پشاور (صباح نیوز) خیبر پختونخوا کی تحصیل اپر کرم میں 2 قبائل کے درمیان جنگ بندی کے لیے آنے والے سرکاری قافلے پر فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنر کرم سمیت3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ ایس ایچ او کے مطابق اپر کرم میں ضلعی انتظامیہ نے جنگ بندی کروا دی تھی لیکن دوسرے فریق سے بات چیت کے لیے جانے والے قافلے پر فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ میں سرکاری قافلے کی قیادت کرنے والے اسسٹنٹ کمشنر کرم منان زخمی ہوگئے۔اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر منان کو بوشہرہ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔غلجو کلے کے ساتھ اسسٹنٹ کمشنر امن و امان قائم کرنے کے لیے بوشہرہ جا رہے تھے جس پر فتح کلے کی طرف سے فائرنگ کی گئی۔ پولیس نے بتایا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر کے ساتھ فائرنگ میں 3 اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں جبکہ زخمی اسسٹنٹ کمشنر ریونیو سعید منان کو آپریشن تھیٹر منتقل کردیا گیا۔ قبائلی رہنما شفیق مطہری نے بتایا ہے کہ ہم انتظامیہ و پولیس کے ہمراہ فائر بندی میں مصروف تھے کہ فائرنگ ہوئی اور فائرنگ کا واقعہ بوشہرہ میں جمعہ کی صبح پیش آیا۔ضلعی انتظامیہ کرم کا کہنا ہے کہ علاقے میں سیکورٹی صورتحال کے پیش نظر حفاظتی انتظامات کیے جا رہے ہیں ۔ادھر کرم میں پھنسے ہوئے 66 افراد کا کامیاب انخلا کرلیا گیا۔ تری منگل میں مشران کی سفارش پر 66افراد، بشمول خواتین و بچے محفوظ مقام پر منتقل کردیے گئے۔ فسادات کی وجہ سے عوام پھنس گئے تھے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

مستونگ میں دھماکا، 3 پولیس اہلکار شہید، متعدد زخمی

— فائل فوٹو

مستونگ میں ایک مرتبہ پھر پولیس کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

شمس آباد کے قریب پولیس ٹرک کو نشانہ بنایا گیا، دھماکے کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

قانون نافذ کرنے والے ادارے اور ریسکیو اہلکار جائے وقوع پر پہنچ گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • مستونگ، دشت روڈ پر دھماکہ ،3 اہلکار شہید 19 زخمی
  • مستونگ میں دھماکا، 3 پولیس اہلکار شہید، متعدد زخمی
  • مستونگ: بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی کے قریب دھماکا، 3 اہلکار جاں بحق، 16 زخمی
  • پرانی دشمنی پر مخالفین کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق
  • کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جانبحق
  • کراچی: رنچھوڑ لائن میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید، وزیر داخلہ سندھ کا نوٹس
  • کراچی میں فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق
  • پشاور میں ایکسائز پیٹرولنگ کی گاڑی پر فائرنگ، تین اہلکار شہید
  • پشاور: فائرنگ سے محکمۂ ایکسائز کے 2 اہلکار جاں بحق
  • پشاور: جی ٹی روڈ پر ایکسائز پولیس پر فائرنگ، دو اہلکار شہید، ایک زخمی