2025-02-07@12:58:31 GMT
تلاش کی گنتی: 7

«پولیو ڈیوٹی»:

    نوشہرہ: خیبر پختونخوا میں پولیو ڈیوٹی دینے والے ایک اور پولیس اہل کار پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ پویس کے مطابق اکوڑہ خٹک کے علاقے حسن درہ کے مقام پر پولیو ڈیوٹی سے واپس آتے ہوئے موٹر سائیکل سوار پولیس اہلکار فدا حسین پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی۔ یہ خبر بھی پڑھیں: خیبر پخونخوا؛ پولیو ڈیوٹی کیلیے جانے والا پولیس اہلکار فائرنگ سے جاں بحق فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہل کار زخمی ہوگیا، جسے فوری طور پر قاضی میڈیکل کمپلیکس پہنچایا گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس حکام موقع پر پہنچے اور جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی۔ مزید پڑھیں: ڈی آئی خان میں مسلح افراد نے پولیو ٹیم...
    کراچی میں پولیو ڈیوٹی میں غفلت برتنے پر 11 تپے داروں کو معطل کر دیا گیا۔ کمشنر کراچی نے چیف سیکریٹری کی ہدایت پر معطلی کا حکم جاری کیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق معطل ہونے والے تپے داروں کا تعلق ضلع ملیر اور ویسٹ سے ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ معطل افسران معطلی کے دوران تنخواہ اور مراعات حاصل کر سکیں گے۔ اس حوالے سے کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ پولیو مہم میں غیر حاضری اور غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 فروری2025ء) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جمرود میں انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس کانسٹیبل عبدالخالق نے دوران ڈیوٹی شہادت کا اعلیٰ مرتبہ پایا۔(جاری ہے) پیر کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر محسن نقوی نے فائرنگ سے انسداد پولیو ٹیم کی حفاظت کیلئے مامور پولیس کانسٹیبل عبدالخالق کی شہادت پر اظہار افسوس کیا۔وزیر داخلہ محسن نقوی کا شہید پولیس کانسٹیبل عبدالخالق کو خراج عقیدت پیش کیا۔وزیر داخلہ محسن نقوی کا شہید پولیس کانسٹیبل عبدالخالق کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔ انکا کہنا تھا کہ ہمارے بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کی ڈیوٹی کے دوران شہید...
    پولیس کے مطابق پولیس اہل کار پر فائرنگ کا واقعہ جمرود کے علاقے میں پیش آیا، جہاں سخی پل کے علاقے میں نامعلوم افراد نے پولیو ڈیوٹی کے لیے جانے والے پولیس اہلکار پر گولیاں چلا دیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر میں پولیو ڈیوٹی کے لیے جانے والا پولیس اہلکار فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق پولیس اہل کار پر فائرنگ کا واقعہ جمرود کے علاقے میں پیش آیا، جہاں سخی پل کے علاقے میں نامعلوم افراد نے پولیو ڈیوٹی کے لیے جانے والے پولیس اہلکار پر گولیاں چلا دیں۔ واقعے کے فوراً بعد زخمی اہل کار کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم پولیس اہلکار عبدالخالق زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا،...
    خیبر: پختونخوا میں پولیو ڈیوٹی کے لیے جانے والا پولیس اہلکار فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق پولیس اہل کار پر فائرنگ کا واقعہ جمرود کے علاقے میں پیش آیا، جہاں سخی پل کے علاقے میں نامعلوم افراد نے پولیو ڈیوٹی کے لیے جانے والے پولیس اہلکار پر گولیاں چلا دیں۔ واقعے کے فوراً بعد زخمی اہل کار کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم پولیس اہلکار عبدالخالق زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ۔ اطلاع ملتے  ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچی اور ناکا بندی کرکے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔ صوبے میں رواں سال کی پہلی انسداد پولیو مہم کا آغاز خیبر پختونخوا...
    جیکب آباد(نمائندہ جسارت)جیکب آباد میں پولیو کا مرض تیزی سے پھیلنے لگا ،جیکب آباد میں سال 2025ء میں پہلا پولیو کیس رپورٹ،ضلع میں پولیو کے مریضوں کی تعداد 5 ہو گئی ،قومی ادار ہ صحت نے یونین کونسل میرپور کے 58ماہ کے بچے میںپولیو کے مرض کی تصدیق کردی ،قومی انسداد پولیو مہم میں محکمہ تعلیم کے سفارشی اور محکمہ صحت کے گھوسٹ عملہ پولیو کے پھیلائو کا سبب ہے :ذرائع تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں پولیو کا مرض تیزی سے پھیلنے لگا ہے جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کی یونین کونسل میرپور میں عرض محمد برڑو کے 58ماہ کے بیٹے شاہ شاہ بخش کو پولیو کا مرض لاحق ہو گیا ہے جس کے بعد جیکب آباد میں صرف...
۱