انسداد پولیو مہم میں غفلت برتنے پر 11 اہلکار معطل
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
کراچی میں انسداد پولیو مہم کے دوران ڈیوٹی میں غفلت برتنے پر 11 اہلکار وں کو معطل کر دیا گیا۔کمشنر کراچی نے چیف سیکرٹری کی ہدایت پر معطلی کا حکم جاری کیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق معطل ہونے والے اہلکاروں کا تعلق ضلع ملیر اور ویسٹ سے ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ معطل اہلکار معطلی کے دوران تنخواہ اور مراعات حاصل کر سکیں گے۔اس حوالے سے کمشنر کراچی نے کہا کہ پولیو مہم میں غیر حاضری اور غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
9 مئی کے 2 مقدمات کے ملزم کی ضمانت کی توثیق
کراچی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی مقدمات کے ملزم کی ضمانت کی توثیق کردی۔
سینٹرل جیل کراچی میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے روبرو سانحہ 9 مئی کے 2 مقدمات کی سماعت ہوئی۔ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے فردوس شمیم نقوی، راجہ اظہر، خرم شیر زمان، عالمگیر خان اور فہیم خان پیش ہوئے۔
عدالت نے دونوں مقدمات میں شاہنواز جدون کی عبوری ضمانت کی توثیق کرتے ہوئے 19 فروری تک سماعت ملتوی کردی۔ عدالت سابق رکن قومی اسمبلی عدیل خان کو اشتہاری قرار دے چکی ہے۔ ملزمان کیخلاف فیروز آباد اور ٹیپو سلطان پولیس نے مقدمات درج کئے تھے۔