کراچی: شہریوں کو ہراساں کرنے اور لوٹ مار کرنیوالے تین جعلی پولیس اہلکار گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
کراچی:
عیدگاہ پولیس نے جعلی پولیس کانسٹیبلز بن کر شہریوں کو ہراساں کرنے اور لوٹ مار کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت سلیم خان ، اخلاق اور بشیر کے نام سے کی گئی ہے جن کے قبضے سے پولیس نے جعلی پولیس کارڈز ، کیپ ، بیلٹ اور ایک موٹر سائیکل برآمد کرلی ہے، گرفتار جعلی پولیس اہلکار ملزمان عیدگاہ اور اطراف کے مختلف علاقوں میں پولیس اہلکار بن کر لوٹ مار کرتے تھے۔
عیدگاہ پولیس نے دوران پیٹرولنگ ملزمان کو روکا تو انہوں نے خود کو پولیس کانسٹیبل ظاہر کیا تاہم شک کی بنا پر پولیس نے انہیں تھانے منتقل کیا اور تفتیش کے دوران وہ جعلی پولیس اہلکار نکلے جس پر تینوں ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔
پولیس نے گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پولیس اہلکار جعلی پولیس ملزمان کو پولیس نے
پڑھیں:
ڈی جی خان: ڈکیتی میں ملوث 3 پولیس اہلکار گرفتار
—فائل فوٹوڈیرہ غازی خان میں گدائی چونگی میں ڈکیتی میں ملوث 3 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا، واقعے کا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔
ڈیرہ غازی خان پولیس کے مطابق 2 روزقبل شہری نے 2 افراد کے خلاف ڈکیتی کا مقدمہ درج کرایا تھا۔
50 لاکھ کی ڈکیتی کا ملزم گرفتار، رقم بینک میں جمع کروانے والا ہی ماسٹر مائنڈ نکلاپولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی شناخت سمیر کے نام سے ہوئی، اس نے 3 ساتھیوں سے مل کر ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا۔
مقدمے کے متن کے مطابق پولیس وردی میں 2 موٹر سائیکل سواروں نے 20 لاکھ روپے لوٹے ہیں۔
پولیس کی تفتیش کے بعد معلوم ہوا ڈکیتی میں 4 پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد ملوث ہیں۔