خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ اور بم دھماکے سے لیویز بلوچستان کے 4 اہلکا شہید ہوگئے ہیں۔

لیویز حکام کے مطابق، جاں بحق اہلکاروں کی شناخت نائب رسالدار نور احمد، سپاہی رشید زمان، سپاہی داؤد خان اور سپاہی بلال احمد کے نام سے ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: قلات میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن: 23 دہشتگرد ہلاک، 18 جوان شہید

اسسٹنٹ کمشنر کریزات کے مطابق، پشین کے علاقے خانوزئی کی حدود سے 13 جنوری کو ٹرک چوری ہوا، ڈی آئی خان پولیس نے پشین میں لیویز حکام سے رابطہ کرکے بتایا کہ چوری شدہ ٹرک ڈی آئی خان میں ہے۔

بلوچستان لیویز فورس کے اہلکار گزشتہ روز ٹرک کی برآمدگی کے سلسلے میں ڈیرہ اسماعیل خان جارہے تھے کہ ڈی آئی خان کی تحصیل درابن کے قریب ان پر دہشتگردوں نے حملہ کیا۔ دہشتگردوں نے پہلے لیویز اہلکاروں کی گاڑی پر فائرنگ کی اور بعد میں دھماکا کیا، جس کے نتیجے میں بلوچستان لیویز کے تمام اہلکار شہید ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 10 خوارج ہلاک

اسسٹنٹ کمشنر کاریزات کے مطابق، جس وقت حملہ ہوا اس وقت لیویز فورس کا ایک جوان اپنے موبائل فون پر اپنے گھر والوں سے بات کررہا تھا۔ پشین میں لیویز حکام کو اسی لیے دھماکے کی فوری اطلاع موصول ہوئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگوچر میں میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 13 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا تھا۔ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کے 18 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

4 اہلکار wenews بلوچستان لیویز بم دھماکا حملہ دہشتگرد ڈی آئی خان ڈیرہ اسماعیل خان شہید فائرنگ نامعلوم مسلح افراد.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: 4 اہلکار بلوچستان لیویز بم دھماکا حملہ دہشتگرد ڈی ا ئی خان ڈیرہ اسماعیل خان شہید فائرنگ نامعلوم مسلح افراد سیکیورٹی فورسز بلوچستان لیویز ڈی ا ئی خان

پڑھیں:

کرم میں اسسٹنٹ کمشنر پر ہونے والے حملے میں زخمی پولیس اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید

ضلع کرم کے علاقے بوشہرہ میں اسسٹنٹ کمشنر پر ہونے والے حملے میں زخمی پولیس اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق پولیس اہلکار کی شہادت کی تصدیق کردی گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اپر کرم میں دو قبائل کے درمیان جنگ بندی کے لیے آنے والے سرکاری قافلے پر فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنر کرم سمیت 3 پولیس اہل کار زخمی ہوگئے تھے۔

ایس ایچ او کے مطابق اپر کرم میں ضلعی انتظامیہ نے جنگ بندی کروا دی تھی لیکن دوسرے فریق سے بات چیت کے لیے جانے والے قافلے پر فائرنگ کی گئی، فائرنگ میں سرکاری قافلے کی قیادت کرنے والے اسسٹنٹ کمشنر کرم منان زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر امن و امان قائم کرنے کے لیے بوشہرہ جا رہا تھے جس پر فتح کلے کی طرف سے فائرنگ کی گئی۔

پولیس نے بتایا تھا کہ اسسٹنٹ کمشنر کے ساتھ ساتھ فائرنگ میں تین اہل کار بھی زخمی ہوئے ہیں جب کہ زخمی اسسٹنٹ کمشنر ریونیو سعید منان کو آپریشن تھیٹر منتقل کردیا گیا۔

قبائلی رہنما شفیق مطہری نے بتایا ہے کہ ہم انتظامیہ و پولیس کے ہمراہ فائر بندی میں مصروف تھے کہ فائرنگ ہوئی اور فائرنگ کا واقعہ بوشہرہ میں جمعہ کی صبح پیش آیا۔

ضلعی انتظامیہ کرم کا کہنا ہے کہ علاقے میں سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر حفاظتی انتظامات کیے جا رہے ہیں جب کہ دوسری جانب کوہاٹ میں کمشنر آفس میں جرگہ بھی منعقد ہوا۔

ایم ایس ڈی ایچ کیو پاراچنار ڈاکٹر سید میر حسن جان کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کا ڈی ایچ کیو اسپتال پاراچنار میں آپریشن کیا گیا، اسسٹنٹ کمشنر کے پیٹ میں گولی لگی تھی، جنہیں ہیلی کاپٹر میں پشاور روانہ کردیا گیا۔

ایم ایس کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کو ایمبولینس کے ذریعے ہیلی پیڈ تک پہنچایا گیا، اسسٹنٹ کمشنر بوشہرہ میں فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہوئے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • ڈی آئی خان: لیویز کی گاڑی پر فائرنگ، 4 اہلکاروں سمیت 5 افراد جاں بحق
  • ڈیرہ اسماعیل خان میں لیویز کی گاڑی پر بم دھماکہ، چار اہلکار اور ایک سویلین شہید
  • بلوچستان میں آپریشن، جھڑپیں: 23 دہشتگرد ہلاک، 128 ایف سی اہلکار شہید
  • قلات میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 12 دہشت گرد ہلاک، ایف سی کے 18 جوان شہید
  • قلات میں سیکیورٹی فورسز نے12 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا،  18 جوان شہید 
  • قلات میں آپریشن: 12 دہشتگرد ہلاک، ایف سی کے 18 جوان شہید
  • کرم میں اسسٹنٹ کمشنر پر ہونے والے حملے میں زخمی پولیس اہلکار زخموں کی  تاب نہ لاتے ہوئے شہید 
  • کرم میں اسسٹنٹ کمشنر پر ہونے والے حملے میں زخمی پولیس اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید
  • کوئٹہ: نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، ایک پولیس اہلکار شہید