Express News:
2025-01-24@13:12:09 GMT

آئی سی سی ایوارڈز کے فاتحین کا اعلان کب ہوگا؟

اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل آئی سی سی ایوارڈز کا اعلان 24 سے 28 جنوری تک کرے گی۔

آئی سی سی کے مطابق ون ڈے اور ٹیسٹ کی بہترین ٹیموں کا اعلان 24 جنوری کو ہوگا جبکہ ٹی 20 ٹیم آف دی ایئر اور بہترین کھلاڑیوں کا اعلان 25 جنوری کو کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق امپائر آف دی ایئر اور ایمرجنگ پلیئر آف دی ایئر کا اعلان 26 جنوری کو ہوگا، 27 جنوری کو ون ڈے اور ٹیسٹ پلیئر آف دی ایئر کا اعلان کیا جائے گا جبکہ مینز اور ویمنز کرکٹر آف دی ایئر کا اعلان 28 جنوری کیا ہوگا۔

مزید پڑھیں: ٹی 20 کرکٹر آف دی ایئر 2024 کی نامزدگیوں کا اعلان، پاکستانی بھی شامل

خیال رہے کہ قومی ٹیم کے اسٹار کرکٹر بابراعظم کو مینز ٹی20 کرکٹر آف دی ایئر ایوارڈ 2024 کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: آف دی ایئر جنوری کو کا اعلان

پڑھیں:

آئی سی سی مینز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا اعلان، پاکستان کے تین کھلاڑی شامل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے 2024 کی مینز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کر دیا ہے۔ 

اس منتخب ٹیم میں پاکستان کے تین کھلاڑی شامل ہیں، جب کہ سری لنکا کے چار، افغانستان کے تین اور ویسٹ انڈیز کا ایک کرکٹر جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

پاکستان کے صائم ایوب، شاہین آفریدی اور حارث رؤف کو اس اعزازی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

 افغانستان کی جانب سے عظمت اللّٰہ عمرزئی، رحمان اللّٰہ گرباز اور اے ایم غضنفر ٹیم آف دی ایئر میں شامل ہیں۔

 سری لنکا کے پاتھم نسانکا، کوشال مینڈس، چارتھ اسالنکا، ونندو ہسارنگا اور ویسٹ انڈیز کے شرفین ردرفورڈ کو اس سال کی بہترین ون ڈے ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

آسٹریلیا، بھارت ،جنوبی افریقا، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ سمیت کئی بڑی ٹیموں کے کھلاڑی جگہ بنانے میں کامیاب نہ ہوسکے۔

متعلقہ مضامین

  • آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کردیا گیا
  • آئی سی سی مینز ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر کا اعلان، کیا پاکستان کا کوئی کھلاڑی شامل ہے؟
  • آئی سی سی مینز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا اعلان ،پاکستان کے 3کھلاڑی شامل، کون کون ؟جانیں
  • آسکر 2025 کی نامزدگیوں کا اعلان، کونسی فلمیں منتخب ہوئیں؟
  • آئی سی سی نے 2024 کی بہترین ایک روزہ ٹیم کا اعلان کردیا، کتنے پاکستانی کھلاڑی شامل؟
  • آئی سی سی مینز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا اعلان، پاکستان کے تین کھلاڑی شامل
  • آسکرایوارڈز 2025 کی نامزدگیوں کا اعلان، فہرست میں بہترین فلمیں اور اداکار کون ہیں؟
  • انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ایوارڈز کا اعلان 24 سے 28 جنوری تک ہوگا
  • بابراعظم کو آرام دینے کا وقت آگیا ہے ،باسط علی کا مشورہ