فتح خیل پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا 2 روز میں دوسرا حملہ، 2 اہلکار شہید
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
بنوں(نیوز ڈیسک)بنوں کے علاقے فتح خیل میں پولیس چوکی پر دہشتگردوں کی جانب سے دو روز میں دوسرا حملہ کیا گیا۔پولیس کے مطابق فتح خیل چوکی پر دہشتگردوں کے حملے میں 2 اہلکار شہید ہو گئے جبکہ حملہ آور کارروائی کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ڈی پی او بنوں کا کہنا ہے کہ فتح خیل چوکی پر 2 دن میں دہشتگردوں نے دوسری مرتبہ حملہ کیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی فتح خیل پولیس چوکی پر رات گئے دہشتگردوں نے حملہ کیا تھا جسے پولیس نے بروقت جوابی کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا تھا۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے۔
دوران سروس انتقال کرنیوالے سرکاری ملازم کے ایک فیملی ممبر کو ملازمت کی سہولت ختم
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
دارالعلوم حقانیہ اور بنوں کینٹ حملوں میں ملوث نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا: آئی جی کے پی
آئی جی خیبر پختون خوا ذوالفقار حمید—فائل فوٹوآئی جی خیبر پختون خوا ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک اور بنوں کینٹ پر حملوں میں ملوث نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا ہے۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں کیسز میں اہم شواہد ملے ہیں، دونوں واقعات سے متعلق کئی افراد کو حراست میں لیا ہے۔
ذوالفقار حمید کا کہنا ہے کہ مزید گرفتاریوں کے بعد تفصیلات شیئر کی جائیں گی۔
نوشہرہ کے دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں خودکش دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں مولانا حامدالحق سمیت 5 نمازی شہید ہو گئے جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ نوشہرہ میں دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں ہونے والے خود کش حملے میں سربراہ جے یو آئی (س) مولانا حامد الحق سمیت 6 افراد شہید ہوئے تھے
بنوں کینٹ پر ہونے والے حملے میں سیکیورٹی فورسز نے 16 خوارج کو جہنم واصل کیا تھا جبکہ مقابلے میں فورسز کے 6 جوان بھی شہید ہوئے تھے۔