پختونخوا : پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار فائرنگ سے جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
پشاور(آن لائن)خیبر پختونخوا میں پولیو ڈیوٹی پر مامور ایک اور پولیس اہلکار فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقے ڈمہ ڈولہ سیرئی میں پولیو ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکار پر فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں اہل کار جاں بحق ہوگیا۔ڈی پی او باجوڑ وقاص رفیق نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری جائے وقوع پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کرکے علاقے کی ناکا بندی کردی۔ پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پشاور: ڈبگری میں فائرنگ سے 2 افراد کے قتل کی اصل وجہ سامنے آگئی
پشاور کے علاقے ڈبگری میں فائرنگ سے شہری کے قتل کے بعد زخمی ہونے والے خاتون بھی اسپتال میں دم توڑ گئی۔
یہ بھی پڑھیں پشاور: باپ نے بیٹے کیساتھ مل کر بیٹی کو آشنا کے ہمراہ قتل کردیا
اب فائرنگ کے واقعے کی اصل وجہ سے بھی سامنے آگئی ہے اور پولیس نے بتایا ہے کہ مقتول وقار اور مقتولہ مسماۃ (ف) نے پسند کی شادی کی تھی جس کی پاداش میں انہیں قتل کیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ مسماۃ (ف) پہلے سے شادی شدہ تھی، اور بھاگ کر وقار نامی شخص سے دوبارہ شادی کرلی جس پر اسے نشانہ بنایا گیا۔
پولیس کے مطابق مقتولہ نے جس لڑکے کے ساتھ شادی کی وہ پی ڈی اے میں مالی تھا، جبکہ لڑکی کا تعلق افغانستان سے تھا۔
پولیس کے مطابق مقتولہ کے سابق شوہر زبیر اور بھائی شاہد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں پشاور میں تہرے قتل کی واردات، ملزمان نے کمسن بچہ بھی نہیں چھوڑا
پولیس نے بتایا کہ خاتون کے سابق شوہر نے 18 نومبر 2024 کو 496 کے تحت اسلام آباد تھانہ ن میں مقدمہ بھی درج کروایا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اصل وجہ پشاور خاتون ڈبگری فائرنگ واقعہ قتل وی نیوز