کراچی میں انسداد پولیو مہم میں غفلت برتنے پر 11اہلکار معطل
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
کراچی (رپورٹ :حماد حسین)ملک بھر کی طرح کراچی کے تمام اضلاع میں پولیو مہم جاری ‘ ہزاروں بچوں کو قطرے پلادیے گئے‘پولیو ٹیمیں منظم طور پر اسکولوں میں بھی جاکر بچوں کو قطرے پلارہی ہیں ‘بعض علاقوں میں غفلت برتنے کی اطلاعات‘ حکام نے 11اہلکاروں کو معطل کردیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں انسداد پولیو مہم کے دوران ڈیوٹی میں غفلت برتنے پر 11 اہلکار وں کو معطل کر دیا گیا۔کمشنر کراچی نے چیف سیکرٹری کی ہدایت پر معطلی کا حکم جاری کیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق معطل ہونے والے اہلکاروں کا تعلق ضلع ملیر اور ویسٹ سے ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ معطل اہلکار معطلی کے دوران تنخواہ اور مراعات حاصل کر سکیں گے۔اس حوالے سے کمشنر کراچی نے کہا کہ پولیو مہم میں غیر حاضری اور غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پولیو مہم
پڑھیں:
بلوچستان: صوبہ بھر میں انسداد پولیو مہم تیسرے روز بھی جاری رہی
فائل فوٹوبلوچستان میں پولیو کے حوالے سے ہائی رسک اضلاع کوئٹہ، چمن، پشین اور قلعہ عبداللّٰہ سمیت صوبہ بھر میں انسداد پولیو مہم تیسرے روز بھی جاری رہی۔
ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق انسداد پولیو مہم میں 26 لاکھ 60 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا۔
بلوچستان کے 35 اضلاع، کوئٹہ کی 42 یونین کونسلوں میں پولیو مہم جاریبلوچستان کے 35 اضلاع اور کوئٹہ کی 42 یونین کونسلوں میں انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہوگئی۔
مہم میں 11 ہزار سے زائد ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، انسداد پولیو مہم کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔ اس دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔
گزشتہ سال صوبے سے پولیو کے 27 کیسز رپورٹ ہوئے تھے جبکہ اب بھی مختلف اضلاع کے ماحول میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔