رائے ونڈ، پولیس اہلکاروں کا خاتون کو برہنہ کرکے مبینہ تشدد، زیادتی کا نشانہ بھی بنایا،برہنہ ویڈیو بناتے رہے
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
رائے ونڈ، پولیس اہلکاروں کا خاتون کو برہنہ کرکے مبینہ تشدد، زیادتی کا نشانہ بھی بنایا،برہنہ ویڈیو بناتے رہے WhatsAppFacebookTwitter 0 5 February, 2025 سب نیوز
لاہور (آئی پی ایس )رائے ونڈ میں پولیس اہلکاروں کے خاتون کو برہنہ کرکے مبینہ تشدد کرنے کے واقعہ کا انکشاف ہوا ہے، تشدد کرنے والا ایک اہلکار پکڑا گیا، دوسرا فرار ہوگیا۔رائے ونڈ میں پولیس اہلکاروں نے خاتون کو برہنہ کرکے مبینہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، اہلکاروں نے ساتھیوں سے مل کر خاتون کو مبینہ زیادتی کا بھی نشانہ بنایا۔
اے ایس پی سردار عثمان کا کہنا تھا کہ واقعہ کا مقدمہ تھانہ رائے ونڈ سٹی میں درج کرلیا، ملوث پولیس اہلکارابوبکر کوگرفتارکر لیا، جبکہ دوسرے اہلکار کی تلاش جاری ہے۔سنگین واقعہ کی فوری اطلاع اعلی افسران کو نہ دینے پر چوکی انچارج کو بھی معطل کر دیا گیا، واقعہ کی تمام کارروائی کی نگرانی ڈی آئی جی آپریشنز خود کر رہے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: خاتون کو برہنہ کرکے مبینہ تشدد پولیس اہلکاروں
پڑھیں:
لاہور: خاتون نے گنگا رام اسپتال کی بالائی منزل سے چھلانگ لگا کر مبینہ طور پر خودکشی کرلی
لاہور(نیوز ڈیسک) خاتون نے گنگا رام اسپتال کی دوسری منزل سے چھلانگ لگا کر مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق اسپتال کی دوسری منزل سے چھلانگ لگا کر مبینہ طور پر خودکشی کرنے والی خاتون کی شناخت صائمہ کے نام سے ہوئی، خاتون کے پاس سے ملنے والے ایمپلائی کارڈ کے مطابق وہ بینک آف پنجاب میں ملازمت کرتی تھی۔
اسپتال انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ خاتون نہ تو اسپتال میں داخل تھی اور نہ ہی کسی مریض کی اٹینڈنٹ تھی، خاتون ذہنی مریضہ تھی جس نے کھڑکی سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی۔ انتظامیہ کے مطابق خاتون کی شوہر سے علیحدگی ہو چکی تھی، متوفیہ والٹن کی رہائشی تھی اور اس کا 12 سال کا بیٹا بھی ہے جب کہ خاتون کے ورثا نے خودکشی اور ذہنی مریضہ ہونے کی تصدیق بھی کی ہے۔اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ورثا کے مطابق صائمہ پہلے بھی خودکشی کرنے کی کوشش کرچکی تھی، خاتون جب گنگا رام اسپتال آئی تو اس کا بیٹا بھی اس کے ہمراہ موجود تھا۔
شمسی توانائی میں انقلاب:دیواروں اورگاڑیوں پرلگنے والے سستے سولر پینل آگئے