ٹانک سے اغوا کیے گئے ایف سی کے 3 اہلکار بحفاظت بازیاب
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
پشاور:
خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک سے اغوا کیے گئے ایف سی کے تین اہلکاروں کو بحفاظت بازیاب کرالیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ضلع ٹانک میں علاقہ چنی مچن خیل سے تعلق رکھنے والے ایف سی بلوچستان کے تین سپاہی لاپتہ ہو گئے تھے۔
لاپتہ ہونے والے سپاہیوں میں احسان‘ انعام اور فضل الرحیم شامل تھے جو پنک پہاڑی کی سیر کے لیے نکلے تھے لیکن گھروں کو واپس نہیں آئے جس پر ان کے اغواءکا خدشہ ظاہر کیا گیا۔
بعد ازاں علاقہ مشران اور پولیس کی مشترکہ کوششوں کی بدولت تینوں ایف سی اہلکاروں کو بازیاب کرا لیا گیا۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایف سی
پڑھیں:
کوئٹہ: نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، ایک پولیس اہلکار شہید
کوئٹہ میں علی الصبح کام سے گھر واپس جاتے ہوئے ایک پولیس اہلکار کو نامعلوم افراد نے گولی مار کر شہید کر دیا۔بلوچستان کے انسپکٹر جنرل آف پولیس کی پبلک ریلیشن افسر رابیعہ طارق نے بتایا کہ پولیس اہلکار محبوب شاہ منو جان روڈ کے راستے سے گھر واپس جا رہے تھے کہ مشتبہ افراد نے انہیں گولی مار دی۔رابیعہ طارق نے ڈان نیوز ڈاٹ ٹی وی کو بتایا کہ ملزمان نے پولیس اہلکار کے گھر کے سامنے گھات لگا کر بیٹھے تھے، جو فائرنگ کر کے فرار ہوگئے۔ان کا کہنا تھا کہ محبوب شاہ کی موقع پر ہی موت ہوگئی، ان کی لاش اہل خانہ کے حوالے کرنے سے قبل ہسپتال منتقل کی گئی، جن کی نماز جنازہ کوئٹہ سول لائنز میں ادا کی گئی۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیس اہلکار نے شہر میں ایک ہاؤسنگ اسکیم میں اقوام متحدہ کے دفتر میں اپنی ڈیوٹی مکمل کی تھی. تاہم مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔