محرابپور،ٹریفک حادثہ ریٹائرڈ پولیس اہلکار جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
محراب پور(جسارت نیوز) مورو پولیس تھانہ کی حدود جمالی ٹاؤن میں دو موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے بعد ایک موٹر سائیکل سوار ریٹائرڈ ہیڈ کانسٹیبل غلام شبیر ولد بخشل کھوسو پیچھے سے آنے والی ڈاٹسن گاڑی سے کچل کر جاں بحق ہوگیا، پولیس کے مطابق نعش ضروری کارروائی بعد ورثاء حوالے کر دی ہے پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے، نعش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ساہیوال: کار ڈرائیور کی نیند نے دولہا اور دلہن کو ابدی نیند سلا دیا
ساہیوال: کار ڈرائیور کی نیند نے دولہا اور دلہن کو ابدی نیند سلا دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 February, 2025 سب نیوز
ساہیوال میں باراتیوں کی گاڑی کو ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں دُلہا اور دُلہن جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ساہیوال میں قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں باراتیوں کی گاڑی درخت سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں دُلہا اور دُلہن جاں بحق اور 9 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کا بتانا ہےکہ بارات سندھ سے پتوکی واپس آرہی تھی اور حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا، حادثے کی اطلاع ملتے ہی زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔