باجوڑ میں نامعلوم افراد نے انسدادِ پولیو مہم کے دوران ڈیوٹی دینے والے پولیس اہلکار کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

فائرنگ کا واقعہ تحصیل ماموند کے علاقہ ڈمہ ڈولہ سیرئی میں پیش آیا جہاں پولیو ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکار پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

کوئٹہ کے نواحی علاقے میں چیک پوسٹ پر فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید

کوئٹہ:

کوئٹہ کے نواحی علاقے شعبان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق شعبان میں نامعلوم افراد نے چیک پوسٹ پر فائرنگ کی جس پر دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا تو دو اہلکاروں نے جام شہادت نوش کرلیا۔

واقعے کے بعد شہید اہلکاروں کے جسد خاکی کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ پولیس اور فورسز کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کا شہید ہونے والے 2 پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت

وزیر داخلہ محسن نقوی نے شعبان میں شہید ہونے ولاے پولیس اہلکاروں کی شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ  پولیس اہلکاروں نے فرض کی ادائیگی کے دوران شہادت کا بلند رتبہ پایا، پولیس اہلکاروں کی قربانی کو سلام  پیش کرتے ہیں اور شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • شعبان میں مسلح افراد کا پولیس چوکی پر حملہ، 2 پولیس اہلکار شہید
  • کوئٹہ: دہشت گردوں کی چیک پوسٹ پر فائرنگ، 2 پولیس اہلکار شہید 
  • کوئٹہ کے نواحی علاقے میں چیک پوسٹ پر فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید
  • کوئٹہ: پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ، ایک اہلکار جاں بحق
  • بارکھان میں بس سے اتار کر 7 مسافروں کا قتل، مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج
  • پختونخوا : پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار فائرنگ سے جاں بحق
  • بار کھان میں بس سے اتار کر 7 مسافروں کا قتل، مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج
  • لاہور میں نجی اسکول پر نامعلوم بھتہ خوروں کی فائرنگ، فوٹیج سامنے آگئی
  • پختونخوا میں پولیو ڈیوٹی پر مامور ایک اور پولیس اہلکار فائرنگ سے جاں بحق