لاہور: قذافی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ میچ کے موقع پر سیکورٹی اہلکار گشت کررہے ہیں.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

  وزیر اعظم نے لاہور میں نو تعمیر شدہ قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح کر دیا

لاہور: وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے لاہور میں نو تعمیر شدہ قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح کر دیا۔
افتتاحی تقریب میں وزیر اعظم شہباز شریف، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، سابق چیئرمین نجم سیٹھی، ذکا اشرف، قومی ٹیم کے کھلاڑی اور دیگر اعلیٰ شخصیات میں موجود رہے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم آپ نے آج سے تقریباً چار ماہ پہلے سنگ بنیاد رکھا تھا، یہ ایک پرانا اسٹیڈیم تھا اور ہمارا ہدف تھا کہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل اس کو تعمیر کیا جائے۔
انہوں نے کہ تقریباً 2500 کے قریب مزدروں نے دن رات محنت سے کام کیا، اور اسے 177 روز کی ریکارڈ مدت میں جدید ترین اسٹیڈیم تیار کیا، مزید کہنا تھا کہ ایف ڈبلیو او نے اس ناممکن کو ممکن بنایا، ہمارے اس مشکل موقع پر بھی پاکستان آرمی ہماری مدد کو آئی ورنہ اتنے مختصر وقت میں یہ پروجیکٹ نہیں بن پاتا۔

متعلقہ مضامین

  • لوگ اب بھی یقین نہیں کر رہے کہ میں بیمار تھا، فخر زمان
  • نیوزی لینڈ کے بیٹر کی دھواں دار بیٹنگ کے بعد قذافی اسٹیڈیم کی تعمیر نو کی تعریف
  • لاہور کا قذافی اسٹیڈیم تو نکھر گیا مگر ٹیم کی پرفارمنس کا کیا؟
  • نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں حارث رؤف انجرڈ
  • ٹرائی سیریز: نیوزی لینڈ کی پاکستان کیخلاف چوتھی وکٹ139 رنز پر گر گئی
  • ٹرائی سیریز: نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ شروع کرنے کا فیصلہ
  • سہ ملکی سیریز؛ فخر کے پاس سعید انور کا ریکارڈ توڑنے کا موقع
  •   وزیر اعظم نے لاہور میں نو تعمیر شدہ قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح کر دیا
  • جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی