پولیس اہلکاروں کا گروہ کال سینٹرز سے بھتہ لینے لگا
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
لاہور میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے کال سینٹرز سے بھتہ لینے کا انکشاف ہوا ہے۔
لاہور کے تھانہ سول لائنز کی حدود میں پولیس اہلکاروں نے بھتہ خوری کی واردات کی۔ پولیس نے متاثرہ خاتون عنبر نواز کی مدعیت میں واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا۔
ایف آئی آر کے مطابق پولیس وردی میں ملبوس 2 اہلکار اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کال سینٹر آئے۔ ملزمان نے اسلحہ کے زور پر اے ٹی ایم سے 3 لاکھ روپے نکلوائے۔ ملزمان 2 لاکھ روپے مالیت کے لیپ ٹاپ اور دیگرسامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔
تھانہ سول لائن پولیس نے بھتہ خور پولیس اہلکاروں سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پولیس اہلکاروں
پڑھیں:
خیبرپختونخوا پولیس کی لازوال قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں: محسن نقوی
ویب ڈیسک:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر سپوتوں نے اپنے خون سے وطن عزیز کے امن کی آبیاری کی ہے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کرک میں پولیس چوکی بہادر خیل پر فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی فائرنگ کے واقعہ مذمت کی اور فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا،محسن نقوی نے شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا اور واقعہ میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔
پاکستان کا کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کو خط
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے رات کی تاریکی میں پولیس چوکی پر بزدلانہ حملہ کیا، خیبرپختونخوا پولیس کے شہید ہونے والے اہلکاروں کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں، خیبرپختونخوا پولیس دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر موجود ہے،ان کا مزید کہنا تھا کہ کے پی کے پولیس کے بہادر سپوتوں نے خون سے وطن عزیز کے امن کی آبیاری کی ہے، خیبرپختونخوا پولیس کی لازوال قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
ججز تعیناتی کا معاملہ، چیف جسٹس کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہو گا
خیال رہے کہ گزشتہ شب کرک میں پولیس چوکی پر دہشتگردوں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید ہوگئے، شہداء میں عدنان اور نقیب شامل ہیں، واقعہ میں 6 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔