2025-02-03@17:01:33 GMT
تلاش کی گنتی: 16

«سیکیورٹی اہلکار»:

    کابل میں اقوام متحدہ کے دفتر پر فائرنگ کے نتیجے میں طالبان کا ایک سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گیا۔ رائٹرز کے مطابق واقعے میں اقوام متحدہ کا سیکیورٹی پر مامور ٹھیکیدار بھی زخمی ہوا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں طالبان انتظامیہ نے ’ کابل سرینا ہوٹل‘ پر قبضہ کرلیا افغانستان میں اقوام متحدہ کے مشن (یو این اے ایم اے) کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں طالبان کا ہی ایک سیکیورٹی اہلکار ملوث ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ طالبان سیکیورٹی فورسز کے ایک اہلکار نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں اقوام متحدہ کے کمپاؤنڈ کے باہر تعینات طالبان سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوا ہے۔ فائرنگ سے زخمی ہونے...
    وزیرِ اعظم شہباز شریف پیر کے روز وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے ہمراہ سی ایم ایچ کوئٹہ پہنچے اور قلات سمیت بلوچستان کے دیگر اضلاع میں دھشتگردوں سے بہادری سے لڑتے ہوئے زخمی ہونے والے سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی عیادت کی۔ یہ بھی پڑھیں: زخمیوں سے گفتگو کے دوران وزیرِ اعظم شہباز شریف نے انہیں قوم کے ہیرو قرار دیتے ہوئے ملک کی خاطر ان کے قربانی کے جذبے اور وطن کی حفاظت کے غیر متزلزل عزم کی تعریف کی۔ ’آپ سب قوم کے ہیروز ہیں. مجھ سمیت پوری قوم کو آپ اور قربانی کے جذبے سے سرشار آپ کے اہل خانہ پر فخر ہے، جب تک قوم کا تحفظ ایسے بہادر جوانوں کے سپرد ہے،...
    کوئٹہ(نیوز ڈیسک) وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے کوئٹہ کا خصوصی دورہ کیا اور سی ایم ایچ کوئٹہ میں قلات سمیت بلوچستان کے دیگر اضلاع میں دہشت گردوں سے بہادری سے لڑنے والے زخمی سیکیورٹی اہلکاروں کی عیادت کی۔ وزیرِاعظم نے زخمی اہلکاروں سے ملاقات کے دوران ان کے جذبہ قربانی اور وطن کی حفاظت کے غیر متزلزل عزم کو سراہا۔ انہوں نے کہا، “آپ سب قوم کے ہیروز ہیں۔ پوری قوم کو آپ اور آپ کے اہل خانہ پر فخر ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ جب تک پاکستان کا تحفظ ایسے بہادر جوانوں کے سپرد ہے، کوئی دشمن اس کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔ شہباز شریف نے عزم ظاہر کیا کہ دہشت گردی کے ناسور...
    خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ اور بم دھماکے سے لیویز بلوچستان کے 4 اہلکا شہید ہوگئے ہیں۔ لیویز حکام کے مطابق، جاں بحق اہلکاروں کی شناخت نائب رسالدار نور احمد، سپاہی رشید زمان، سپاہی داؤد خان اور سپاہی بلال احمد کے نام سے ہوئی۔ یہ بھی پڑھیں: قلات میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن: 23 دہشتگرد ہلاک، 18 جوان شہید اسسٹنٹ کمشنر کریزات کے مطابق، پشین کے علاقے خانوزئی کی حدود سے 13 جنوری کو ٹرک چوری ہوا، ڈی آئی خان پولیس نے پشین میں لیویز حکام سے رابطہ کرکے بتایا کہ چوری شدہ ٹرک ڈی آئی خان میں ہے۔ بلوچستان لیویز فورس کے اہلکار گزشتہ روز ٹرک کی برآمدگی کے سلسلے میں ڈیرہ اسماعیل...
    پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی) میں مہنگے دیہاڑی دار افسران اور عملے کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق سابق چیئرمین نے قائم مقام جنرل منیجر کو 27 ہزار روپے یومیہ اجرت پر بھرتی کیا، ایک جنرل منیجر 30 ہزار یومیہ پر رکھا گیا، ایف آئی اے انکوائری پر کنٹریکٹ ختم کیا گیا۔ذرائع پی این ایس سی کا کہنا ہے کہ 3 سپرنٹنڈنٹ بھی 23 ہزار روپے یومیہ پر بھرتی ہوئے، ورکشاپ میں دو ڈپٹی منیجرز 13 ہزار روپیہ یومیہ پر بھرتی ہوئے، 3 سیکیورٹی اہل کار 7 ہزار روپیہ یومیہ پر بھرتی ہوئے۔ترجمان پی این ایس سی کا کہنا ہے کہ پی این ایس سی بورڈ آف ڈائریکٹرز کو معاملے کا علم ہے، سی ای او...
    قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی عمر ایوب نے کہا ہے کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔اپوزیشن لیڈر نے قلات میں دہشت گردی حملے کی مذمت کی اور 18 سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے کارروائی کے دوران جام شہادت نوش کرنے پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور 12 دہشت گرد جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی اہلکاروں کی بہادری کو سراہا۔عمر ایوب نے مزید کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔
    پاکستان کی میزبانی میں ہونیوالے آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کیلئے سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چیمپئینز ٹرافی کے لاہور اور راولپنڈی میں شیڈول ہائی پروفائل میچز اور ٹیموں کی سیکیورٹی یقینی بنانے کیلئے 12 ہزار 564 اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔ لاہور میں 7 ہزار 618 اہلکار جبکہ راولپنڈی میں 4 ہزار 535 اہلکار سیکیورٹی کے انتظامات کریں گے، اسی طرح اسپیشل برانچ کے 411 اعلیٰ افسران بھی دیکھ بھال کریں گے۔ مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ فہیم کی سلیکشن نے طوفان برپا کردیا، فینز بھرک اُٹھے تاہم قذافی اسٹیڈیم کی سیکیورٹی کیلئے پہلی بار اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔ لاہور پولیس کی جانب سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اینٹی...
    اسرائیل نے غزہ میں قیدیوں کی رہائی کے دوران احتجاج کرنے اور افراتفری پھیلانے کا الزام عائد کرتے ہوئے اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے بعد فلسطینی سیکیورٹی اہلکاروں کی رہائی روک دی ہے ۔ دی ٹائم آف اسرائیل کے مطابق اسرائیل نے یہ اقدام 8 یرغمالیوں کی رہائی کے حوالے سے افراتفری پھیلانے اور احتجاج کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے اٹھایا ہے۔ اسرائیلی فوج کے ایک ریڈیو نے پیغام جاری کیا ہے کہ اسرائیل کے اس فیصلے کا اطلاق ’تاحکم ثانی‘ برقرار رہے گا۔ ادھر فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سیاسی جماعتوں نے فلسطین کے سیکیورٹی اہلکاروں کی رہائی کے لیے آپریشن تاحکم ثانی معطل کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ قیدی بسوں میں سوار تھے اور فیصلہ...
    شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں پولیس اہلکار اور سیکیورٹی گارڈ سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گڈاپ سٹی کے علاقے سپر ہائی وے کاٹھور ٹول پلازہ کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں پولیس اہلکار زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے اسٹیڈیم روڈ پر قائم نجی اسپتال لیجایا گیا۔ ایس ایچ او گڈاپ سٹی سرفراز جتوئی نے بتایا کہ فائرنگ سے زخمی پولیس اہلکار کی شناخت کیم چند کے نام سے کی گئی جو کہ اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل میں تعینات ہے جبکہ اسے ایک گولی ٹانگ پر لگی تھی۔ مذکورہ مقام پر سیف سٹی پروجیکٹ کے حوالے سے تعینات بتایا جاتا ہے جبکہ پولیس اہلکار کو موٹر سائیکل سوار 2 نامعلوم ملزمان...
    لاہور(اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کی میزبانی میں ہونیوالے آئی سی سی چمپئینز ٹرافی کیلیے پنجاب پولیس نے ٹیموں کی سیکورٹی فل پروف بنانے کی تیاری شروع کردی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چیمپئینز ٹرافی کے لاہور اور راولپنڈی میں شیڈول ہائی پروفائل میچز اور ٹیموں کی سیکیورٹی یقینی بنانے کیلئے 12 ہزار564اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔ لاہور میں 7 ہزار 618 اہلکار جبکہ راولپنڈی میں 4 ہزار 535 اہلکار سیکیورٹی کے انتظامات کریں گے، اسی طرح اسپیشل برانچ کے 411 اعلی افسران بھی دیکھ بھال کریں گے۔ اس کے علاوہ میچز کی نگرانی اور سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے پاک فوج اور رینجرز کے تعاون سے فضائی نگرانی بھی کی جائے گی۔پاکستان کرکٹ بورڈ ( سی بی ) اور حکومت کی جانب...
    پنجاب پولیس نے پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی  کرکٹ چیمیئنز ٹرافی کی سیکیورٹی کے لیے جامع منصوبہ تشکیل دیا ہے۔ کرکٹ چیمپیئنز ٹرافی کے لاہور اور راؤلپنڈی میں منعقدہ میچز کے دوران سیکیورٹی کی بنیادی ذمہ داری پنجاب پولیس کی ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق میچز کے دوران سیکیورٹی برقرار رکھنے کے لیے مجموعی طور پر 12564 پولیس جوان اور افسران تعینات کیے جائیں گے، لاہور میں 7618 اور راولپنڈی میں 4535 اہلکار سیکیورٹی خدمات سرانجام دیں گے۔ یہ بھی پڑھیے:چیمپیئنز ٹرافی کے لیے ٹکٹوں کی قیمتوں پر مشاورت مکمل، کم سے کم قیمت کیا ہوگی؟ پنجاب پولیس میچز کے دوران فضائی نگرانی کے لیے پاک فوج اور رینجرز کی بھی مدد حاصل کرے گی جبکہ سیکیورٹی کو مزید بہتر...
    پاکستان کی میزبانی میں ہونیوالے آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کیلئے پنجاب پولیس نے ٹیموں کی سیکیورٹی فُل پروف بنانے کی تیاری شروع کردی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیمپئینز ٹرافی کے لاہور اور راولپنڈی میں شیڈول ہائی پروفائل میچز اور ٹیموں کی سیکیورٹی یقینی بنانے کیلئے 12 ہزار 564 اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔ لاہور میں 7 ہزار 618 اہلکار جبکہ راولپنڈی میں 4 ہزار 535 اہلکار سیکیورٹی کے انتظامات کریں گے، اسی طرح اسپیشل برانچ کے 411 اعلیٰ افسران بھی دیکھ بھال کریں گے۔ مزید پڑھیں: بھارتی ٹیم کی جرسی پر 'پاکستان'، بورڈ نے اعتراض اٹھادیا اس کے علاوہ میچز کی نگرانی اور سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے پاک فوج اور رینجرز کے تعاون سے فضائی نگرانی بھی کی جائے...
    کرم کے علاقے بگن میں پارا چنار جانے والے گاڑیوں کے قافلے پر ہونے والے حملے میں 2 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 6 ڈرائیورز شہید ہوئے اور 5 سیکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے جبکہ جوابی کارروائی میں 6 حملہ آور ہلاک اور 10 زخمی ہوئے جبکہ 10 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز کرم کے علاقے بگن میں نامعلوم افراد نے پارا چنار جانے والے گاڑیوں کے قافلے پر حملہ کیا، حملے میں 2 سیکیورٹی اہلکار اور 6 ڈرائیورز شہید جبکہ 5 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق جوابی کارروائی میں 6 حملہ آور مارے گئے جبکہ 10 زخمی ہوئے۔دوسری طرف لوئر کرم کے علاقے اڑوالی سے 4 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، مقتولین کو تشدد کے...
    پشاور: ڈی آئی خان: کرم میں گزشتہ روز قافلے پر حملے میں شہید اہلکاروں کی تعداد دو ہوگئی جب کہ فائرنگ کے وقت لاپتا چار ٹرک ڈرائیورز کی لاشیں ملی ہیں، سیکیورٹی فورسز نے کرم میں کرفیو نافذ کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق قبائلی ضلع کرم میں کرفیو نافذ کردیا گیا، سیکیورٹی فورسز نے پوزیشن سنبھال لیں، علاقے میں سیکیورٹی فورسز کا گشت جاری ہے۔ گزشتہ روز قافلے پر فائرنگ سے ایک سیکیورٹی اہلکار شہید اور جوابی کارروائی میں چھ دہشت گرد مارے گئے تھے تاہم اب دہشت گردوں کے حملے میں شہید اہلکاروں کی تعداد دو ہو گئی۔ دوسری جانب پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے حملے میں 3 ڈرائیورز بھی شہید ہوئے ہیں،...
    ویب ڈیسک: پاراچنار جانیوالے امدادی قافلے پر دہشتگردوں کے حملے میں شہید اہلکاروں کی تعداد 2 ہوگئی جبکہ 3 ڈرائیورز بھی جاں بحق ہوگئے۔  ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کرم کے مطابق کرم سے بگن جانے والے تیسرے امدادی قافلے پر دہشتگردوں نے راکٹوں سے حملہ اور فائرنگ  کی تھی جس کےنتیجے میں شہید اہلکاروں کی تعداد 2 جبکہ 3 ڈرائیورز بھی جاں بحق ہوگئے ہیں،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے مطابق حملے سے قافلے میں شامل 3 گاڑیوں کو نقصان پہنچا جبکہ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔ طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا، مریم نواز  اس سے قبل کرم کے لیے تیسرے قافلے کے پہلے مرحلے میں 35 مال...
    — فائل فوٹو پاراچنار جانے والے امدادی قافلے پر دہشتگردوں کے حملے میں شہید اہلکاروں کی تعداد 2 ہوگئی۔پولیس کے مطابق دہشت گردوں کے حملے میں 3 ڈرائیورز بھی جاں بحق ہوئے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کرم کے مطابق کرم سے بگن جانے والے تیسرے امدادی قافلے پر دہشتگردوں نے راکٹوں سے حملہ اور فائرنگ بھی کی تھی۔ ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 1 ماہ میں 22 خوارج ہلاکضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں 14 دسمبر سے اب تک سیکیورٹی فورسز کی کاررائیوں کے دوران 22 خوارج ہلاک کردے گئے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے مطابق حملے سے قافلے میں شامل 3 گاڑیوں کو نقصان پہنچا جبکہ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔ اس سے...
۱