Express News:
2025-02-01@18:49:12 GMT

ٹانک، مغوی ایف سی اہلکاروں کو بازیاب کرالیا گیا

اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT

ڈی آئی خان:

خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں ایف سی کے مغوی تین اہلکاروں بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا۔

خیبرپختوںخوا پولیس نے بتایا کہ ضلع ٹانک کے علاقے چنی مچن خیل سے تعلق رکھنے والے ایف سی بلوچستان کے تین سپاہی چنی مچن سے لاپتہ ہو گئے تھے۔

پولیس نے بتایا کہ لاپتا ہونے والے سپاہیوں میں احسان، انعام اور فضل الرحیم شامل تھے جو پنک پہاڑی کی سیر کے لیے نکلے تھے لیکن گھروں کو واپس نہیں آئے جس پر ان کے اغوا کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔

ایف سی اہلکاروں کی واپسی کے حوالے سے پولسی نے بتایا کہ علاقہ مشران اور پولیس کی مشترکہ کوششوں کی بدولت چنی مچن میں لاپتا ہونے والے تینوں ایف سی اہلکاروں کو بازیاب کرا لیا گیا۔

پولیس نے بازیابی کے حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائیں اور یہ واضح نہیں کیا کہ ان کے اغوا میں کون ملوث تھا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ایف سی

پڑھیں:

’’لڑکی والوں نے رشتے کیلیے بھکاری بننے کی شرط رکھی‘‘ بہروپیے کی ویڈیو سامنے آگئی

لاہور:

پولیس نے ایک بہروپیے کو گرفتار کرلیا، جس نے بتایا کہ لڑکی والوں نے رشتہ دینے کے لیے بھکاری بننے کی شرط رکھی تھی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق معذوری کا بہانہ بنا کر شاہراہوں پر بھیک مانگنے والے ایک بھکاری کو گرفتار  کرلیا گیا، جس نے پولیس کو بتایا کہ لڑکی والوں نے کہا ’’لڑکا بھیک مانگتا ہوگا تو رشتہ دیں گے۔

بھکاری نے عجیب منطق بیان کرتے ہوئے مزید کہا کہ ’’برادری میں مانگنے والوں کا نام ہوتا ہے‘‘۔

پولیس نے بھکاری کو رینگتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ کر مقدمہ درج کرلیا۔ اہل کاروں نے بتایا کہ بھکاری علی حسن کو باٹا پور کے قریب شاہراہ سے پکڑا گیا، جو معذور بننے کا  روپ دھار کر شہریوں سے بھیگ مانگتا تھا۔

ملزم بھکاری کے خلاف گداگری ایکٹ کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • کراچی؛ نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس افسر زخمی
  • اغوا کی گئی 8 سالہ بچی چند گھنٹوں میں بازیاب‘ ملزم گرفتار
  • کورنگی سے دو کمسن بھائی لاپتا، نامعلوم شخص ساتھ لے گیا
  • ہنی ٹریپ کا ایک اور کیس سامنے آگیا، سعودیہ پلٹ شخص اغوا
  • مغلپورہ: پولیس اہلکاروں پر پان شاپ سے لاکھوں روپے چرانے کا الزام
  • کوئٹہ: نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، ایک پولیس اہلکار شہید
  • ’’لڑکی والوں نے رشتے کیلیے بھکاری بننے کی شرط رکھی‘‘ بہروپیے کی ویڈیو سامنے آگئی
  •  شہری کی جیب سے ایک ہزار روپے نکالنے کا الزام, 5 اہلکار معطل
  • کراچی: فائرنگ کے واقعات میں پولیس اہلکار اور سیکیورٹی گارڈ سمیت 3 افراد زخمی