خیرپور: گمبٹ تھانے میں پولیس حراست میں نوجوان نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
فوٹو فائل
سندھ کے شہر خیرپور کے گمبٹ تھانے میں پولیس حراست میں نوجوان نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او ذوالفقار چاچڑ، ہیڈ محرر نذر جسکانی سمیت 4 اہلکاروں پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق اہلکاروں کی غفلت کے باعث نوجوان نے پھندا لگا کر خودکشی کی، نوجوان کو گھر میں جھگڑا کرنے پر والد کی شکایت پر حراست میں لیا گیا تھا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کوٹ ادو: تاوان کے لیےاغواء کیا گیا نوجوان بازیاب
—فائل فوٹوپولیس نے کوٹ ادو میں تاوان کے لیے اغوا کیے گئے نوجوان کو تاوان کی رقم سمیت بازیاب کرا لیا۔
پولیس کے مطابق کوٹ ادو میں دریائی چناب کے ساتھ کچے کے علاقے تحصیل چوک سرور شہید سے 18 سالہ مغوی نوجوان کو بازیاب کرا لیا گیا۔
سکھر سندھ میں امن وامان کی بگڑتی ہوئی صورتحال ،...
کارروائی میں پولیس نے 2 ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا جن سے تفتیش کی جا رہی ہے۔
پولیس نے ملزمان سے تاوان کے لیے ادا کی گئی 20 لاکھ روپے کی رقم بھی برآمد کر لی۔