MANILA:

فلپائن میں امریکی فوج کا طیارہ گرکر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں امریکی فوج کا ایک اہلکار اور تین ڈیفنس کنٹریکٹرز ہلاک ہوگئے۔

خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوج نے بتایا کہ امریکا کی فوج کا ایک حاضر سروس اہلکار اور تین ڈیفنس کنٹریکٹر فلپائن میں ان کا طیارہ گرنے کے نتیجے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔

امریکی فوج نے بیان میں کہا کہ امریکی فوج نے طیارہ کنٹریکٹ میں لیا تھا جو انٹیلی جینس او سرویلینس سپورٹ کے لیے مصروف تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ امریکی فوج نے واضح نہیں کیا کہ حادثے کی وجہ کیا تھا اور یہ طیارہ کس ٹائپ کا تھا۔

فلپائن کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بھی طیارے کے حادثے کی تصدیق کی اور بتایا کہ امریکی فوجی طیارہ میگوئینڈیناؤ ڈیل سر صوبے میں گر کر تباہ ہوا۔

میگوئینڈیناؤ ڈیل سر کے سیفٹی افسر امری جیہاد ٹم ایمبولوڈٹو نے بتایا کہ جائے حادثہ ایمپاٹوان قصبے سے تمام 4 لاشیں نکال لی گئی ہیں اور شناخت کا تعین کیا جا رہا ہے۔

صوبائی عہدیدار وینڈی بیاٹی نے بتایا کہ شہریوں نے طیارے سے دھواں نکلتے ہوئے دیکھا اور طیارے کے زمین پر گرنے سے پہلے دھماکے کی آواز بھی سنی اور طیارہ فارم ہاؤس سے ایک کلومیٹر سے بھی کم فاصلے پر گرا۔

انہوں نے کہا کہ جائے وقوع کو فوجی اہلکاروں نے گھیرے میں لے لیا اور کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع بھی نہیں ہے۔

واضح رہے کہ فلپائن میں امریکی فوج کی بڑی تعداد جنوبی علاقے میں دہائیوں سے موجود ہے جو فلپائن کے فورسز کو تربیت اور دیگر تیاریوں میں تعاون کر رہی ہے۔

فلپائن کا جنوبی علاقے مسلمانوں کا اکثریتی علاقہ ہے جہاں حکومت کی جانب سے کارروائیاں کی جاتی ہیں اور اس کے لیے امریکی فوج بھی تعاون کرتی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: امریکی فوج نے بتایا کہ

پڑھیں:

سویڈن کے اسکول پر حملہ، 10 افراد ہلاک

SWEDEN:

سویڈن کے شہر اوبیرو میں ایک اسکول میں فائرنگ سے 10 افراد ہلاک ہوگئے۔

خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق سویڈن کی پولیس نے بتایا کہ بالغوں کے تعلیمی مرکز میں فائرنگ ہوئی جہاں 10 افراد کی ہلاکت ہوئی ہے جو سویڈن کی تاریخ کا بدترین واقعہ ہے اور وزیراعظم نے ملک کے سوگوار دن قرار دے دیا۔

پولیس نے بتایا کہ حملہ آور بھی بظاہر ہلاک ہونے والے افراد میں شامل ہے اور اسکول میں مزید متاثرین کی تلاش کے لیے کام کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تاحال یہ واضح نہیں ہوسکا کہ حملہ آور اس واقعے کے پیچھے کیا مقاصد تھے۔

مقامی پولیس چیف روبرٹو ایڈ فوریسٹ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ہمیں اب تک 10 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے اور حتمی تعداد نہیں بتاسکتے کیونکہ واقعہ بہت بڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کا ماننا ہے کہ مسلح شخص اکیلا تھا اور وہ موجودہ دہشت گردی کی لہر سےمتاثر تھا اور مبینہ مسلح شخص کے حوالے سے ماضی میں پولیس کے پاس کوئی معلومات نہیں تھیں۔

پولیس چیف نے کہا کہ ہمارے سامنے ایک بہت بڑا حادثہ پیش آیا ہے اور ہم اسکول میں تلاش کا کام کر رہے ہیں، ہم تفتیش کے لیے کئی اقدامات کرتے ہیں، جس میں سہولت کاروں کی پروفائل بنانا اور عینی شاہدین کا انٹرویو بھی شامل ہے۔

مقامی پولیس نے بتایا کہ انہوں نے قتل، آتشیں اسلحے کا استعمال اور بدترین اسلحے کے جرم کے تحت تفتیش شروع کردی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ واقعہ سویڈن کے شہر اوربیرو میں ریسبرگسکا اسکول میں پیش آیاجہاں ایسے طلبہ موجود تھے جنہوں نے اپنی معمول کی تعلیم مکمل نہیں کی تھی یا اعلیٰ تعلیم کے لیے وہ کوالیفائی نہیں کرسکتے تھے۔

سویڈن کے وزیراعظم اولگ کرسٹیرسن نے بتایا کہ یہ پورےسویڈن کے لیے انتہائی دردناک دن ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن؛ 12 خوارج ہلاک ،ایک فوجی اہلکار شہید
  • امریکا میں ایئرپورٹ پر دو طیارے ٹکرا گئے
  • فلپائن میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 4 افراد ہلاک
  • بھارتی فوج کالڑاکاطیارہ جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل
  • بھارتی فوج کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ؛ خوفناک آگ بھڑک اُٹھی
  • امریکہ سے ڈی پورٹ بھارتیوں کے ساتھ طیارے میں ظالمانہ سلوک
  • امریکی فوجی طیارہ غیرقانونی بھارتی تارکین وطن کو لے کر بھارت پہنچ گیا
  • سویڈن کے اسکول پر حملہ، 10 افراد ہلاک
  • امریکا طیارہ حادثہ: دریا سے مزید 55لاشیں نکال لی گئیں