ڈی آئی خان میں لیویز کی گاڑی پر فائرنگ ، 4 اہلکاروں سمیت 5 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
ڈی آئی خان میں لیویز کی گاڑی پر فائرنگ ، 4 اہلکاروں سمیت 5 افراد جاں بحق WhatsAppFacebookTwitter 0 2 February, 2025 سب نیوز
ڈیرہ اسماعیل خان میں لیویز کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 لیویز اہلکاروں سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔
اسسٹنٹ کممشنر کے مطابق ڈی آئی خان کی تحصیل درابن میں خانوزئی لیویز اہلکار نجی ڈرائیور کے ہمراہ چوری کے ٹرک کی برآمدگی کیلئے جا رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی۔
جاں بحق لیویز اہلکاروں کی میتیں درابند اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔ تمام افراد کا تعلق قلعہ سیف اللہ بلوچستان سے بتایا جا رہا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف کی مستونگ میں بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی پر دہشتگرد حملے کی مذمت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے شمس آباد میں بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے 3 اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار اور انسانیت کے دشمن دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کے عزم کا اظہار کیا ہے ۔(جاری ہے)
منگل کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے واقعہ میں شہید ہونے والے اہلکاروں کیلئے بلندی درجات اور لواحقین کے لئے صبر و استقامت کی دعا کی۔
وزیراعظم نے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ انسانیت کے دشمن دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملائیں گے۔ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک دہشتگردوں کے خلاف ہماری جنگ جاری رہے گی۔\932