سٹی 42: نوشکی میں خودکش حملہ، سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اُڑا لیا

،آئی ایس پی آر کے مطابق خودکش حملے میں 5 افراد شہید، 3 سیکیورٹی اہلکار اور 2 معصوم شہری شامل ہیں ، شہداء میں حوالدار منظور علی، حوالدار علی بلاول، نائیک عبد الرحیم، جلال الدین اور محمد نعیم شامل ہیں ، شہداء کا تعلق نواب شاہ، نصیر آباد، بدین، کوئٹہ اور خاران سے ہے،سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ،علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری، دہشت گردوں کے خاتمے تک کارروائی جاری رہے گی

پی ایس ایل ٹرافی کا کراچی کا دو روزہ دورہ مکمل،اگلا پراؤ لاہور

دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی، حملے کے ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،سیکیورٹی فورسز اور قوم مل کر بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کے دشمنوں کے خلاف متحد ہیں،شہداء کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں 

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

صدر، وزیر اعظم کی نوشکی میں ایف سی قافلے پر خودکش حملے کی مذمت

صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ بزدلانہ کارروائیوں سے دہشت گردی کے خلاف قومی عزم متزلزل نہیں ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ صدر اور وزیر اعظم نے نوشکی میں ایف سی کے قافلے پر خودکش حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے نوشکی میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانی نقصان پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان میں صدر مملکت نے جاں بحق افراد کے بلندی درجات اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی جب کہ دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لئے بھی دعا کی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے نوشکی میں دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہید اہلکاروں اور شہریوں کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ بزدلانہ کارروائیوں سے دہشت گردی کے خلاف قومی عزم متزلزل نہیں ہو گا۔

متعلقہ مضامین

  • نوشکی: کالعدم بی ایل اے کا ایف سی قافلے پر خودکش حملہ، 3 جوانوں سمیت 5 شہید، 3 دہشتگرد ہلاک
  • نوشکی: سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خود کش حملے میں 3 جوانوں سمیت 5 افراد شہید، آئی ایس پی آر
  • صدر، وزیر اعظم کی نوشکی میں ایف سی قافلے پر خودکش حملے کی مذمت
  • نوشکی میں ایف سی کے قافلے پر خودکش حملہ، 3 اہلکاروں سمیت 7 افراد شہید
  • نوشکی حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں حملہ آور سمیت 4 دہشت گرد مارے گئے، ترجمان بلوچستان حکومت
  • نوشکی: کالعدم بی ایل اے کا ایف سی کے قافلے پر خودکش حملہ،3 جوانوں سمیت 5 افراد شہید
  • نوشکی میں ایف سے قافلے پر دھماکا، 3 اہلکار اور 2 شہری شہید، خود کش حملہ آور سمیت 4دہشتگرد ہلاک
  • نوشکی میں بس کے قریب دھماکا، 5 افراد جاں بحق
  • نوشکی میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا، دو اہلکار زخمی