2025-02-26@17:08:50 GMT
تلاش کی گنتی: 129
«قومی کرکٹ ٹیم کے»:
(نئی خبر)
آپ نے مردوں کے انٹرنیشنل ون ڈے کرکٹ مقابلوں میں بڑے اہداف دیکھیں ہوں گے مگر آج ہم ویمنز ون ڈے میچز کے پانچ بڑے ریکارڈز آپ کے سامنے رکھیں گے، دلچسپ بات یہ ہے کہ ان پانچ میں سے چار ریکارڈ نیوزی لینڈ کے پاس ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ویمن کرکٹ کی تاریخ میں بننے والے پانچ بڑے اہداف میں سے تین کو مخالف ٹیم نے حاصل کیا اور دو میں حریف ٹیم کو شکست ہوئی۔ بھارتی کرکٹ ٹیم نے 4 جنوری 2025 کو آئرلینڈ کے خلاف میچ میں 370 رنز کا بڑا ہندسہ اسکور بورڈ پر سجایا اور یکطرفہ مقابلے کے بعد میچ جیت لیا۔ یہ میچ سرشترا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا تھا۔ نیوزی لینڈ...
پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 15 ہزار رنز مکمل کر لیے۔ یہ سنگ میل انہوں نے پریذیڈنٹ کپ کے میچ کے دوران عبور کیا۔ فواد عالم نے 323 اننگز میں 15000 رنز بنائے، جس میں 75 نصف سنچریاں اور 44 سنچریاں شامل ہیں۔ فواد عالم یہ کارنامہ انجام دینے والے 20 ویں پاکستانی بیٹر بن گئے ہیں۔ یاد رہے کہ فواد عالم پاکستان کی جانب سے 19 ٹیسٹ، 38 ون ڈے، اور 24 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکے ہیں۔
کوالالمپور : آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے حوالے سے پاکستان ویمنز انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا آج آسٹریلیا کے خلاف وارم اپ میچ ہوگا۔ یہ میچ سلنگور ٹرف کلب گراؤنڈ میں مقامی وقت کے مطابق سہ پہر اڑھائی بجے شروع ہوگا۔ پاکستان کی ویمنز کرکٹ ٹیم کل جوہور روانہ ہوگی اور ان کا پہلا میچ 18 جنوری کو امریکہ کے خلاف ہوگا۔ پاکستان نے پہلے وارم اپ میچ میں نائجیریا کو 11 رنز سے شکست دی تھی۔ آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 18 جنوری سے ملائشیا میں شروع ہو رہا ہے۔
ملتان میں پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کیلئےسابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرحمان کوپاکستان ٹیم کا سپن بولنگ کوچ مقرر کر دیا ہے۔عبدالرحمان نے ملتان میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو جوائن کرلیا، عبدالرحمان ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز سے سپن بولنگ کوچ کی ذمہ داری نبھائیں گے ۔عبدالرحمان اس سے پہلے پاکستان ویمن ٹیم کی کوچنگ بھی کرچکے ہیں ،پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز 17 جنوری سے ملتان میں شروع ہوگی ۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستانی کھلاڑی ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز سے قبل پریکٹس میں مصروف ہیں ملتان (اسپورٹس ڈیسک)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 17 جنوری کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہو رہا ہے ۔ اس سلسلے میں پاکستانی اسکواڈ نے منگل کے روز ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹریننگ کا آغاز کیا۔ٹیم کے تمام 15کھلاڑیوں نے کوچز کی نگرانی میں تربیتی سیشن میں حصہ لیا۔کھلاڑی آج بھی صبح دس بجے ٹریننگ سیشنز میں حصہ لیں گی۔واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز ٹیم نے شاہینز کے خلاف وارم میچ میں فتح حاصل کی تھی۔
عبدالرحمان پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے اسپن بولنگ کوچ بن گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 14 January, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )سابق کرکٹر عبدالرحمان پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے اسپن بولنگ کوچ بن گئے۔شان مسعود کی قیادت میں ان دنوں پاکستان کرکٹ ٹیم ملتان میں موجود ہے جہاں 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 17 جنوری سے شروع ہوگا۔ قومی سلیکشن کمیٹی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 15 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جس میں 3 اسپنرز نعمان علی، ابرار احمد اور ساجد خان کو شامل کیا گیا ہے۔ اب پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کیلئے ٹیسٹ اسپنر عبدالرحمان کی خدمات بطور اسپن بولنگ کوچ حاصل کر لی ہیں۔ بائیں ہاتھ کے...
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اسپن بولر عبدالرحمان کو پاکستانی ٹیم کا اسپن بولنگ کوچ مقرر کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نوتعینات اسپن بولنگ کوچ عبدالرحمان نے ملتان میں قومی کرکٹ ٹیم کو جوائن کرلیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں قومی کرکٹر صائم ایوب کا لندن میں پہلا چیک اپ مکمل بائیں ہاتھ کے اسپنر عبدالرحمان کا قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ سفر 2006 سے 2014 تک رہا۔ اس دوران انہوں نے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی20 انٹرنیشنلز میں مجموعی طور پر 140 وکٹیں حاصل کیں۔ عبدالرحمان کا تعلق پنجاب کے شہر سیالکوٹ سے ہے، وہ اس سے قبل پاکستان خواتین ٹیم کے کوچنگ اسٹاف میں شامل تھے، قومی ٹیم کے ساتھ بحیثیت اسپن بولنگ کوچ عبدالرحمان کا یہ پہلا تجربہ...
ملتان: سابق کرکٹر عبدالرحمان پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے اسپن بولنگ کوچ بن گئے۔ شان مسعود کی قیادت میں ان دنوں پاکستان کرکٹ ٹیم ملتان میں موجود ہے جہاں 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 17 جنوری سے شروع ہوگا۔ قومی سلیکشن کمیٹی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 15 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جس میں 3 اسپنرز نعمان علی،ابرار احمد اور ساجد خان کو شامل کیا گیا ہے۔ اب پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کیلئے ٹیسٹ اسپنر عبدالرحمان کی خدمات بطور اسپن بولنگ کوچ حاصل کر لی ہیں۔بائیں ہاتھ کے ٹیسٹ اسپنر عبدالرحمان جنھوں نے پاکستان کیلئے 2006 سے 2014 تک ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں مجموعی طور پر...
روہت شرما کا چیمپئنز ٹرافی کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 January, 2025 سب نیوز ممبئی (آئی پی ایس )بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے پاکستان میں شیڈول آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کرلیا، انہوں نے تصدیق کی ہے کہ وہ اس ایونٹ تک ٹیم کی قیادت کریں گے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 تک بھارتی ٹیم کی قیادت کرنے کے فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹورنامنٹ کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا ارادہ رکھتے ہیں۔ خیال رہے کہ روہت شرما نے 2024 کا ٹی20...
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کے چیمپئنز ٹرافی کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا مکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق روہت شرما نے اپنے مستقبل کے حوالے سے مشاورت مکمل کرلی ہے اور انہوں نے چیمپئنز ٹرافی کے بعد کرکٹ سے مکمل طور پر الگ ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس سے قبل روہت شرما انگلینڈ کے خلاف بھارت میں ہونے والی ون ڈے سیریز میں اپنی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ دوسری جانب روہت شرما کا چیمپئنز ٹرافی سے قبل پاکستان کا دورہ کرنے کا بھی امکان ہے۔ یاد رہے کہ روہت شرما نے پہلے ہی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں ڈرافٹٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا، جس میں کئی نامور کرکٹرز فرنچائزز کے اسکواڈ کا حصہ بننے میں ناکام رہے ہیں۔ گزشتہ روز پی ایس ایل 10 کی پلیئرز ڈرافٹنگ کی تقریب لاہور کے حضوری باغ میں منعقد ہوئی جہاں فرنچائزز مالکان اور ٹیم منیجمنٹ نے ڈرافٹ کے ذریعے اپنے حتمی اسکواڈز تشکیل دیے۔ پلئیرز ڈرافٹ میں فرنچائزز نے کھلاڑیوں کی بڑھ چڑھ کر بولی لگائی اور کئی سُپر اسٹارز کو اپنے اسکواڈ کا حصہ بنالیا، اس میں آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر شامل ہیں جنہیں ریکارڈ قمیت میں خریدا گیا۔ کراچی کنگز نےڈیوڈ وارنر کو 3 لاکھ ڈالر (8 کروڑ 36 لاکھ روپے) کے معاوضے کے ساتھ اپنی ٹیم میں...
لاہور(نیوز ڈیسک)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں سیزن کا پلیئرز ڈرافٹ مکمل ہوگیا، 6 فرنچائزز نے بہترین کرکٹرز کو اپنی ٹیم کا حصہ بنایا۔پی ایس ایل 10 کی پلیئرز ڈرافٹنگ کی تقریب لاہور کے حضوری باغ میں منعقد ہوئی جہاں فرنچائزز مالکان اور ٹیم منیجمنٹ نے ڈرافٹ کے ذریعے اپنی اپنی ٹیم تشکیل دی۔ آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر، شان ایبٹ، نیوزی لینڈ کےکین ولیمسن، ڈیرل مچل اور فن ایلن سمیت دنیا کے بڑے کرکٹرز مخلتف ٹیموں میں شامل ہوگئے۔جہاں کئی کرکٹرز کو ٹیموں میں جگہ ملی وہیں دنیائے کرکٹ کے کچھ ایسے بڑے نام بھی ہیں جنہیں پی ایس ایل 10 میں کسی فرنچائز نے اپنی ٹیم کا حصہ نہیں بنایا۔ وہ کھلاڑی جو کسی...
وقار یونس کو چیمپیئنز ٹرافی میں دلچسپ پاک بھارت مقابلے کی توقع ہے، ان کے مطابق دبئی اسٹیڈیم میں دوران میچ تل دھرنے کی جگہ نہیں ہوگی۔ سابق پیسر کا کہنا ہے کہ جس کی ضرورت ہو اسی کھلاڑی کو میدان میں اتارنے کی پالیسی درست ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کا مقابلہ 23 فروری کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔ ابوظہبی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس حوالے سے سابق پاکستانی کپتان وقار یونس نے کہا کہ دنیائے کرکٹ کو بے چینی سے آئندہ ماہ شیڈول روایتی حریفوں کے مقابلے کا انتظار ہے، مجھے یقین ہے کہ میچ کے دوران دبئی کرکٹ اسٹیڈیم شائقین سے کھچا کھچ بھرا...
بدین (نمائندہ جسارت)بدین ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات لالہ دلدار پٹھان اور امیر آزاد فرینڈز گروپ بھاری اکثریت سے کامیاب دلدار خان صدر اور امیر آزاد پھنور سیکرٹری منتخب ، پیپلزپارٹی کے ایم پی اے کے حمایت یافتہ گروپ کو شکست کا سامنا،کامیاب گروپ کا جشن ۔بدین ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں لالہ دلدار پٹھان اور امیر آزاد فرینڈز گروپ بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گیا جبکہ پیپلزپارٹی کے ایم پی اے حاجی تاج محمد ملاح کے حمایت یافتہ گروپ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن بدین کے سالانہ انتخابات میں سینئر وکیل رہنما اور پیپلز پارٹی لائر فورم ضلع بدین کے صدر سابق صدر بدین بار ایڈوکیٹ دلدار خان پٹھان...
پشاور: ٹیسٹ کرکٹر ساجد خان اپنی گھومتی گیندوں سے کالی آندھی کا رخ موڑنے کے لیے بے چین ہیں۔ پشاور میں کرکٹ اکیڈمی کے دورہ کے موقع پر ساجد خان نے کہا کہ 17جنوری سے ملتان میں شروع ہونے والے ٹیسٹ میں انگلینڈ کی طرح ویسٹ انڈیز کے بلے بازوں کو بھی اپنی گھومتی گیندوں سے تنگ کرنے کی کوشش کریں گے۔ ساجد خان کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کے لیے پرامید ہوں، ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ میں شامل ہونے پر خوش ہوں، ہر کھلاڑی کی خواہش ہوتی ہے کہ پاکستان ٹیم میں شامل ہو جائے، میری بھرپور کوشش ہوتی ہے کہ میری پرفارمنس پاکستان کی فتح کے لئے ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں نے اپنی کرکٹ کا آغاز اس...

چیمپیئنز ٹرافی کے لیے ابتدائی اسکواڈ جمع کرانے کا وقت ختم، پاکستانی ٹیم کے نام منظرعام پر کیوں نہ آسکے؟
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپیئزٹرافی 2025 کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے ابتدائی اسکواڈ کو خفیہ رکھا ہے جبکہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ابتدائی اسکواڈ جمع کرانے کی آخری تاریخ 11 فروری مقرر کر رکھی تھی۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی کے لیے ٹیموں کے لیے ابتدائی اسکواڈ جمع کرانے کے لیے حتمی تاریخ 11 جنوری مقرر کی تھی جو کہ قوائد کے مطابق آج اتوار 12 جنوری کو ختم ہو گئی ہے۔ آئی سی سی کے قواعد و ضوابط کے مطابق ٹیموں کو بڑے ٹورنامنٹ کے آغاز سے ایک ماہ قبل ابتدائی اسکواڈ کی فہرست جمع کرانا ہوتی ہے اس لیے چیمپئنز ٹرافی کے لیے سپورٹ کی مدت 12 فروری...
نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھار تی کرکٹ ٹیم کے معروف سپنر یوزویندر چہل کے بعد ایک اور بھارتی کرکٹر کی اہلیہ کے ساتھ طلاق کی افواہیں پھیلنا شروع ہو گئیں ہیں ۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کیلئے 29 ون ڈے اور 39 ٹی20 انٹرنیشنل میچز کھیلنے والے منیش پانڈے اور انکی اہلیہ اداکارہ اشریتا شیٹی کے درمیان طلاق کی خبریں زیر گردش ہیں، دونوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام سے ایک دوسرے کو اَن فاکو بھی کردیا ہے۔ افواہیں اس وقت پھیلنا شروع ہوئیں جب جوڑے نے اپنے انسٹا اکاؤنٹ سے ایک دوسرے کی تصاویر ڈیلیٹ کیں جس کے بعد چہ مگوئیاں شروع ہوئیں کہ دونوں کے درمیان جلد علیحدگی ہوسکتی ہے۔بھارتی کرکٹر منیش پانڈے اور انکی اہلیہ اداکارہ اشریتا...
کمیٹی نے ہائیکورٹ کے تمام بینچز کو بلٹ پروف گاڑیاں اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی سکیورٹی کو کیٹیگری اے قرار دینے کی بھی سفارش کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے ججز کی سکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔ ججز کی سکیورٹی بڑھانے سے متعلق قائم کمیٹی نے سفارشات تیار کرلی ہیں، جس میں حساس علاقوں میں تعینات ججز کو ذاتی سکیورٹی کے علاوہ گھر اور راستے میں بھی سکیورٹی فراہم کرنے کی سفارش کی گئی ہے جب کہ سکیورٹی سے متعلق حساس علاقے کے تعین کی ذمہ داری سی ٹی ڈی کو سونپنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کمیٹی نے ہائیکورٹ کے تمام بینچز کو بلٹ پروف گاڑیاں اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی سکیورٹی کو کیٹیگری اے...
دبئی () ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 کی انتہائی متوقع واپسی کے لئے اسٹیج تیار ہے ۔ ایونٹ کا آغاز ہفتہ 11 جنوری 2025 کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں سیزن 2 کی فاتح ٹیم ایم آئی ایمریٹس اور دبئی کیپیٹلز کے درمیان سنسنی خیز مقابلے سے ہوگا۔ دو شاندار سیزن کے بعد رواں سال کا ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 پہلے سے کہیں زیادہ بڑا ، بھرپور اور زیادہ پرجوش ہونے کی توقع ہے ایک ماہ تک جاری رہنے والے کرکٹ ٹورنامنٹ سے قبل 6 میں سے 5 فرنچائزز کے کپتان اور افتتاحی سیزن چیمپیئن گلف جائنٹس کے فاسٹ بولر ٹائمل ملز آنے والے سیزن کے لیے اپنی توقعات کا خاکہ پیش کرنے کے...
شاہینز کے علی زریاب پیر پر گیند لگنے سے زخمی، اسٹریچر پر گراؤنڈ سے باہر لایا گیا پاکستان شاہینز اور ویسٹ انڈیز کے درمیان اسلام آباد کلب میں تین روزہ وارم اپ میچ کے دوران علی زریاب زخمی ہوگئے، انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پاکستان شاہینز کے علی زریاب پیر پر گیند لگنے سے زخمی ہوئے، انہیں اسٹریچر پر گراؤنڈ سے باہر لایا گیا۔ انہیں سیدھے پاؤں پر دوران فیلڈ گیند لگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسکینز اور ڈاکٹر کے مشورے کے بعد علی زریاب کی مزید دستیابی کا فیصلہ ہوگا۔
پاکستانی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو کرکٹ کی دنیا میں ایک نئی اہم ذمے داری سونپی گئی ہے۔ انہیں ڈربی شائر کے ہیڈ آف کرکٹ کے ساتھ ساتھ ناردرن سپر چارجرز کا ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ 2024 کی کاؤنٹی چیمپئن شپ میں ڈربی شائر نے ڈویژن ٹو میں14 میں سے صرف ایک میچ جیتا اور ٹیبل پر آخری پوزیشن حاصل کی تھی۔ ٹیم ٹی20 بلاسٹ یا میٹرو بینک ون ڈے کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں بھی نہیں پہنچ سکی تھی۔ اب مکی آرتھر کو ناردرن سپر چارجرز کی ذمے داریاں سونپی گئیں ہیں۔ وہ مردوں کی ٹیم کے ہیڈ کوچ اینڈریو فلنٹوف اور خواتین کی ٹیم کی ہیڈ کوچ لیزا کائٹلے کے...
جہلم: ڈسٹرکٹ جیل سے پی ٹی آئی کے مزید 11 کارکنوں کو رہائی مل گئی۔انسداددہشت گردی عدالت راولپنڈی سے ضمانت منظور ہونے کے بعد 11 کارکنان کو جیل سے رہا کر دیا گیا۔ راولپنڈی جیل سے 710 کارکنوں کو ڈسٹرکٹ جیل منتقل کیا گیا تھا۔ گزشتہ روز 192 کارکنوں کو ضمانت پر رہائی ملنے کے بعد رہا کیا گیا تھا۔جیل سپرنٹنڈنٹ کے مطابق 507 کارکنان اس وقت ڈسٹرکٹ جیل میں ہیں۔علاوہ ازیں اڈیالہ جیل میں قید بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقاتوں کے معاملے پر جیل ذرائع کا مؤقف سامنے آگیا۔ جیل ذرائع نے اپنے بیان میں بتایا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے کل اور آج جیل حکام سے...
کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اپنی جانب سے بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے لیے 5 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ عالمی چیمپیئن پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں گورنر ہاؤس میں تقریب ہوئی، گورنر نے عالمی بلائنڈ چیمپیئن ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے سندھ حکومت سے ہر کھلاڑیوں کو فی کس 5 لاکھ روپے انعام دینے کی سفارش کی ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ عالمی بلائنڈ کپ جیتنا قومی اعزاز ہے، چوتھے عالمی بلائنڈ کپ میں پاکستان نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ بھارت میں منعقدہ تیسرے عالمی کپ میں ویزے نہ ملنے کے سبب پاکستان شریک نہ ہو سکا تھا۔ کامران خان ٹسوری نے کہا کہ چیمپیئنز ٹرافی کے کراچی میں...
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر رابن اتھپا نے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی پر مڈل آرڈر بیٹر یوراج سنگھ کے کیرئیر کو ختم کرنے کا ذمہ دار ٹھہرادیا۔ للن ٹاپ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے رابن اتھپا نے بتایا کہ کینسر کو شکست دینے کے بعد ٹیم میں واپسی کی اُمید کرنیوالے یوراج سنگھ نے کپتان سے رعایت مانگی تھی تاہم انکے مطالبے کو مسترد کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ دو ورلڈکپ جتوانے کھلاڑی کو محض چیمپئینز ٹرافی میں پرفارم نہ کرنے پر ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا، بطور کپتان آپ انہیں وقت دے سکتے تھے کیونکہ وہ ایک جان لیوا مرض سے لڑ کر واپسی آرہے تھے۔ مزید پڑھیں: مسلسل شکستیں! گمبھیر کی عزت خاک میں مل گئی، منافق...