کراچی:

شہر میں انٹرنیشنل کرکٹ میچز کے دوران شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری سامنے آگئی۔

پولیس حکام کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم میں میچ کے دوران شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے کے لیے  اسٹیڈیم کے اطراف تمام سڑکیں ٹریفک کی آمدورفت کے لیے کھلی رہیں گی۔

ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن مقصود احمد میمن نے دیگر پولیس افسران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم میں سہ ملکی کرکٹ سیریز کے میچز 12 اور 14 فروری کو شیڈیول ہیں جبکہ 19 فروری سے چیمپیئنز ٹرافی کا آغاز بھی ہورہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سیکیورٹی پلان کے مطابق مجموعی طور پر 5000 سے زائد پولیس افسران و اہلکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔ ایس ایس یو کے 620 کمانڈوز بشمول لیڈی کمانڈوز، سیکیورٹی ڈویژن کے 1220 اہلکار، ٹریفک پولیس کے 1390 اہلکار، اسپیشل برانچ کے 280 اہلکار اور ڈسٹرکٹ پولیس کے دیگر اہلکار مختلف مقامات پر ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔

ماہر نشانہ باز حساس مقامات پر تعینات ہوں گے اور ایس ایس یو کی خصوصی کمانڈ اینڈ کنٹرول بس اسٹیڈیم کے اطراف امن و امان کی نگرانی کے لیے تعینات کی جائے گی۔

ایس ایس یو کے کمانڈوز پر مشتمل اسپیشل ویپن اینڈ ٹیکٹکس ٹیم کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہے گی اور اسٹیڈیم کے اطراف گشت پر بھی مامور ہوگی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے لیے

پڑھیں:

تزئین و آرئش کے بعد نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا افتتاح کر دیا گیا

گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کا افتتاح کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی کی افتتاحی تقریب میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی، وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ، میئر کراچی بھی شریک ہوئے ۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ اسٹیڈیم کی ریکارڈ مدت میں تعمیرنو پر چیئرمین محسن نقوی کو خراج تحسین پیش کرتاہوں، انتھک محنت ، لگن اور جذبہ سے نینشل اسٹیڈیم کو انتہائی شاندار بنادیا ہے، نیشنل اسٹیڈیم کی تعمیر نو سے عالمی مقابلوں کا مزا دوبالا ہو جائے گا ۔
نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھلاڑیوں اور آفیشلز کیلئے جدید معیار کے ڈریسنگ روم اور ہاسپٹلٹی باکسز تیار کیئے گئے ہیں، نشریاتی معیار کو بہتر بنانے کیلئے 350 ایل ای ڈی لائٹس نصب کی گئیں ہیں ، 2 ڈیجیٹل ری پلے سکرینز اور پانچ ہزار سے زیادہ نئی کرسیوں کا اضافہ کیا گیاہے ۔

متعلقہ مضامین

  • تزئین و آرئش کے بعد نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا افتتاح کر دیا گیا
  • کراچی: کرکٹ میچز کے دوران شہریوں کی پریشانی کم ہوگئی
  • نیشنل اسٹیڈیم کا یونیورسٹی روڈ اینڈ پویلین آج کھول دیا جائے گا
  • سہ ملکی سیریز: کراچی میں میچز کے دوران جامع سیکیورٹی پلان مرتب کرلیا گیا
  • کرکٹ میچز کے دوران کراچی کے شہریوں کے لیے خصوصی ٹریفک پلان جاری
  • قذافی اسٹیڈیم کے باہر پولیس اہلکار نے پی سی بی ملازم کو تھپڑ دے مارا
  • نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ میچ، پولیس اہلکار نے تماشائی کو تھپڑ مار دیا
  • لاہور پولیس کی بڑی کارروائی، میچز کی جعلی ٹکٹ فروخت کرنیوالے 4 ملزمان گرفتار
  • کراچی کے نوجوان تاجر کی دوران حراست ہلاکت، ایس ایچ او سمیت 9 اہلکار معطل