Islam Times:
2025-04-15@09:40:17 GMT

کرک میں پولیس چوکی پر حملہ، 3 پولیس اہلکار شہید، 3 زخمی

اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT

کرک میں پولیس چوکی پر حملہ، 3 پولیس اہلکار شہید، 3 زخمی

مقامی افراد کے مطابق نامعلوم حملہ آوروں  اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ رات گئے تک جاری تھا۔  واقعے کے بعد آئی جی پختونخوا ذوالفقار حمید کرک پہنچے اور انہوں نے تفصیلات معلوم   کرتے ہوئے مزید احکامات جاری کیے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں کرک کے علاقے میں پولیس چوکی پر حملے میں 3 اہلکار شہید اور 3 زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ خرم تحصیل بانڈہ داؤد شاہ بہادر خیل چوکی پر رات گئے مسلح افراد نے حملہ کردیا، جس میں تین پولیس اہلکار شہید اور تین زخمی ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی اضافی نفری اور ریسکیو اداروں کو موقع پر طلب کرکے کارروائی شروع کی گئی۔ مقامی افراد کے مطابق نامعلوم حملہ آوروں  اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ رات گئے تک جاری تھا۔  واقعے کے بعد آئی جی پختونخوا ذوالفقار حمید کرک پہنچے اور انہوں نے تفصیلات معلوم   کرتے ہوئے مزید احکامات جاری کیے۔

حملہ آوروں نے پولیس چوکی  کو نشانہ بنانے کے لیے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا۔ حملے میں شہید اہل کاروں میں ڈرائیور نقیب اور عدنان شامل ہیں جب کہ لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس کی جوابی کارروائی کے بعد حملہ آور فرار ہو گئے۔ بعد ازاں پولیس اہل کاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، جس میں آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید بھی شریک تھے۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

یمن پر امریکی فضائی جارحیت جاری، 5 افراد شہید، 13 زخمی

انصار اللّٰہ کی طرف سے بتایا کہ امریکی طیاروں نے صنعا کے علاقے بنی مطر میں ایک فیکٹری کو نشانہ بنایا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی فضائی حملے میں 13 افراد زخمی بھی ہوئے، جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ یمن کے صوبے صنعا میں امریکی فضائی حملے میں 5 افراد شہید ہوگئے۔ خبر رساں اداروں نے حوثی اکثریتی تنظیم انصار اللّٰہ کی طرف سے بتایا کہ امریکی طیاروں نے صنعا کے علاقے بنی مطر میں ایک فیکٹری کو نشانہ بنایا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی فضائی حملے میں 13 افراد زخمی بھی ہوئے، جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ اتوار کو امریکی طیاروں نے صعدہ اور حدیدہ کو بھی نشانہ بنایا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • مستونگ میں دھماکا، 3 پولیس اہلکار شہید، 16 زخمی
  • مستونگ میں ریمورٹ کنٹرول بم دھماکا، بلوچستان کانسٹیبلری کے 3 اہلکار شہید،19 زخمی
  • مستونگ، دشت روڈ پر دھماکہ ،3 اہلکار شہید 19 زخمی
  • مستونگ میں دھماکا، 3 پولیس اہلکار شہید، متعدد زخمی
  • مستونگ: بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی کے قریب دھماکا، 3 اہلکار شہید، 19 زخمی
  • مستونگ: بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی کے قریب دھماکا، 3 پولیس اہلکار شہید
  • یمن پر امریکی فضائی جارحیت جاری، 5 افراد شہید، 13 زخمی
  • کراچی: رنچھوڑ لائن میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید، وزیر داخلہ سندھ کا نوٹس
  • پشاور: جی ٹی روڈ پر ایکسائز پولیس پر فائرنگ، دو اہلکار شہید، ایک زخمی
  • کوئٹہ: موٹرسائیکل سواروں کی پولیس پر فائرنگ