WE News:
2025-04-13@17:17:21 GMT

پاکستان کے چیمپیئنز ٹرافی اسکواڈ میں ایک تبدیلی کا امکان

اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT

پاکستان کے چیمپیئنز ٹرافی اسکواڈ میں ایک تبدیلی کا امکان

آئی سی س چیمپیئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کے اسکواڈ میں ایک تبدیلی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، مڈل آرڈر بیٹر طیب طاہر کی جگہ اسپنر سفیان مقیم کو چیمپیئنز ٹرافی کے لیے پاکستانی اسکواڈ میں شامل کیا جاسکتا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سفیان مقیم کو فٹنس ٹیسٹ کے لیے طلب کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے لیے قومی ٹیم کا اعلان، فخر زمان سمیت کن کھلاڑیوں کی واپسی ہوئی؟

چیمپیئنز ٹرافی کے اسکواڈ میں صرف ایک فرنٹ لائن اسپنر کو شامل کرنے پر پی سی بی سلیکشن کمیٹی کو تنقید کا سامنا ہے۔  19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان میں ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی کے لیے اسکواڈ میں 11 فروری تک تبدیلی کی جاسکتی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 31 جنوری کو آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا، جس میں محمد رضوان (کپتان)، سلمان علی آغا (نائب کپتان)، بابر اعظم، فخر زمان، کامران غلام، سعود شکیل، طیب طاہر، افہیم اشرف، خوشدل شاہ، عثمان خان، ابرار احمد، حارث رؤف، محمد حسنین، نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’اتنے نالائق سلیکٹرز نہیں دیکھے‘، چیمپیئنز ٹرافی کے لیے ٹیم سلیکشن پر سابق کھلاڑیوں کی تنقید

پاکستان کرکٹ بورڈ کے پاس اسکواڈ میں کوئی تبدیلی کرنے کے لیے 11 فروری تک کا وقت ہے۔ اس کے بعد، متبادل کھلاڑیوں کو صرف طبی بنیادوں پر ہی ٹیم میں شمولیت کی اجازت دی جائے گی، جو آئی سی سی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی کی منظوری سے مشروط ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی اسکواڈ امکان ایک تبدیلی پاکستان ٹیم سفیان مقیم شمولیت طیب طاہر مقیم.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ا ئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی اسکواڈ امکان ایک تبدیلی پاکستان ٹیم سفیان مقیم شمولیت طیب طاہر چیمپیئنز ٹرافی کے لیے اسکواڈ میں

پڑھیں:

ٹرینوں کے اوقات میں تبدیلی کا اعلان

سٹی 42 : ریلوے انتظامیہ نے مختلف ٹرینوں کے اوقات کار میں تبدیلی کردی ۔ 

ریلوے انتظامیہ کے مطابق کراچی سے لاہور جانے والی شاہ حسین ایکسپریس کے اوقات کار میں تبدیلی کردی۔  15 اپریل سے کراچی سے لاہور شاہ حسین ایکسپریس رات 9 بجے کینٹ اسٹیشن روانہ ہوگی،  شاہ حسین ایکسپریس اگلے روز سہ پہر 3بجکر 35منٹ پر لاہور ریلوے اسٹیشن پہنچے گی۔ اس کے علاوہ لاہور سے چلنے والی شاہ حسین ایکسپریس رات9بجے لاہور ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہوگی۔ 

اسد عمر نے بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کے فیصلے کا تمسخر اڑانا شروع کردیا

شاہ حسین ایکسپریس کے اوقات میں تبدیلی پر عمل 15 اپریل سے ہوگا ۔ 

 بولان میل اور مہران ایکسپریس کے شیڈول میں بھی تبدیلی

پاکستان ریلوے نے بولان میل اورمہران ایکسپریس کے اوقات کار میں تبدیلی کا اعلان کر دیا۔  بولان اور مہران ایکسپریس کے نئے شیڈول کا اطلاق 27 اپریل 2025 سے ہوگا۔  بولان میل کراچی سٹی سے کوئٹہ تک اپنے مختلف اسٹیشنوں پر نئے وقت کے مطابق روانہ اور پہنچے گی۔ 

سپریم کورٹ میں دو ججز کی تعیناتی کیلئے جوڈیشل کمیشن اجلاس

 مہران ایکسپریس کے بھی کچھ اسٹیشنوں پر اوقات کار میں رد و بدل کیا گیا ہے۔ 

 ریلوے حکام کے مطابق بولان اور مہرام ایکسپریس اوقات کارمیں تبدیلیاں آپریشنل بہتری اور مسافروں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی ہیں ۔ 

متعلقہ مضامین

  • بیرن ملک مقیم افراد میں پاکستان کا دنیا میں کون سا نمبر ہے؟
  • کے پی میں تبدیلی کا جھوٹا ڈھونگ رچایا گیا: اختیار ولی خان
  • اسلام آباد ہائیکورٹ میں بینچز کی تبدیلی کو لے کر ججوں کے درمیان کیا تنازع چل رہا ہے؟
  • پی ایس ایل میں سب سے زیادہ ٹرافی کس ٹیم نے اپنے نام کیں؟جانئے
  • پی ایس ایل 10کی افتتاحی تقریب کا راولپنڈی میں آغاز
  • پی ایس ایل جیتنے کیلئے پہلا قدم کل کا میچ ہے، ڈیوڈ وارنر
  • پی ایس ایل 10: فاسٹ بولر احسان اللہ کس بڑی ٹیم کا حصہ بن گئے؟
  • ٹرینوں کے اوقات میں تبدیلی کا اعلان
  • پی ایس ایل میں جتنی والی ٹیم کو کیا ملے گا؟ پی سی بی نے بڑا اعلان کردیا
  • معاہدے کی خلاف ورزی، کوربن بوش پر پی ایس ایل کھیلنے پر پابندی