پولیس کے مطابق اکوڑہ خٹک کے علاقے حسن درہ کے مقام پر پولیو ڈیوٹی سے واپس آتے ہوئے موٹر سائیکل سوار پولیس اہلکار فدا حسین پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں پولیو ڈیوٹی دینے والے ایک اور پولیس اہل کار پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ پولیس کے مطابق اکوڑہ خٹک کے علاقے حسن درہ کے مقام پر پولیو ڈیوٹی سے واپس آتے ہوئے موٹر سائیکل سوار پولیس اہلکار فدا حسین پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہل کار زخمی ہوگیا، جسے فوری طور پر قاضی میڈیکل کمپلیکس پہنچایا گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس حکام موقع پر پہنچے اور جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی۔ واضح رہے کہ 2 روز قبل بھی خیبر کے علاقے تھانہ ملوارڈ (باڑہ) میری خیل میں پولیو ٹیم پر دہشت گردوں نے فائرنگ کی تھی، جس میں پولیو ٹیم محفوظ رہی جب کہ پولیس کی جوابی کارروائی سے ایک دہشت گرد زخمی ہوا۔

اس واقعے سے 2 دن پہلے فائرنگ کا ایک واقعہ جمرود کے علاقے میں پیش آیا، جہاں سخی پل کے علاقے میں نامعلوم افراد نے پولیو ڈیوٹی کے لیے جانے والے پولیس اہلکار پر گولیاں چلا دیں، جس سے پولیس اہلکار عبدالخالق زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ علاوہ ازیں چند روز قبل ہی کرک کے علاقے سرکی لواغر میں مسلح افراد نے پولیس اور پولیو ٹیموں پر فائرنگ کردی جس پر پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی ، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پولیس اہلکار پولیو ڈیوٹی کے علاقے

پڑھیں:

کرک، چوکی پر شرپسندوں کی فائرنگ، اہلکار شہید

فائل فوٹو

کرک میں بہادر خیل پولیس چوکی پر شرپسندوں کی فائرنگ سے ایک اہلکار شہید، دو زخمی ہوگئے۔

حکام کے مطابق شرپسندوں نے بھاری ہتھیاروں سے پولیس چوکی پر حملہ کیا۔

ذرائع کے مطابق فورسز کی جانب سے جوابی کارروائی جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • گورنر خیبر پختونخوا سے مالاکنڈ ڈویژن کے زمینداروں، کاشتکاروں کے وفد کی ملاقات،ہر فورم پر ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی
  • نئے آئی جی کے پی کا دہشتگردوں سے لڑنے والے پولیس جوانوں کیلیے انعام کا اعلان
  • خیبر پختونخوا سے اسلام آباد پر مسلح حملے آج بھی جاری ہیں، خواجہ آصف
  • خیبر پختونخوا سے اسلام آباد پر مسلح حملے آج بھی جاری ہیں، خواجہ آصف
  • وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور وفاقی وزیر داخلہ کی کرک حملہ کی مذمت
  • کرک :بہادرخیل پولیس چوکی پر دہشت گردوں کی فائرنگ,3 اہلکار شہید,6زخمی
  • کرک ، پولیس چوکی پر شرپسندوں کے حملے میں 3 پولیس اہلکار شہید اور 5 زخمی
  • کرک، چوکی پر شرپسندوں کی فائرنگ، اہلکار شہید