کابل: اقوام متحدہ دفتر پر طالب اہلکار کی فائرنگ سے سیکیورٹی اہلکار ماراگیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
کابل میں اقوام متحدہ کے دفتر پر فائرنگ کے نتیجے میں طالبان کا ایک سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گیا۔
رائٹرز کے مطابق واقعے میں اقوام متحدہ کا سیکیورٹی پر مامور ٹھیکیدار بھی زخمی ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں طالبان انتظامیہ نے ’ کابل سرینا ہوٹل‘ پر قبضہ کرلیا
افغانستان میں اقوام متحدہ کے مشن (یو این اے ایم اے) کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں طالبان کا ہی ایک سیکیورٹی اہلکار ملوث ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ طالبان سیکیورٹی فورسز کے ایک اہلکار نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں اقوام متحدہ کے کمپاؤنڈ کے باہر تعینات طالبان سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوا ہے۔
فائرنگ سے زخمی ہونے والا شخص بھی سیکیورٹی گارڈ تھا جو اقوام متحدہ کے لیے بطور کانٹریکٹر خدمات انجام دے رہا تھا۔ تاہم واقعے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔
مزید پڑھیے: طالبان حکومت افغان طالبات کو پاکستان میں تعلیم حاصل کرنے کی مشروط اجازت دینے پر رضامند
طالبان کی وزارت داخلہ کے ترجمان عبدالمتین نے تصدیق کی ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں طالبان سیکیورٹی گارڈ ہلاک اور اقوام متحدہ کا ایک کانٹریکٹر زخمی ہوا ہے۔
اقوام متحدہ کے مشن کے مطابق واقعے کے بعد طالبان حکام نے کمپاؤنڈ کے باہر نقل و حرکت روک دی تھی۔
کمپاؤنڈ میں اقوام متحدہ کی متعدد ایجنسیوں کے دفاتر، فنڈز، پروگرامز اور اقوام متحدہ کے بین الاقوامی عملے کے ارکان کے لیے رہائش گاہیں ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
افغانستان کابل کابل اقوام متحدہ دفتر پر حملہ کابل یو این حملہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: افغانستان کابل کابل اقوام متحدہ دفتر پر حملہ کابل یو این حملہ سیکیورٹی اہلکار میں اقوام متحدہ اقوام متحدہ کے میں طالبان
پڑھیں:
اقوام متحدہ نے کشمیریوں کو رائے شماری کا حق دیا: منعم ظفر خان
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان--- فائل فوٹوامیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ نے کشمیریوں کو رائے شماری کا حق دیا ہوا ہے۔
منعم ظفر نے کراچی میں ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ 5 فروری کو پوری دنیا میں یومِ یکجہتی کشمیر منایا جاتا ہے۔
منعم ظفر خان کہا ہے کہ 1947 ء میں ایک سازش کے تحت بھارت نے کشمیر پر قبضہ کرلیا تھا، وہی کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ میں لے گیا تھا۔
منعم ظفر خان جماعت اسلامی کراچی کے 20 ویں امیر مقررکراچی امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم...
انہوں نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ اب بھی موجود ہے، اقوام متحدہ نے کشمیریوں کو رائے شماری کا حق دیا ہوا ہے لیکن آج تک اقوام متحدہ اس پر عمل درآمد نہ کروا سکی۔
امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ مودی نے اپنے نظریے کے تحت 5 اگست کو ریاستی خود مختاری پر قبضہ کرلیا تھا، آج بھی بھارت کی 8 لاکھ سے زائد افواج کشمیر میں موجود ہے۔