اڈيالہ جیل میں داخلے سے روکنے پر فیصل چوہدری کی جیل اہلکار سے تلخ کلامی
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
راولپنڈی: اڈيالہ جیل میں داخلے سے روکنے پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری غصے میں آگئے۔
اڈیالہ جیل کے گيٹ پر روکنے پر فیصل چوہدری اور جیل عملے میں تلخ کلامی ہوئی۔
جیل میں داخل ہونے سے روکے جانے پر فیصل چوہدری غصے میں آگئے ان کی جیل اہلکار سے تلخ کلامی ہوئی اور انہوں نےگالیاں بھی دیں۔
اس حوالے سے فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ آج 9 مئی جی ایچ کیو کیس کی سماعت مقرر تھی ، انہیں 2 گھنٹے تک ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل کے کمرے میں حبسِ بے جا میں رکھا گیا اور جیل کا عملہ انہيں ہراساں کرتا رہا۔
اڈیالہ جیل چوکی نے جیل عملےکے خلاف کارروائی کی درخواست فیصل چوہدری سے وصول کرلی ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: فیصل چوہدری
پڑھیں:
شراب کے نشے میں دھت اہل کار ایس پی کے پاس پہنچ گیا
لاہور:شراب کے نشے میں دھت اہل کار ایس پی کے پاس پہنچ گیا، جسے بعد میں معطل کردیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق شراب کے نشے میں دھت ایک اہل کار ایس پی سے چھٹی لینے پہنچ گیا۔ ڈولفن پولیس کے اہلکار ارسلان کو ہیڈ کوارٹرز سے گرفتار کر لیا گیا۔
بعد ازاں ایس پی ڈولفن شاہ میر کے حکم ہر شرابی اہل کار کے خلاف مقدمہ درج درج کرلیا گیا۔ گرفتار اہل کار کا میڈیکل کروایا گیا تو اس میں شراب نوشی ثابت ہو گئی۔
تھانہ فیکٹری ایریا میں اہلکار کے خلاف شراب نوشی اور اختیارات سے تجاوز کا مقدمہ درج کیا گیا جب کہ ایس پی ڈولفن نے اہلکار کو معطل کر کے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز کو انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔