عیدگاہ پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے پولیس اہلکار بن کر لوٹ مارکر کرنے والے 3 جعلی کانسٹیبلز کو حراست میں لے لیا۔ ترجمان ساؤتھ زون پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان پولیس اہلکاربن کر لوٹ مار کرتے تھے، ملزمان کے قبضے سے جعلی پولیس کارڈ، ایک پولیس کیپ، بیرٹ اور موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی ہے۔ترجمان کے مطابق جعلی کانسٹیبلز کراچی کے مختلف علاقوں میں جعلی گشت کرتے تھے، دوران پیٹرولنگ روکے جانے پر ملزمان نے خود کو پولیس اہلکار ظاہر کیا۔ترجمان ساؤتھ زون پولیس کے مطابق شک کی بنیاد پر تھانے منتقل کرکے بعدازاں گرفتار کرلیا گیا، ملزمان کا مجرمانہ ریکارڈ بھی موجود ہے۔دوسری جانب دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی جرائم کی سرکوبی کیلیے سراغ رساں کتوں کی صلاحیت سے استفادہ لیا جاتا ہے، جس کیلیے انہیں خصوصی تربیت فراہم کی جاتی ہے۔دہشت گردی کا واقعہ ہو، منشیات تلاش کرنی ہو یا کسی لاپتہ شخص کو ڈھونڈنا ہو اس کیلیے پولیس کی جانب سے سراغ رساں کتوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔اس سلسے میں سندھ پولیس کی اسپیشل برانچ ان کتوں کو خصوصی تربیت دیتی ہے، کراچی میں کے نائن نامی یونٹ سندھ پولیس کا خصوصی یونٹ ہے جس میں سراغ رساں کتوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

ڈی جی خان: ڈکیتی میں ملوث 3 پولیس اہلکار گرفتار

—فائل فوٹو

ڈیرہ غازی خان میں گدائی چونگی میں ڈکیتی میں ملوث 3 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا، واقعے کا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔

ڈیرہ غازی خان پولیس کے مطابق 2 روزقبل شہری نے 2 افراد کے خلاف ڈکیتی کا مقدمہ درج کرایا تھا۔

50 لاکھ کی ڈکیتی کا ملزم گرفتار، رقم بینک میں جمع کروانے والا ہی ماسٹر مائنڈ نکلا

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی شناخت سمیر کے نام سے ہوئی، اس نے 3 ساتھیوں سے مل کر ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا۔

مقدمے کے متن کے مطابق پولیس وردی میں 2 موٹر سائیکل سواروں نے 20 لاکھ روپے لوٹے ہیں۔

پولیس کی تفتیش کے بعد معلوم ہوا ڈکیتی میں 4 پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد ملوث ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں شہریوں لوٹنے والے 3 جعلی کانسٹیبلز اصلی پولیس کے ہتھے چڑھ گئے
  • کراچی: سراغ رساں کتے نے لاپتا بچوں کی   مقامی جگہ تک نشاندہی کردی
  • شہری سے کروڑوں لوٹنے اور اغوا کا مرکزی ملزم پولیس اہلکار گرفتار
  • لاہور؛ بہنوئی  کو قتل  کرنے والا سالا اور شریک جرم  بھتیجا گرفتار
  • ڈی جی خان: ڈکیتی میں ملوث 3 پولیس اہلکار گرفتار
  • شہری کو یرغمال بنا کر تشدد کرنے والے 6 ملزمان گرفتار
  • راولپنڈی؛ 20 سالہ لڑکی کو زیادتی کے بعد زہر دے کر قتل کرنے والے ملزمان گرفتار
  • استور، امام زمانہ کی شان میں گستاخی کرنے والے مولوی کو گرفتار کر لیا گیا
  • سعودی عرب میں گداگری کرنے والے 10 پاکستانی ڈی پورٹ، واپسی پر گرفتار