پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عباس کی چھوٹی بہن انتقال کر گئیں
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عباس کی چھوٹی بہن کا انتقال ہو گیا۔اس حوالے سے ایک بیان میں محمد عباس نے کہا ہے کہ چھوٹی بہن کی اچانک طبیعت خراب ہوئی اور گوجرانوالہ کے ہسپتا ل میں انتقال ہوا۔محمد عباس نے کہا کہ اللہ پاک ان کے درجات بلند فرمائے۔فاسٹ بولر نے دعائوں کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری بہن کو دعائوں میں یاد رکھیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ایران: بندر عباس کی پورٹ پر دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 40 ہوگئی
ایران(نیوز ڈیسک)ایران کے شہر بندرعباس کی شہید رجائی پورٹ پر دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 40 ہوگئی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق حادثے میں زخمیوں کی تعداد 1200 ہے۔ چوبیس گھنٹوں سے زائد عرصے سے لگی آگ پر اب تک قابو نہ پایا جاسکا۔
روس نے ایران کو مدد کی پیش کش کرتے ہوئے روسی طیارے ایران بھیج دیے ہیں۔
ایرانی وزارت دفاع نے پورٹ پر فوجی سازو سامان کی موجودگی کی بین الاقوامی میڈیا کی خبروں کومسترد کر دیا ہے۔
ایرانی حکام کے مطابق دھماکے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں، ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے دھماکے کی مکمل چھان بین کا حکم دیا ہے۔
آیت اللہ خامنہ ای نے سکیورٹی اور عدالتی حکام کو دھماکے کی تفصیلی چھان بین کرنے، کسی بھی کوتاہی یا ارادی عمل کو بےنقاب کرکے ضابطے کے مطابق کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہے۔
کڑاکے کی دھوپ، موسمیات نے شہریوں کو خبردار کردیا