UrduPoint:
2025-02-06@10:25:05 GMT
محسن نقوی کاکرک میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2025ء)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر سپوتوں نے اپنے خون سے وطن عزیز کے امن کی آبیاری کی ہے۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کرک میں پولیس چوکی بہادر خیل پر فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی فائرنگ کے واقعہ مذمت کی اور فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
(جاری ہے)
محسن نقوی نے شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا اور واقعہ میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔وزیر داخلہ نے کہا کہ فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے رات کی تاریکی میں پولیس چوکی پر بزدلانہ حملہ کیا، خیبرپختونخوا پولیس کے شہید ہونے والے اہلکاروں کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں، خیبرپختونخوا پولیس دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر موجود ہے۔انہوںنے کہاکہ کے پی کے پولیس کے بہادر سپوتوں نے خون سے وطن عزیز کے امن کی آبیاری کی ہے، خیبرپختونخوا پولیس کی لازوال قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے خیبرپختونخوا پولیس پولیس اہلکاروں محسن نقوی
پڑھیں:
کرک ، پولیس چوکی پر شرپسندوں کے حملے میں 3 پولیس اہلکار شہید اور 5 زخمی
کرک(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 فروری 2025)خیبرپختونخوا ہ کے ضلع کرک میں پولیس چوکی پر شرپسندوں کے حملے میں 3 پولیس اہلکار شہید اور 5 زخمی ہوگئے،دہشتگردوں نے حملہ بہادر خیل پولیس چوکی پر حملہ کیا، 6 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے، شہید ہونے والوں میں عدنان اور نقیب شامل ہیں،پولیس کے مطابق دہشتگردوں کی فائرنگ سے تین پولیس اہلکار شہید جبکہ 6 اہلکارزخمی ہوئے ہیں، پولیس کی اضافی نفری پہنچ گئی،علاقے میں گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ڈی پی او نے بتایا کہ حملے میں شہید ہونے والوں میں ڈرائیور نقیب اور عدنان شامل ہیں۔حکام کے مطابق شرپسندوں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا تھا۔پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق شرپسندوں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔(جاری ہے)
ڈی پی او کے مطابق 4 زخمی پولیس اہلکاروں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کر دیاگیا ہے جبکہ 2 زخمی پولیس اہلکاروں کو پشاور ریفر کیا گیا۔
ڈی پی او کے مطابق زخمی پولیس اہلکاروں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں بعد ازاں ایک اور پولیس اہلکار تیمور حیات زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ 3 زخمی پولیس اہلکاروں کو پشاور ریفر کر دیا گیا ہے اور تینوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ڈی پی او کا کہنا ہے کہ پولیس نے دہشتگردوں کو پکڑنے کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل خیبر میں انسداد پولیو مہم میں حصہ لینے والی ٹیم پر فائرنگ نتیجے میں پولیس اہلکار عبدالخالق شہید ہو گیاتھا۔ فائرنگ سے انسدادِ پولیو ٹیم کا عملہ محفوظ رہا ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خیبر رائے مظہر اقبال کے مطابق تھانہ حدود جمرود کے علاقے بکر آباد میں دہشتگردوں نے انسداد پولیو مہم میں حصہ لینے والے ٹیم پر غوندی کے قریب فائرنگ کی گئی تھی۔ پولیس اہلکار پولیو ڈیوٹی کیلئے جا رہا تھاجسے غوندی کے قریب قتل کیا گیاتھا۔پولیس حکام کے مطابق انسداد پولیو ٹیم میں حصہ لینے والا دیگر عملہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا تھاجبکہ موٹر سائیکل سوار حملہ آور فرار ہو گئے جائے وقوعہ سے 30 بور کے دو خول ملے تھے۔ڈی پی او کے مطابق پولیس نے دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر ناکہ بندیاں کر دی تھیں۔ دوسری جانب محکمہ صحت کے اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ علاقے بکر آباد سے انسداد پولیو ٹیم کو واپس بلاکر انسداد پولیو مہم کو موخر کر دیا گیا تھا۔