی پر بزدلانہ حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس کے شہید اہلکاروں کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں،...
رائیونڈ پولیس کے کانسٹیبل سمیت دیگر افراد نے مبینہ طور پر بیوہ خاتون سے زیادتی، تشدد کرکے اس کی برہنہ ویڈیو بنالی۔ رپورٹ کے مطابق لاہور پولیس نے متاثرہ بیوہ خاتون کی درخواست پر خاتون سے زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا، واقعہ کا مقدمہ نمبر 921/25 تھانہ رائے ونڈ سٹی میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق شراب کے نشے میں دھت اہلکاروں نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا، پولیس اہلکاروں نے تشدد کیا اور برہنہ کرکے ویڈیوز بناتے رہے۔ پولیس حکام نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں، واقعے میں ملوث ایک کانسٹیبل کو حراست لےلیا گیاہے، معاملے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کررہےہیں، ذمہ داروں کے خلاف محکمانہ اور قانونی کارروائی...
فائل فوٹو کرک میں بہادر خیل پولیس چوکی پر شرپسندوں کی فائرنگ سے ایک اہلکار شہید، دو زخمی ہوگئے۔حکام کے مطابق شرپسندوں نے بھاری ہتھیاروں سے پولیس چوکی پر حملہ کیا۔ذرائع کے مطابق فورسز کی جانب سے جوابی کارروائی جاری ہے۔
کراچی: عیدگاہ پولیس نے جعلی پولیس کانسٹیبلز بن کر شہریوں کو ہراساں کرنے اور لوٹ مار کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت سلیم خان ، اخلاق اور بشیر کے نام سے کی گئی ہے جن کے قبضے سے پولیس نے جعلی پولیس کارڈز ، کیپ ، بیلٹ اور ایک موٹر سائیکل برآمد کرلی ہے، گرفتار جعلی پولیس اہلکار ملزمان عیدگاہ اور اطراف کے مختلف علاقوں میں پولیس اہلکار بن کر لوٹ مار کرتے تھے۔ عیدگاہ پولیس نے دوران پیٹرولنگ ملزمان کو روکا تو انہوں نے خود کو پولیس کانسٹیبل ظاہر کیا تاہم شک کی بنا پر پولیس نے انہیں تھانے منتقل کیا اور تفتیش کے دوران...

رائے ونڈ، پولیس اہلکاروں کا خاتون کو برہنہ کرکے مبینہ تشدد، زیادتی کا نشانہ بھی بنایا،برہنہ ویڈیو بناتے رہے
رائے ونڈ، پولیس اہلکاروں کا خاتون کو برہنہ کرکے مبینہ تشدد، زیادتی کا نشانہ بھی بنایا،برہنہ ویڈیو بناتے رہے WhatsAppFacebookTwitter 0 5 February, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )رائے ونڈ میں پولیس اہلکاروں کے خاتون کو برہنہ کرکے مبینہ تشدد کرنے کے واقعہ کا انکشاف ہوا ہے، تشدد کرنے والا ایک اہلکار پکڑا گیا، دوسرا فرار ہوگیا۔رائے ونڈ میں پولیس اہلکاروں نے خاتون کو برہنہ کرکے مبینہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، اہلکاروں نے ساتھیوں سے مل کر خاتون کو مبینہ زیادتی کا بھی نشانہ بنایا۔ اے ایس پی سردار عثمان کا کہنا تھا کہ واقعہ کا مقدمہ تھانہ رائے ونڈ سٹی میں درج کرلیا، ملوث پولیس اہلکارابوبکر کوگرفتارکر لیا، جبکہ دوسرے اہلکار کی تلاش جاری ہے۔سنگین...
فوٹو: اسکرین گریپ جیو نیوز لاہور کے علاقے رائیونڈ میں پولیس اہلکار نے ساتھیوں کے ہمراہ دو خواتین کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا ہے، جس کا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ خواتین سے زیادتی کے واقعے کا مقدمہ تھانا رائیونڈ سٹی میں درج کرلیا گیا، پولیس اہلکار ارسلان اینٹی رائٹ فورس میں تعینات ہے، جسے اب تک گرفتار نہیں کیا جا سکا۔ملزمان نے دو خواتین کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کی اور ان کی برہنہ ویڈیو بھی بنائی۔ پولیس اہلکار کی جانب سے خاتون پر جسم فروشی کے الزامات بھی عائد کیے گئے۔خواتین کی جانب سے ملزمان پر 37 ہزار روپے لوٹ کر لے جانے کا بھی الزام عائد...
امریکا(نیوز ڈیسک) Thank u for your service دنیا بھر میں یو ایس ایڈ کے 10 ہزار سے زائد افسر اور اہلکار جبری برطرف، صرف انتہائی ضروری کاموں کے لئے چند اہلکاروں کی نوکریاں برقرار ۔ رپورٹ کے مطابق یوایس ایڈ محکمہ کے کام اور اخراجات روک دیئے گئے، قیادت اور عملے کو برطرف اور تادیبی رخصت پر بھیج دیا گیا اور ویب سائٹ آف لائن ہو گئی۔ قانون سازوں نے کہا کہ ایجنسی کے کمپیوٹر سرورز ہٹا دیئے گئے۔محکمہ خارجہ کی طرف سے دنیا بھر کے 60 ممالک میں کام کرنیوالے یو ایس ایڈ کے ورکرز اور افسروں کو جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ وہ بروز جمعہ 7 فروری 2025 رات بارہ بجے سے ’’انتظامی چھٹی’’...
عیدگاہ پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے پولیس اہلکار بن کر لوٹ مارکر کرنے والے 3 جعلی کانسٹیبلز کو حراست میں لے لیا۔ ترجمان ساؤتھ زون پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان پولیس اہلکاربن کر لوٹ مار کرتے تھے، ملزمان کے قبضے سے جعلی پولیس کارڈ، ایک پولیس کیپ، بیرٹ اور موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی ہے۔ترجمان کے مطابق جعلی کانسٹیبلز کراچی کے مختلف علاقوں میں جعلی گشت کرتے تھے، دوران پیٹرولنگ روکے جانے پر ملزمان نے خود کو پولیس اہلکار ظاہر کیا۔ترجمان ساؤتھ زون پولیس کے مطابق شک کی بنیاد پر تھانے منتقل کرکے بعدازاں گرفتار کرلیا گیا، ملزمان کا مجرمانہ ریکارڈ بھی موجود ہے۔دوسری جانب دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی جرائم کی سرکوبی کیلیے سراغ رساں...
جیکب آباد(نمائندہ جسارت)جیکب آباد کے قومی شاہراہ پر حادثہ پولیس موبائل کا ٹائر برسٹ ہونے سے گاڑی موٹر سائیکل سے ٹکرا کر درخت میں جالگی 3اہلکاروں سمیت 8افراد شدید زخمی دو کی حالت تشویشنا ک۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے آباد تھانے کی حدودگورشانی موڑ کے قریب قومی شاہراہ پر خوفناک حادثے میں 3پولیس اہلکاروں سمیت 8افراد شدید زخمی ہوگئے جن میں دوکی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سابق نگراں وزیراعظم محمد میاں سومرو کی والدہ کی میت کراچی سے جیکب آباد لانے والی ایمبولینس کو کراچی سے اسکارڈ کرنے والی پولیس موبائل کا ٹائر پھٹنے سے پیش آیا پولیس موبائل ڈبل روڈ کی درمیانی فوٹ پاتھ عبور کرتے ہوئے دوسری سڑک پرسامنے سے...
محراب پور(جسارت نیوز) مورو پولیس تھانہ کی حدود جمالی ٹاؤن میں دو موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے بعد ایک موٹر سائیکل سوار ریٹائرڈ ہیڈ کانسٹیبل غلام شبیر ولد بخشل کھوسو پیچھے سے آنے والی ڈاٹسن گاڑی سے کچل کر جاں بحق ہوگیا، پولیس کے مطابق نعش ضروری کارروائی بعد ورثاء حوالے کر دی ہے پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے، نعش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔
جنوبی وزیرستان: جنوبی وزیرستان اپر میں تین پولیس اہلکاروں کو اغوا کر لیا گیا، ڈی پی او ارشد خان نے واقعے کی تصدیق کردی۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان اپر میں تھانہ لدھا کی حدود میں واقع علاقہ سپنہ میلہ زنگڑہ سے محسود قبیلہ سے تعلق رکھنے والے تین پولیس اہلکاروں کو نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کر کے نامعلوم مقام پر لے گئے ہیں۔ واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے ڈی پی او ارشد خان نے بتایا کہ اغوا ہونے والے اہلکاروں میں سپاہی حکمت یار، اسحاق اور اسد اللہ شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق تینوں اہلکار جنوبی وزیرستان لوئر کے تھانہ رغزئی میں تعینات تھے۔ ڈی پی او جنوبی وزیرستان اپر ارشد خان نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر کے مغوی...
کوئٹہ میں زرغون روڈ پر ڈمپر بے قابو ہو کر ریڈ زون کے گیٹ سے ٹکرا گیا۔ پولیس کے مطابق حادثے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا جبکہ ڈمپر کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ڈمپر ٹکرانے سے ریڈ زون کا گیٹ ٹوٹ گیا ہے۔ جاں بحق اہلکار کی لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
بھارت کی ناگپورپولیس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ ناگپور میں 300 روپے میں آن لائن خریدی گئی ٹی شرٹ پر جھگڑے کے بعد مجرمانہ ریکارڈ رکھنے والے ایک شخص کو قتل کر دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پولیس اہلکار نے کہا کہ ملزم اکشے آسولے نے 300 روپے میں ایک ٹی شرٹ خریدی لیکن شرٹ اس کے ناپ کی نہیں تھی، اس لیے اس نے شبھم ہرنے کو دے دی۔ شرٹ لینے کے بعد مقتول 300 روپے ادا کرنے میں ٹال مٹول سے کام لینے لگا، جب شرٹ دینے والے نے پیسوں کے لیے اصرار کیا تو اس نے پیسے اس کے اکشے آسول کے اوپر پھینک کر مارے جس سے دونوں کے درمیان تلخی نے...
پشاور(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک افسر سمیت 5 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے۔نجی چینل کی رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے الگ الگ کارروائیوں میں ایک کمانڈر سمیت 4 مبینہ دہشت گردوں کو بھی ہلاک کر دیا۔سیکیورٹی حکام کے مطابق دھماکا میر علی کے علاقے محمد کلے میں کلیئرنس آپریشن کے دوران ہوا۔ ذرائع نے بتایا کہ حملے میں ایک کیپٹن سمیت 5 سیکورٹی اہلکار زخمی ہوئے۔زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔فوج کے میڈیا ونگ نے اس واقعے کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔ذرائع نے بتایا کہ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے ایک فالو...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) منگھوپیر میں ارسلان نامی شہری کے اغوا اور کرپٹو ڈیجیٹل کرنسی ڈکیتی کیس میں مفرور مرکزی ملزم علی رضا کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار ملزم سی ٹی ڈی سول لائن میں تعینات تھا۔ پولیس کے مطابق علی رضا کو ریلوے اسٹیشن کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔ ایس ایس پی اے وی سی سی انیل حیدر نے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس کیس میں اب تک 9 ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے جبکہ مزید مفرور ملزمان کی تلاش کیلیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 03 فروری 2025ء) پاکستان میں پولیو کی روک تھام کی مہم میں شامل ویکسینیٹرز پر بڑھتے ہوئے حملوں کے پیش نظر رواں سال حفاظتی انتظامات مزید بڑھا دیے گئے ہیں۔ پولیس اہلکار زرمت خان نے اے ایف پی کو بتایا کہ اس حملے میں ہلاک ہونے والا پولیس اہلکار پاکستانی صوبے خیبر پختونخوا کے علاقے جمرود ٹاؤن میں پولیو ویکسینیٹرز کی حفاظت پر مامور تھا۔ زرمت خان کے مطابق، ''دو نامعلوم موٹرسائیکل سوار افراد نے اس پولیس کانسٹیبل پر فائرنگ کی، جس کے باعث وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔‘‘ دنیا بھر میں اب صرف پاکستان اور افغانستان ہی دو ایسے ممالک ہیں، جہاں پولیو کا خاتمہ نہیں ہو سکا۔ عسکریت پسند عناصر...
کابل میں اقوام متحدہ کے دفتر پر فائرنگ کے نتیجے میں طالبان کا ایک سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گیا۔ رائٹرز کے مطابق واقعے میں اقوام متحدہ کا سیکیورٹی پر مامور ٹھیکیدار بھی زخمی ہوا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں طالبان انتظامیہ نے ’ کابل سرینا ہوٹل‘ پر قبضہ کرلیا افغانستان میں اقوام متحدہ کے مشن (یو این اے ایم اے) کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں طالبان کا ہی ایک سیکیورٹی اہلکار ملوث ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ طالبان سیکیورٹی فورسز کے ایک اہلکار نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں اقوام متحدہ کے کمپاؤنڈ کے باہر تعینات طالبان سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوا ہے۔ فائرنگ سے زخمی ہونے...
وزیرِ اعظم شہباز شریف پیر کے روز وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے ہمراہ سی ایم ایچ کوئٹہ پہنچے اور قلات سمیت بلوچستان کے دیگر اضلاع میں دھشتگردوں سے بہادری سے لڑتے ہوئے زخمی ہونے والے سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی عیادت کی۔ یہ بھی پڑھیں: زخمیوں سے گفتگو کے دوران وزیرِ اعظم شہباز شریف نے انہیں قوم کے ہیرو قرار دیتے ہوئے ملک کی خاطر ان کے قربانی کے جذبے اور وطن کی حفاظت کے غیر متزلزل عزم کی تعریف کی۔ ’آپ سب قوم کے ہیروز ہیں. مجھ سمیت پوری قوم کو آپ اور قربانی کے جذبے سے سرشار آپ کے اہل خانہ پر فخر ہے، جب تک قوم کا تحفظ ایسے بہادر جوانوں کے سپرد ہے،...
—فائل فوٹو ڈیرہ غازی خان میں گدائی چونگی میں ڈکیتی میں ملوث 3 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا، واقعے کا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔ڈیرہ غازی خان پولیس کے مطابق 2 روزقبل شہری نے 2 افراد کے خلاف ڈکیتی کا مقدمہ درج کرایا تھا۔ 50 لاکھ کی ڈکیتی کا ملزم گرفتار، رقم بینک میں جمع کروانے والا ہی ماسٹر مائنڈ نکلا پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی شناخت سمیر کے نام سے ہوئی، اس نے 3 ساتھیوں سے مل کر ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا۔ مقدمے کے متن کے مطابق پولیس وردی میں 2 موٹر سائیکل سواروں نے 20 لاکھ روپے لوٹے ہیں۔پولیس کی تفتیش کے بعد معلوم ہوا ڈکیتی میں 4 پولیس اہلکاروں سمیت...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 فروری2025ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان نے ڈیرہ اسماعیل خان میں لیویز کی گاڑی پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے لیویز اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔(جاری ہے) پیر کو اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے شہید ہونے والے لیویز اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہداء کے اہلخانہ کے ساتھ دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں۔ انہوں نےشہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی ۔
پشاور کے ضلع خیبر میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعے میں پولیس اہلکار کی شہادت ہوئی ہے۔ سی سی پی اوپشاور کے مطابق شہید کانسٹیبل عبد الخالق پولیو ڈیوٹی کے لیے جارہے تھے کہ غوندی کے قریب نشانہ بنائے گئے۔ یہ بھی پڑھیے: کرک میں پولیو ٹیم پر حملے میں پولیس اہلکار جانبحق، پولیو ورکر زخمی شہید کانسٹیبل عبد الخالق جنہیں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھے جنہوں نے پستول سے کانسٹیبل پر فائر کھول دیا۔ پولیس ٹیم کو جائے وقوعہ سے 30 بور کے خول برآمد ہوئے ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل...
کوئٹہ(نیوز ڈیسک) وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے کوئٹہ کا خصوصی دورہ کیا اور سی ایم ایچ کوئٹہ میں قلات سمیت بلوچستان کے دیگر اضلاع میں دہشت گردوں سے بہادری سے لڑنے والے زخمی سیکیورٹی اہلکاروں کی عیادت کی۔ وزیرِاعظم نے زخمی اہلکاروں سے ملاقات کے دوران ان کے جذبہ قربانی اور وطن کی حفاظت کے غیر متزلزل عزم کو سراہا۔ انہوں نے کہا، “آپ سب قوم کے ہیروز ہیں۔ پوری قوم کو آپ اور آپ کے اہل خانہ پر فخر ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ جب تک پاکستان کا تحفظ ایسے بہادر جوانوں کے سپرد ہے، کوئی دشمن اس کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔ شہباز شریف نے عزم ظاہر کیا کہ دہشت گردی کے ناسور...
پشاور(نیوزڈیسک)خیبر کے علاقے بکر آباد میں نامعلوم افراد کی انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ کی گئی ہے۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہو گیا ہے۔ پولیس نے کہا کہ فائرنگ سے انسداد پولیو ٹیم کا عملہ محفوظ رہا۔ واضح رہے کہ سندھ میں رواں سال کی پہلی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز آج سے ہو گیا ہے۔ ترجمان ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی) کے مطابق مہم میں سندھ کے 1 کروڑ 6 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ 7 روزہ انسدادِ پولیو مہم 9 فروری تک جاری رہے گی، مہم سندھ کے تمام 30 اضلاع...
پولیس کے مطابق پولیس اہل کار پر فائرنگ کا واقعہ جمرود کے علاقے میں پیش آیا، جہاں سخی پل کے علاقے میں نامعلوم افراد نے پولیو ڈیوٹی کے لیے جانے والے پولیس اہلکار پر گولیاں چلا دیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر میں پولیو ڈیوٹی کے لیے جانے والا پولیس اہلکار فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق پولیس اہل کار پر فائرنگ کا واقعہ جمرود کے علاقے میں پیش آیا، جہاں سخی پل کے علاقے میں نامعلوم افراد نے پولیو ڈیوٹی کے لیے جانے والے پولیس اہلکار پر گولیاں چلا دیں۔ واقعے کے فوراً بعد زخمی اہل کار کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم پولیس اہلکار عبدالخالق زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا،...
—فائل فوٹو خیبر پختون خوا کے ضلع خیبر کے علاقے بکر آباد میں انسدادِ پولیو ٹیم پر فائرنگ کی گئی ہے۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہو گیا ہے۔پولیس نے بتایا ہے کہ فائرنگ سے انسدادِ پولیو ٹیم کا عملہ محفوظ رہا ہے۔ سندھ: رواں سال کی پہلی پولیو مہم آج سے شروعسندھ میں رواں سال کی پہلی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز آج سے ہو گیا۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں انسدادِ پولیو مہم جاری ہے۔سندھ میں بھی رواں سال کی پہلی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز آج سے ہو گیا ہے۔ترجمان ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی) کے مطابق مہم میں سندھ کے 1 کروڑ 6 لاکھ سے...
خیبر: پختونخوا میں پولیو ڈیوٹی کے لیے جانے والا پولیس اہلکار فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق پولیس اہل کار پر فائرنگ کا واقعہ جمرود کے علاقے میں پیش آیا، جہاں سخی پل کے علاقے میں نامعلوم افراد نے پولیو ڈیوٹی کے لیے جانے والے پولیس اہلکار پر گولیاں چلا دیں۔ واقعے کے فوراً بعد زخمی اہل کار کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم پولیس اہلکار عبدالخالق زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچی اور ناکا بندی کرکے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔ صوبے میں رواں سال کی پہلی انسداد پولیو مہم کا آغاز خیبر پختونخوا...
خیبر کے علاقے بکر آباد میں انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ کی گئی ہے۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہو گیا ہے۔ پولیس نے کہا کہ فائرنگ سے انسداد پولیو ٹیم کا عملہ محفوظ رہا۔ واضح رہے کہ سندھ میں رواں سال کی پہلی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز آج سے ہو گیا ہے۔ ترجمان ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی) کے مطابق مہم میں سندھ کے 1 کروڑ 6 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ 7 روزہ انسدادِ پولیو مہم 9 فروری تک جاری رہے گی، مہم سندھ کے تمام 30 اضلاع میں چلائی جا رہی...
بلوچستان سے ملحقہ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں بلوچستان لیویز فورس کے 4 اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کے حوالے سے حکومت بلوچستان نے تحقیقات شروع کرتے ہوئے فیکٹ فائنڈنگ انکوائری ٹریبونل تشکیل دے دیا ہے۔ محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق انکوائری ٹریبونل کی سربراہی کمشنر کوئٹہ ڈویژن کریں گے جبکہ ایڈیشنل سیکریٹری III، محکمہ داخلہ بلوچستان ممبر اور سیکریٹری ہوں گے۔ حکومت بلوچستان نے ٹریبونل کو ہدایت دی ہے کہ وہ سات دن کے اندر اپنی رپورٹ مکمل کر کے پیش کرے، ٹریبونل کے دائرہ کار میں واقعے کی وجوہات، کسی بھی ممکنہ کوتاہی اور ذمہ داروں کا تعین شامل ہے۔ رپورٹ میں مستقبل میں ایسے واقعات کی روک...
٭مرنے والے تمام افراد کا تعلق قلعہ سیف اللہ بلوچستان سے بتایا جا رہا ہے ، علاقے کا سرچ آپریش ٭ملزمان کے خلاف موثر کارروائی کرتے ہوئے انہیں منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا، سکیورٹی حکام (جرأت نیوز )ڈیرہ اسماعیل خان میں لیویز کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 4لیویز اہلکاروں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق ڈی آئی خان کی تحصیل درابن میں خانوزئی لیویز اہلکار نجی ڈرائیور کے ہمراہ چوری کے ٹرک کی برآمدگی کیلئے جارہے تھے جس دوران ان پر نامعلوم افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا جس کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی۔اے سی کاریزات کا کہنا ہے کہ خانوزئی لیویز کی گاڑی پر حملے کے نتیجے میں 4لیویز اہلکاروں...
فوٹو فائل سندھ کے شہر خیرپور کے گمبٹ تھانے میں پولیس حراست میں نوجوان نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او ذوالفقار چاچڑ، ہیڈ محرر نذر جسکانی سمیت 4 اہلکاروں پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق اہلکاروں کی غفلت کے باعث نوجوان نے پھندا لگا کر خودکشی کی، نوجوان کو گھر میں جھگڑا کرنے پر والد کی شکایت پر حراست میں لیا گیا تھا۔
مغوی اہلکاروں کی بازیابی کے لیے سرچ آپریشن بھی کیے گئے جبکہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر پاکستان ائیر فورس کی جانب سے بمباری بھی کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ ضلع لکی مروت میں اغواء ہونے والے اٹامک انرجی قبول خیل فیکٹری کے ایک اور ملازم کو رہا کر دیا گیا۔ خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں چند ہفتے قبل اٹامک انرجی کمیشن قبول خیل فیکٹری کے اہلکاروں کو اس وقت اغوا کر لیا گیا تھا جب وہ دفتر کی گاڑی میں ڈیوٹی پر جا رہے تھے۔ بعد ازاں مغوی اہلکاروں کی بازیابی کے لیے سرچ آپریشن بھی کیے گئے جبکہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر پاکستان ائیر فورس کی جانب سے بمباری بھی کی گئی۔ گزشتہ روز اٹامک انرجی...
لاپتہ ہونے والے سپاہیوں میں احسان، انعام اور فضل الرحیم شامل تھے جو پنک پہاڑی کی سیر کے لیے نکلے تھے لیکن گھروں کو واپس نہیں آئے جس پر ان کے اغواءکا خدشہ ظاہر کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک سے اغواء کئے گئے ایف سی کے تین اہلکاروں کو بحفاظت بازیاب کرالیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ضلع ٹانک میں علاقہ چنی مچن خیل سے تعلق رکھنے والے ایف سی بلوچستان کے تین سپاہی لاپتہ ہو گئے تھے۔ لاپتہ ہونے والے سپاہیوں میں احسان، انعام اور فضل الرحیم شامل تھے جو پنک پہاڑی کی سیر کے لیے نکلے تھے لیکن گھروں کو واپس نہیں آئے جس پر ان کے اغواءکا خدشہ ظاہر...
اسٹنٹ کمشنر کاریزات کے مطابق لیویز اہلکار نجی ڈرائیور کے ہمراہ چوری کے ٹرک کی برآمدگی کے لیے جا رہے تھے کہ اس دوران ان پر فائرنگ کی گئی جس کے سبب گاڑی میں آگ بھی لگ گئی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے علاقے ڈیرہ اسماعیل خان میں درابن جانے والی خانوزئی لیویز کی نجی گاڑی پر فائرنگ سے 4 لیویز اہلکار سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ اسٹنٹ کمشنر کاریزات کے مطابق لیویز اہلکار نجی ڈرائیور کے ہمراہ چوری کے ٹرک کی برآمدگی کے لیے جا رہے تھے کہ اس دوران ان پر فائرنگ کی گئی جس کے سبب گاڑی میں آگ بھی لگ گئی۔ اے سی کاریزات کا کہنا تھا کہ جاں بحق لیویز اہلکاروں کی میتیں درابند...
کوئٹہ: خیبر پختونخوا کے علاقے درابن جانے والی خانوزئی لیویز کی نجی گاڑی پر فائرنگ سے 4 لیویز اہلکار سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ اسٹنٹ کمشنر کاریزات کے مطابق لیویز اہلکار نجی ڈرائیور کے ہمراہ چوری کے ٹرک کی برآمدگی کے لیے جا رہے تھے کہ اس دوران ان پر فائرنگ کی گئی جس کے سبب گاڑی میں آگ بھی لگ گئی۔ اے سی کاریزات کا کہنا تھا کہ جاں بحق لیویز اہلکاروں کی میتیں درابند اسپتال منتقل کر دی گئیں جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ واضح رہے کہ چند روز قبل ضلع پشین کے علاقے خانوزئی سے چوری کیا گیا ٹرک ڈیرہ اسماعیل خان سے برآمد ہوا تھا۔
ڈی آئی خان میں لیویز کی گاڑی پر فائرنگ ، 4 اہلکاروں سمیت 5 افراد جاں بحق WhatsAppFacebookTwitter 0 2 February, 2025 سب نیوز ڈیرہ اسماعیل خان میں لیویز کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 لیویز اہلکاروں سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔ اسسٹنٹ کممشنر کے مطابق ڈی آئی خان کی تحصیل درابن میں خانوزئی لیویز اہلکار نجی ڈرائیور کے ہمراہ چوری کے ٹرک کی برآمدگی کیلئے جا رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی۔ جاں بحق لیویز اہلکاروں کی میتیں درابند اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔ تمام افراد کا تعلق قلعہ سیف اللہ بلوچستان سے بتایا جا رہا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا...
٭ایسی قربانیاں ہمارے بہادر فوجیوں کے ارادے کو مزید مضبوط کریں گی (آئی ایس پی آر)دہشت گردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے ، صدر ،وزیراعظم ٭پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے ، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی قلات میں دہشت گر دانہ حملے کی مذمت ، شہداء کو خراج عقیدت (جرأت نیوز) پاک فوج نے کہا ہے کہ بلوچستان کے ضلع قلات میں دہشتگردوں کے حملے میں اٹھارہ سکیورٹی اہلکارشہید ہوگئے ہیں،دوکارروائیوں کے دور ان23دہشتگرد مارے گئے جبکہ صدر مملکت آصف علی زر داری ، وزیر اعظم شہبازشریف ، قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے ضلع قلات میں دہشت گرد حملے...
ڈی آئی خان(نیوز ڈیسک) ڈیرہ اسماعیل خان میں لیویز کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 لیویز اہلکاروں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق ڈی آئی خان کی تحصیل درابن میں خانوزئی لیویز اہلکار نجی ڈرائیور کے ہمراہ چوری کے ٹرک کی برآمدگی کیلئے جارہے تھے جس دوران ان پر نامعلوم افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا جس کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی۔ اے سی کاریزات کا کہنا ہے کہ خانوزئی لیویز کی گاڑی پر حملے کے نتیجے میں 4 لیویز اہلکاروں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے، مرنے والے تمام افراد کا تعلق قلعہ سیف اللہ بلوچستان سے بتایا جا رہا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق جاں بحق لیویز اہلکاروں...
ڈی آئی خان(نیوز ڈیسک)بلوچستان سے ملحقہ خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں ہوئے بم دھماکے میں بلوچستان لیویز فورس کے چار اہلکاراور ڈرائیور شہید ہوگئے۔ انتظامیہ کے مطابق واقعہ کلاچی موڑ کے مقام پر پیش آیا۔ گاڑی کو بم دھماکے کے ذریعے نشانہ بنایا گیا جس کے بعد اس میں آگ بھڑک اٹھی اور گاڑی میں سوار پانچوں افراد جھلس گئے۔شہدا میں ضلع پشین کی تحصیل خانوزئی کی لیویز فورس کے نائب رسالدار نور احمد کاکڑ، سپاہی رشید زمان، سپاہی داؤد خان، سپاہی بلال احمد اور گاڑی کا سویلین ڈرائیور شامل ہے۔لیویز کے مطابق نشانہ بننے والے اہلکار ایک ٹرک چوری کے کیس میں ڈیرہ اسماعیل خان جا رہے تھے۔ لیویز کے مطابق تیرہ جنوری کو ایک ٹرک چوری...
خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ اور بم دھماکے سے لیویز بلوچستان کے 4 اہلکا شہید ہوگئے ہیں۔ لیویز حکام کے مطابق، جاں بحق اہلکاروں کی شناخت نائب رسالدار نور احمد، سپاہی رشید زمان، سپاہی داؤد خان اور سپاہی بلال احمد کے نام سے ہوئی۔ یہ بھی پڑھیں: قلات میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن: 23 دہشتگرد ہلاک، 18 جوان شہید اسسٹنٹ کمشنر کریزات کے مطابق، پشین کے علاقے خانوزئی کی حدود سے 13 جنوری کو ٹرک چوری ہوا، ڈی آئی خان پولیس نے پشین میں لیویز حکام سے رابطہ کرکے بتایا کہ چوری شدہ ٹرک ڈی آئی خان میں ہے۔ بلوچستان لیویز فورس کے اہلکار گزشتہ روز ٹرک کی برآمدگی کے سلسلے میں ڈیرہ اسماعیل...
راولپنڈی؍ اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے+نمائندہ خصوصی) بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے کارروائیاں کرتے ہوئے 23 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا جبکہ مقابلے میں ایف سی کے 18 بہادر جوانوں نے جام شہادت بھی نوش کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یکم فروری کو ضلع ہرنائی میں ایک آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 11 دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے جبکہ دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کردئیے گئے۔ قبل ازیں 31 جنوری اور یکم فروری کی درمیانی شب، ضلع قلات کے علاقے منگوچر میں دہشت گردوں کی جانب سے سڑک بلاک کرنے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 12 دہشت گردوں کو...
پشاور: خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک سے اغوا کیے گئے ایف سی کے تین اہلکاروں کو بحفاظت بازیاب کرالیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ضلع ٹانک میں علاقہ چنی مچن خیل سے تعلق رکھنے والے ایف سی بلوچستان کے تین سپاہی لاپتہ ہو گئے تھے۔ لاپتہ ہونے والے سپاہیوں میں احسان‘ انعام اور فضل الرحیم شامل تھے جو پنک پہاڑی کی سیر کے لیے نکلے تھے لیکن گھروں کو واپس نہیں آئے جس پر ان کے اغواءکا خدشہ ظاہر کیا گیا۔ بعد ازاں علاقہ مشران اور پولیس کی مشترکہ کوششوں کی بدولت تینوں ایف سی اہلکاروں کو بازیاب کرا لیا گیا۔
خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں اسسٹنٹ کمشنر پر ہونے والی فائرنگ کے نتیجہ میں زخمی پولیس اہلکار اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا جبکہ حملے کے الزام میں دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر پر ہونے والی فائرنگ کا مقدمہ درج کر کے حملہ میں ملوث دو دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ دہشتگردوں کے خلاف تین مختلف ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔ پہلی ایف آئی آر صبح فائرنگ کے واقعہ پر درج کی گئی جبکہ دوسری ایف آئی آر اسسٹنٹ کمشنر ریوینیو پر حملے کے حوالے سے سی ٹی ڈی پولیس نے درج کی ہے اور تیسری ایف آئی آر سپاہی عاشق حسین کے قتل کے خلاف سی...
پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی) میں مہنگے دیہاڑی دار افسران اور عملے کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق سابق چیئرمین نے قائم مقام جنرل منیجر کو 27 ہزار روپے یومیہ اجرت پر بھرتی کیا، ایک جنرل منیجر 30 ہزار یومیہ پر رکھا گیا، ایف آئی اے انکوائری پر کنٹریکٹ ختم کیا گیا۔ذرائع پی این ایس سی کا کہنا ہے کہ 3 سپرنٹنڈنٹ بھی 23 ہزار روپے یومیہ پر بھرتی ہوئے، ورکشاپ میں دو ڈپٹی منیجرز 13 ہزار روپیہ یومیہ پر بھرتی ہوئے، 3 سیکیورٹی اہل کار 7 ہزار روپیہ یومیہ پر بھرتی ہوئے۔ترجمان پی این ایس سی کا کہنا ہے کہ پی این ایس سی بورڈ آف ڈائریکٹرز کو معاملے کا علم ہے، سی ای او...
ڈی آئی خان: خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں ایف سی کے مغوی تین اہلکاروں بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا۔ خیبرپختوںخوا پولیس نے بتایا کہ ضلع ٹانک کے علاقے چنی مچن خیل سے تعلق رکھنے والے ایف سی بلوچستان کے تین سپاہی چنی مچن سے لاپتہ ہو گئے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ لاپتا ہونے والے سپاہیوں میں احسان، انعام اور فضل الرحیم شامل تھے جو پنک پہاڑی کی سیر کے لیے نکلے تھے لیکن گھروں کو واپس نہیں آئے جس پر ان کے اغوا کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔ ایف سی اہلکاروں کی واپسی کے حوالے سے پولسی نے بتایا کہ علاقہ مشران اور پولیس کی مشترکہ کوششوں کی بدولت چنی مچن میں لاپتا ہونے والے تینوں...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 01 فروری 2025ء) ایک پولیس اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اے ایف پی کو بتایا کہ منگچر کے علاقے میں فرنٹیئر کور کے اہلکاروں کی گاڑی حملہ آوروں کی فائرنگ کا نشانہ بنی۔ بتایا گیا ہے کہ حملہ آوروں نے پہلے سے سڑک بلاک کر رکھی تھی۔ جمعے اور ہفتے کی درمیانی رات ہونے والے اس حملے میں گاڑی میں سوار 17 اہلکار ہلاک ہوئے جب کہ ان کی مدد کو آنے والے سکیورٹی اہلکاروں میں سے بھی ایک حملہ آوروں کی فائرنگ کا نشانہ بنا۔ بتایا گیا ہےکہ مزید تین اہلکار شدید زخمی ہوئے ہیں جب کہ دیگر دو اہلکار محفوظ رہے۔ فی الحال کسی گروہ نے اس...
قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی عمر ایوب نے کہا ہے کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔اپوزیشن لیڈر نے قلات میں دہشت گردی حملے کی مذمت کی اور 18 سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے کارروائی کے دوران جام شہادت نوش کرنے پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور 12 دہشت گرد جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی اہلکاروں کی بہادری کو سراہا۔عمر ایوب نے مزید کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔
پاکستان کی میزبانی میں ہونیوالے آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کیلئے سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چیمپئینز ٹرافی کے لاہور اور راولپنڈی میں شیڈول ہائی پروفائل میچز اور ٹیموں کی سیکیورٹی یقینی بنانے کیلئے 12 ہزار 564 اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔ لاہور میں 7 ہزار 618 اہلکار جبکہ راولپنڈی میں 4 ہزار 535 اہلکار سیکیورٹی کے انتظامات کریں گے، اسی طرح اسپیشل برانچ کے 411 اعلیٰ افسران بھی دیکھ بھال کریں گے۔ مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ فہیم کی سلیکشن نے طوفان برپا کردیا، فینز بھرک اُٹھے تاہم قذافی اسٹیڈیم کی سیکیورٹی کیلئے پہلی بار اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔ لاہور پولیس کی جانب سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اینٹی...
ضلع کرم کے علاقے بوشہرہ میں اسسٹنٹ کمشنر پر ہونے والے حملے میں زخمی پولیس اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق پولیس اہلکار کی شہادت کی تصدیق کردی گئی۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز اپر کرم میں دو قبائل کے درمیان جنگ بندی کے لیے آنے والے سرکاری قافلے پر فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنر کرم سمیت 3 پولیس اہل کار زخمی ہوگئے تھے۔ ایس ایچ او کے مطابق اپر کرم میں ضلعی انتظامیہ نے جنگ بندی کروا دی تھی لیکن دوسرے فریق سے بات چیت کے لیے جانے والے قافلے پر فائرنگ کی گئی، فائرنگ میں سرکاری قافلے کی قیادت کرنے والے اسسٹنٹ کمشنر کرم منان زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر امن...
ضلع کرم کے علاقے بوشہرہ میں اسسٹنٹ کمشنر پر ہونے والے حملے میں زخمی پولیس اہلکار سید عاشق حسین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا، ہسپتال ذرائع نے پولیس اہلکار کی شہادت کی تصدیق کردی ہے۔پولیس کے مطابق، شہید اہلکار فائر بندی کے بعد بوشہرہ میں تعینات کیا گیا تھا اور شام کے وقت نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے زخمی ہوا تھا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز بوشہرہ میں ہونے والے فائرنگ کے واقعے میں اسسٹنٹ کمشنر سعید منان سمیت نو افراد زخمی ہوئے تھے۔
خیبرپختونخوا کے ضلع اپر کرم میں گزشتہ روز نامعلوم شرپسند عناصر کے حملے میں دوران ڈیوٹی شہید ہونے والے پولیس اہلکار کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے جبکہ واقعہ میں زخمی ہونے والے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔ کرم پولیس کے مطابق، گزشتہ روز ضلع کرم پاڑاچنار کے نواحی گاؤں بوشہرہ فاتح کلے میں فائرنگ واقعہ میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار سید عاشق حسین کی نماز جنازہ ڈی پی او آفس پاراچنار میں ادا کی گئی۔ شہید کی نماز جنازہ میں ایس پی آپریشن محمد عباس، ایس پی انوسٹی گیشن مظہر جہاں سمیت عسکری قیادت اور پولیس اہلکاروں کے علاوہ مقامی لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیں: اپر کرم...
کرم: اسسٹنٹ کمشنر کے ساتھ زخمی ہونے والا ایک اہلکار دم توڑ گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 1 February, 2025 سب نیوز کرم: ضلع کرم کے علاقے بوشہرہ میں اسسٹنٹ کمشنر پر ہونے والے حملے میں زخمی پولیس اہلکار سید عاشق حسین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا، ہسپتال ذرائع نے پولیس اہلکار کی شہادت کی تصدیق کردی ہے۔ پولیس کے مطابق، شہید اہلکار فائر بندی کے بعد بوشہرہ میں تعینات کیا گیا تھا اور شام کے وقت نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے زخمی ہوا تھا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز بوشہرہ میں ہونے والے فائرنگ کے واقعے میں اسسٹنٹ کمشنر سعید منان سمیت نو افراد زخمی ہوئے تھے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے میں...
کرم؍ پشاور (نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) اپر کرم بوشہرہ میں مخالف قبائل کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ لڑائی میں بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔ ذرائع پولیس کے مطابق فائرنگ کی زد میں آکر اسسٹنٹ کمشنر سعید منان زخمی ہو گئے جنہیں سی ایم ایچ پشاور منتقل کر دیا گیا۔ واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے ملزموں کی تلاش کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل لوئر کرم میں ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا جس میں وہ زخمی ہو گئے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر سعید منان پولیس کے ہمراہ اپرکرم کے علاقہ بوشہرہ میں موجود...
سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر پولیس اہلکاروں کیخلاف کاروائیاں، ڈی آئی جی سکھر کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ نے اردلی روم کرتے ہوئے کانسٹیبل راؤ زبیر کی آئی ٹی برانچ میں دوران تعیناتی جرائم پیشہ افراد سے تعلقات،غیر متعلقہ افراد کو سرکاری راز افشاں کرنا،موبائل ٹریسنگ میں بے قاعدگیاں،غیر حاضری، سی ڈی آرز میں ہیر پھیر کرنے سمیت سینئر افسران کی طرف سے دیے گئے احکامات کو مسلسل نظر انداز کرنے جیسے دیگر سنگین الزامات پر بعد از محکمہ جاتی انکوائری رپورٹ میں الزامات ثابت ہونے پر نوکری سے برخاست کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سب انسپکٹر بلال احمد لغاری کو سماجی برائیوں میں ملوث ہونے کے الزامات پر بعد از محکمہ جاتی انکوائری میں الزامات...
پشاور (صباح نیوز) خیبر پختونخوا کی تحصیل اپر کرم میں 2 قبائل کے درمیان جنگ بندی کے لیے آنے والے سرکاری قافلے پر فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنر کرم سمیت3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ ایس ایچ او کے مطابق اپر کرم میں ضلعی انتظامیہ نے جنگ بندی کروا دی تھی لیکن دوسرے فریق سے بات چیت کے لیے جانے والے قافلے پر فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ میں سرکاری قافلے کی قیادت کرنے والے اسسٹنٹ کمشنر کرم منان زخمی ہوگئے۔اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر منان کو بوشہرہ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔غلجو کلے کے ساتھ اسسٹنٹ کمشنر امن و امان قائم کرنے کے لیے بوشہرہ جا رہے تھے جس پر فتح کلے کی طرف سے فائرنگ کی گئی۔ پولیس...