روہت شرما کا چیمپئنز ٹرافی کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
روہت شرما کا چیمپئنز ٹرافی کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 January, 2025 سب نیوز
ممبئی (آئی پی ایس )بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے پاکستان میں شیڈول آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کرلیا، انہوں نے تصدیق کی ہے کہ وہ اس ایونٹ تک ٹیم کی قیادت کریں گے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 تک بھارتی ٹیم کی قیادت کرنے کے فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹورنامنٹ کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا ارادہ رکھتے ہیں۔
خیال رہے کہ روہت شرما نے 2024 کا ٹی20 ورلڈکپ جیتنے کے بعد مختصر فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا۔بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے ذرائع کا کہنا ہے کہ باہمی مشاورت سے روہت شرما نے اس شرط پر چیمپئنز ٹرافی کے لیے ٹیم کی قیادت کرنے پر رضامندی ظاہر کی کہ وہ اس ایونٹ کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہوجائیں گے۔
تاہم، آسٹریلیا کے خلاف بورڈر گواسگر ٹرافی میں میلبورن ٹیسٹ ان کے کیریئر کا آخری میچ تھا اور اس فارمیٹ میں ان کا کیریئر اختتام پذیر ہوگیا۔دوسری جانب، چیمپیئنز ٹرافی کے دوران سب کی نظریں اس بات پر ہوں گی کہ روہت شرما ون ڈے انٹرنیشنل میں اپنے کریئر کا اختتام کس طرح کرتے ہیں اور ان کے بعد کپتانی کی ذمہ داری کس کو سونپی جائے گی۔
کرک بلاگر کی ویب سائٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق روہت شرما انگلینڈ کے خلاف ہوم گرانڈ پر آئندہ ون ڈے سیریز کے لیے ٹیم کی قیادت کریں گے اور اس دوران بھارتی تماشائیوں کا اپنے گرانڈ پر روہت شرما کو دیکھنے کا آخری موقع ہوگا۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ دورہ آسٹریلیا میں روہت شرما اور ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کے درمیان تنا کی وجہ سے بورڈ نے یہ فیصلہ کیا اور ایسا دکھائی دیتا ہے کہ گوتم گمبھیر کی سوچ کی وجہ سے ہی بھارتی کرکٹ بورڈ روہت سے استعفی لے کر کسی نئے کھلاڑی کو قیادت کی ذمہ داری دینا چاہتی ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی روہت شرما ٹرافی کے
پڑھیں:
چیمپئنز ٹرافی؛ تنازعات میں گھری بھارتی ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کب ہوگا، تاریخ سامنے آگئی
بھارتی کرکٹ بورڈ انگلینڈ کے خلاف تین ایک روز میچز کی سیریز اور چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے اسکواڈ کا اعلان کل 18 جنوری کو کرے گا۔
بی سی سی آئی کی جانب سے جمعے کے روز جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ کپتان روہت شرما اور چیئرمین آف سلیکٹرز اجیت اگرکر ممبئی میں ہفتے کو پریس کانفرنس کریں گے۔
یہ پریس کانفرنس اسکواڈ کے اعلان کے بعد 12 بجکر 30 منٹ پر کی جائے گی، جس میں ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر موجود نہیں ہوں گے۔
بی سی سی آئی کا بیان میں کہنا تھا کہ مینز سلیکشن کمیٹی انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے کل ممبئی میں اسکواڈ سلیکٹ کریں گے۔ سلیکشن میٹنگ کے بعد ایک پریس کانفرنس ہوگی۔
واضح رہے چیمپئنز ٹرافی سے قبل بھارت انگلینڈ کے خلاف وائٹ بال سیریز کھیلی گی جس کا آغاز 22 جنوری سے ٹی 20 فارمیٹ سے ہوگا۔