فوٹو: اسکرین گریپ جیو نیوز

لاہور کے علاقے رائیونڈ میں پولیس اہلکار نے ساتھیوں کے ہمراہ دو خواتین کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا ہے، جس کا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خواتین سے زیادتی کے واقعے کا مقدمہ تھانا رائیونڈ سٹی میں درج کرلیا گیا، پولیس اہلکار ارسلان اینٹی رائٹ فورس میں تعینات ہے، جسے اب تک گرفتار نہیں کیا جا سکا۔

ملزمان نے دو خواتین کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کی اور ان کی برہنہ ویڈیو بھی بنائی۔ پولیس اہلکار کی جانب سے خاتون پر جسم فروشی کے الزامات بھی عائد کیے گئے۔

خواتین کی جانب سے ملزمان پر 37 ہزار روپے لوٹ کر لے جانے کا بھی الزام عائد کیا گیا ہے۔

پولیس اہلکار سادہ لباس میں ایک گھر میں داخل ہوا، اس کے ساتھ 5 دیگر ساتھی بھی موجود تھے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: پولیس اہلکار

پڑھیں:

سجاول: والد کے موبائل نہ دلانے پر 13سالہ لڑکے نے خودکشی کرلی

علامتی تصویر۔

سجاول میں 13سال کے لڑکے نے والد سے ناراضگی پر مبینہ طور پر فائرنگ کرکے خودکشی کرلی۔ 

پولیس کے مطابق سجاول کے گاؤں سومار ہنگورجو میں لڑکے نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔ 

لڑکے والد علی حسن نے کہا کہ 13سال کے بیٹے نے موبائل فون نہ دلانے پر خود کو گولی مار کر خودکشی کی۔ 

پولیس کے مطابق لاش کا پوسٹ مارٹم اور تحقیقات جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی؛ غیرت کے نام پر فرسٹ ایئر کی طالبہ کا مبینہ قتل، پولیس نے تحقیقات شروع کردیں
  • رائے ونڈ، پولیس اہلکاروں کا خاتون کو برہنہ کرکے مبینہ تشدد، زیادتی کا نشانہ بھی بنایا،برہنہ ویڈیو بناتے رہے
  • سجاول: والد کے موبائل نہ دلانے پر 13سالہ لڑکے نے خودکشی کرلی
  • اسکردو: نوعمر لڑکے کے ساتھ اجتماعی زیادتی، ملزمان گرفتار
  • لاہور پولیس کی  قحبہ خانوں کیخلاف کارروائیاں،  7 خواتین سمیت 17 ملزمان گرفتار
  • لاہور: خاتون نے گنگا رام اسپتال کی بالائی منزل سے چھلانگ لگا کر مبینہ طور پر خودکشی کرلی
  • راولپنڈی: بہنوئی کی زیادتی کے بعد حاملہ ہونے والی 21 سالہ یتیم لڑکی کے قتل میں پیشرفت 
  • ڈی جی خان: ڈکیتی میں ملوث 3 پولیس اہلکار گرفتار
  • خیرپور: گمبٹ تھانے میں پولیس حراست میں نوجوان نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی