کرم: زخمی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کی حالت خطرے سے باہر، شہید پولیس اہلکار کی نماز جنازہ ادا
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
خیبرپختونخوا کے ضلع اپر کرم میں گزشتہ روز نامعلوم شرپسند عناصر کے حملے میں دوران ڈیوٹی شہید ہونے والے پولیس اہلکار کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے جبکہ واقعہ میں زخمی ہونے والے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔
کرم پولیس کے مطابق، گزشتہ روز ضلع کرم پاڑاچنار کے نواحی گاؤں بوشہرہ فاتح کلے میں فائرنگ واقعہ میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار سید عاشق حسین کی نماز جنازہ ڈی پی او آفس پاراچنار میں ادا کی گئی۔ شہید کی نماز جنازہ میں ایس پی آپریشن محمد عباس، ایس پی انوسٹی گیشن مظہر جہاں سمیت عسکری قیادت اور پولیس اہلکاروں کے علاوہ مقامی لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: اپر کرم میں شرپسند عناصر کی فائرنگ، اسسٹنٹ کمشنر زخمی ہوگئے، پولیس کا سرچ آپریشن
اس موقع پر پولیس کی چاق و چوبند دستے نے شہید اہلکار کو سلامی اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔ پولیس حکام نے قومی پرچم میں لپٹے شہید پولیس اہلکار کو ان کی پیشہ ورانہ خدمات پر خراج تحسین پیش کیا اور ان کے بلند درجات کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ بعدازاں، شہید کے جسد خاکی کو ان کے آبائی گاؤں نورکی روانہ کردیا جہاں ان کی تدفین کی جائے گی۔
دوسری جانب، پاڑاچنار حملے میں زخمی ہونے والے ایڈینشل اسسٹنٹ کمشنر کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور منتقل کردیا گیا ہے، جہاں سی ایم ایچ میں ان کا علاج جاری ہے۔ مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف اور دیگر حکام نے ان کی عیادت کی ہے۔ حکام کے مطابق ان کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کرم میں ڈپٹی کمشنر پر فائرنگ میں ملوث 2 افراد گرفتار
یاد رہے کہ اس سے قبل شرپسند عناصر کی جانب سے ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا جس سے وہ زخمی ہوگئے تھے۔ حکومت کی جانب سے علاقے میں قیام امن کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں تاہم ابھی بھی شرپسند عناصر خوف و ہراس پھیلانے میں مصروف ہیں۔
اس سے قبل دو قبائل کے درمیان ہونے والے تصادم میں 200 سے زیادہ افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ تاہم اب حکومت کی مداخلت اور جرگے کی کوششوں سے فریقین کے درمیان امن معاہدہ ہوگیا ہے، جس کے بعد انتظامیہ بنکرز کو مسمار کررہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسسٹنٹ کمشنر پاڑا چنار پولیس اہلکار شہید حالت خطرے سے باہر زخمی شرپسند فائرنگ کرم نماز جنازہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاڑا چنار پولیس اہلکار شہید حالت خطرے سے باہر فائرنگ کی نماز جنازہ پولیس اہلکار خطرے سے باہر ہونے والے
پڑھیں:
سابق نائب امیرجماعت اسلامی و سینیٹر پروفیسر خورشید احمد کی غائبانہ نماز جنازہ منصورہ کی جامع مسجد میں ادا
غائبانہ نماز جنازہ سے قبل ہونے والی مختصر تقریب سے لیاقت بلوچ، ڈاکٹر فرید پراچہ اور حافظ محمد ادریس نے پروفیسر خورشید احمد کی دینی و ملی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور مرحوم کے اہل خانہ اور عزیز و اقارب سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے پروفیسر خورشید کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔ اسلام ٹائمز۔ بانی جماعت اسلامی سید ابوالاعلی مودودی کے دیرینہ ساتھی سابق نائب امیر و سینیٹر پروفیسر خورشید احمد کی غائبانہ نماز جنازہ منصورہ کی جامع مسجد میں ادا کی گئی، جس میں مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ نائب امیر لیاقت بلوچ نے نماز جنازہ پڑھائی۔ ڈپٹی سیکرٹری جنرل اظہر اقبال حسن، سید وقاص جعفری، شیخ القرآن مولانا عبدالمالک، مرکزی رہنما جماعت اسلامی ڈاکٹر فرید پراچہ، حافظ محمد ادریس، سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف، امیر لاہور ضیا الدین انصاری ایڈووکیٹ، نائب امیر لاہور ذکر اللہ مجاہد، سیکرٹری لاہور اظہر بلال، حافظ عبدالرحمن انصاری، سید احسان اللہ وقاص بھی اس موقع پر موجود تھے۔
غائبانہ نماز جنازہ سے قبل ہونے والی مختصر تقریب سے لیاقت بلوچ، ڈاکٹر فرید پراچہ اور حافظ محمد ادریس نے پروفیسر خورشید احمد کی دینی و ملی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور مرحوم کے اہل خانہ اور عزیز و اقارب سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے پروفیسر خورشید کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔ مقررین نے کہا کہ پروفیسر خورشید احمد نہ صرف جماعت اسلامی بلکہ دنیا بھر کی نمایاں اسلامی تحریکات کی پالیسی سازی میں کلیدی کردار ادا کرتے تھے۔ انھوں نے ایک طویل عرصہ تک اس نظریہ کی آبیاری کی جو اللہ کے آخری رسول حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم انسانیت کی دنیاوی و اخروی کامیابی کے لیے پیش کیے۔ پروفیسر خورشید ایک مثالی ناظم اعلی تھے جنھوں نے اسلامی جمعیت طلبہ کے ابتدائی ایام میں ہی اس کے مستقبل کے خدوخال اور پالیسی کا رخ متعین کر دیا تھا۔