وائٹ ہاوس کے قریب فائرنگ، ملزم کا سیکیورٹی اہلکاروں پر آتش گیر مادے سے حملہ
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
وائٹ ہاوس کے قریب فائرنگ، ملزم کا سیکیورٹی اہلکاروں پر آتش گیر مادے سے حملہ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 March, 2025 سب نیوز
واشنگٹن (سب نیوز) وائٹ ہاوس کے قریب مسلح شخص کو گولی مار دی گئی۔عالمی میڈیا کے مطابق سیکرٹ سروس نے مشکوک مسلح شخص پر فائرنگ کی ہے جس سے وہ زخمی ہو گیا۔ مشکوک زخمی شخص کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
فائرنگ کے وقت صدرڈونلڈٹرمپ وائٹ ہاوس میں نہیں تھے۔ پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک شخص خودکشی کے ارادے سے موجود ہے۔سیکرٹ سروس نے بتایا کہ واقعہ اتوار کی صبح پیش آیا جب اطلاع ملی کہ ایک شخص جو واشنگٹن ڈی سی میں آتشیں اسلحے کے ساتھ موجود ہے اسے خفیہ سروس کے افسر نے گولی مار دی۔امریکی میڈیا کے مطابق مسلح شخص کو سیکورٹی اہلکاروں نے جھڑپ کے دوران زخمی کیا، سیکورٹی اہلکار مسلح شخص کے قریب پہنچے تو اس نے آتشیں گیر مادہ بھی پھینکا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حملہ آور پیدل تھا، وائٹ ہاوس سے 5منٹ کی دوری پر نشانہ بنایا گیا، واقعے کے وقت صدر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاوس میں نہیں تھے۔یہ شخص، جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ انڈیانا سے سفر کر رہا تھا، مقامی پولیس نے سیکرٹ سروس کو ممکنہ خودکشی کے خطرے کے طور پر بتایا تھا۔
سیکرٹ سروس نے بتایا کہ اہلکار اس شخص کی کار کے پاس پہنچے، اور اسے قریب ہی ایک آتشیں اسلحہ کے ساتھ پایا تو اس دوران مسلح تصادم شروع ہو گیا۔سیکرٹ سروس کے ترجمان انتھونی گگلیلمی کا کہنا ہے کہ واقعے میں کوئی ایجنٹ زخمی نہیں ہوا، جبکہ معاملے کی مزید تحقیقات واشنگٹن ڈی سی پولیس ڈیپارٹمنٹ کرے گا۔میٹروپولیٹن پولیس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق، واقعے کی چھان بین فورس انویسٹی گیشن ٹیم کر رہی ہے، جو ضلع کولمبیا میں قانون نافذ کرنے والے افسروں کے ملوث ہونے والے فائرنگ کے واقعات کی تحقیقات کرتی ہے۔
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
مردان: دو گروپوں میں فائرنگ،3 بھائیوں سمیت 4 افراد قتل
خیبرپختونخوا کے ضلع مردان میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں تین بھائیوں سمیت 4 افراد ہلاک جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا افسوسناک واقعہ مردان کے علاقہ طورو میں پیش آیا جہاں دیرینہ دشمنی پر مخالف گروپ نے فائرنگ کر کے 3 بھائیوں سمیت 4 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے، ریسکیو ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا، مقتولین کی شناخت مرزا خان، جمال شاہ اور ظاہر شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے، اس حوالےسے قانونی کارروائی شروع کردی ہے ، جلد ملزمان قانون کی گرفت میں ہوں گے۔