کراچی: پولیو ڈیوٹی میں غفلت برتنے پر 11 تپے دار معطل
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
کراچی میں پولیو ڈیوٹی میں غفلت برتنے پر 11 تپے داروں کو معطل کر دیا گیا۔
کمشنر کراچی نے چیف سیکریٹری کی ہدایت پر معطلی کا حکم جاری کیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق معطل ہونے والے تپے داروں کا تعلق ضلع ملیر اور ویسٹ سے ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ معطل افسران معطلی کے دوران تنخواہ اور مراعات حاصل کر سکیں گے۔
اس حوالے سے کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ پولیو مہم میں غیر حاضری اور غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
جیکب آباد کے 7 گھوسٹ ڈاکٹرز کی تنخواہیں بند
جیکب آباد(نمائندہ جسارت)جیکب آباد کے7گھوسٹ ڈاکٹر کی تنخواہ بند،2ڈاکٹروں کے بیرون ملک مقیم ہونے کا انکشاف ،برسوں سے ڈیوٹی سے غیر حاضر تھے، 35گھوسٹ ڈاکٹر کی فہرست تیار۔تفصیلات کے مطابق جیکب آباد محکمہ صحت میںبرسوں سے ڈیوٹی نہ کرنے والے ڈاکٹرس و عملے کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ڈی ایچ اوجیکب آباد ڈاکٹرسراج احمد سہتو نے7 ڈاکٹر کی تنخواہیں بند کردی ہیں ایک خاتون ڈاکٹر سمیت سات مرد ڈاکٹر شامل ہیںان میں دو ڈاکٹر کے بیرون ملک مقیم ہونے کا انکشاف ہوا ہے ،جبکہ ضلع کے مختلف بی ایچ یو ز ،آر ایچ سی اور دیگر صحت مراکز میں مقرربرسوں سے ڈیوٹی نہ کرنے والے 35سے زائد گھوسٹ ڈاکٹر کی فہرست تیار کی گئی ہے مذکورہ ڈاکٹر سرکاری ڈیوٹی کرنے کے بجائے دیگر شہریوں میں نجی کلینک چلا رہے ہیں۔ رابطے پر ڈی ایچ او ڈاکٹر سراج احمد سہتو نے سات گھوسٹ ڈاکٹر کی تنخواہ بند کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دیگر گھوسٹ عملے کو شوکاز جاری کئے ہیں جو سیکڑوں میں ہیںڈیوٹی کے پابند نہ ہوئے تو کارروائی کی جائے گی۔