ٹانک سے اغواء کئے گئے ایف سی کے 3 اہلکار بحفاظت بازیاب
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
لاپتہ ہونے والے سپاہیوں میں احسان، انعام اور فضل الرحیم شامل تھے جو پنک پہاڑی کی سیر کے لیے نکلے تھے لیکن گھروں کو واپس نہیں آئے جس پر ان کے اغواءکا خدشہ ظاہر کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک سے اغواء کئے گئے ایف سی کے تین اہلکاروں کو بحفاظت بازیاب کرالیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ضلع ٹانک میں علاقہ چنی مچن خیل سے تعلق رکھنے والے ایف سی بلوچستان کے تین سپاہی لاپتہ ہو گئے تھے۔ لاپتہ ہونے والے سپاہیوں میں احسان، انعام اور فضل الرحیم شامل تھے جو پنک پہاڑی کی سیر کے لیے نکلے تھے لیکن گھروں کو واپس نہیں آئے جس پر ان کے اغواءکا خدشہ ظاہر کیا گیا۔ بعد ازاں علاقہ مشران اور پولیس کی مشترکہ کوششوں کی بدولت تینوں ایف سی اہلکاروں کو بازیاب کرا لیا گیا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ایف سی
پڑھیں:
کرم میں اسسٹنٹ کمشنر پر ہونے والے حملے میں زخمی پولیس اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید
ضلع کرم کے علاقے بوشہرہ میں اسسٹنٹ کمشنر پر ہونے والے حملے میں زخمی پولیس اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق پولیس اہلکار کی شہادت کی تصدیق کردی گئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز اپر کرم میں دو قبائل کے درمیان جنگ بندی کے لیے آنے والے سرکاری قافلے پر فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنر کرم سمیت 3 پولیس اہل کار زخمی ہوگئے تھے۔
ایس ایچ او کے مطابق اپر کرم میں ضلعی انتظامیہ نے جنگ بندی کروا دی تھی لیکن دوسرے فریق سے بات چیت کے لیے جانے والے قافلے پر فائرنگ کی گئی، فائرنگ میں سرکاری قافلے کی قیادت کرنے والے اسسٹنٹ کمشنر کرم منان زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر امن و امان قائم کرنے کے لیے بوشہرہ جا رہا تھے جس پر فتح کلے کی طرف سے فائرنگ کی گئی۔
پولیس نے بتایا تھا کہ اسسٹنٹ کمشنر کے ساتھ ساتھ فائرنگ میں تین اہل کار بھی زخمی ہوئے ہیں جب کہ زخمی اسسٹنٹ کمشنر ریونیو سعید منان کو آپریشن تھیٹر منتقل کردیا گیا۔
قبائلی رہنما شفیق مطہری نے بتایا ہے کہ ہم انتظامیہ و پولیس کے ہمراہ فائر بندی میں مصروف تھے کہ فائرنگ ہوئی اور فائرنگ کا واقعہ بوشہرہ میں جمعہ کی صبح پیش آیا۔
ضلعی انتظامیہ کرم کا کہنا ہے کہ علاقے میں سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر حفاظتی انتظامات کیے جا رہے ہیں جب کہ دوسری جانب کوہاٹ میں کمشنر آفس میں جرگہ بھی منعقد ہوا۔
ایم ایس ڈی ایچ کیو پاراچنار ڈاکٹر سید میر حسن جان کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کا ڈی ایچ کیو اسپتال پاراچنار میں آپریشن کیا گیا، اسسٹنٹ کمشنر کے پیٹ میں گولی لگی تھی، جنہیں ہیلی کاپٹر میں پشاور روانہ کردیا گیا۔
ایم ایس کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کو ایمبولینس کے ذریعے ہیلی پیڈ تک پہنچایا گیا، اسسٹنٹ کمشنر بوشہرہ میں فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہوئے تھے۔