لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے سدباب کے لئے پنجاب سپیشل پلاننگ اتھارٹی قائم کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں کمرشل اور رہائشی علاقوں کے الگ الگ یکساں کلر اور ڈیزائن کی تجویز کا جائزہ لیا گیا، ہاؤسنگ سوسائٹیز میں گھروں کو ماحول دوست، واک ایبل اور جدید تقاضوں کے مطابق بنانے کا جائزہ بھی لیا گیا۔

اجلاس میں لاہور ڈویلپمنٹ پلان کے فیز ون کے تحت 414 سکیموں پر پیشرفت کی رپورٹ پیش کی گئی، وزیراعلیٰ نے لاہور ڈویلپمنٹ پلان پر پیشرفت کا جائزہ لینے کے لئے روزانہ کی بنیاد پر تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ لاہور ڈویلپمنٹ پلان میں ای ٹینڈرنگ کی وجہ سے کروڑوں روپے کی بچت ممکن ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

اس دوران اضلاع میں ڈسٹرکٹ سپیشل پلاننگ کمیٹی کے قیام پر اتفاق ہوا، متعلقہ ڈپٹی کمشنر ڈسٹرکٹ سپیشل کمیٹی کے سربراہ ہوں گے، واپڈا، سوئی گیس اور واسا سمیت سروسز فراہم کرنے والے دیگر اداروں کے نمائندے بھی ڈسٹرکٹ سپیشل کمیٹی میں شامل ہوں گے۔

علاوہ ازیں اراضی کے غیرقانونی استعمال کو روکنے کے لئے وائلیشن ٹریکنگ میکنزم بھی دیا جائے گا، ڈسٹرکٹ ڈیجیٹل وال کے ذریعے اراضی کے غلط استعمال کی نشاندہی ہو گی، ڈیجیٹل ڈیٹا کی بنیاد پر درخواستوں کی فاسٹ ٹریک پر منظوری کا فیصلہ بھی کیا جا سکے گا۔مزید برآں کمرشل، رہائشی اور زرعی زمینوں کی زوننگ کی جائے گی، پی ایس پی اے ڈسٹرکٹ لینڈ یوز پلان اور زوننگ کرے گی، ڈسٹرکٹ لینڈ یوز پلان اور زوننگ کو ہر چار سال میں ریویو کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہاؤسنگ سیکٹر کی زیر التواء درخواستیں فوری طور پر نمٹانے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹاؤن پلاننگ مستحکم مستقبل کی ضمانت ہوتی ہے، ناقص حکمت عملی کی وجہ سے اربن ایریاز میں بے ہنگم اور غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیاں بن رہی ہیں۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

آئینی بینچ میں مزید دو ججز شامل کرنے کا فیصلہ

 

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید دو ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لیے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق جمعہ 18 اپریل کو چیف جسٹس کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن اجلاس دو بجے ہوگا۔
اجلاس میں مستقل چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ اور چیف جسٹس بلوچستان کیلئے ججز کے ناموں پر غور ہوگا۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • پنجاب سیاحوں کی میزبانی کیلئے مکمل طور پر تیار ہے: مریم نواز شریف
  • سندھ پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کا اجلاس‘کراچی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے 5سو جعلی پنشنرز کو 66 کروڑ کی ادائیگی پر ڈائریکٹر فنانس معطل
  • لاہور صرف ایک شہر نہیں بلکہ زندہ تاریخ کا میوزیم ہے: وزیراعلیٰ مریم نواز
  • آئینی بینچ میں مزید دو ججز شامل کرنے کا فیصلہ
  • پنجاب اسمبلی میں ایسڈ کنٹرول بل منظور ہو گیا
  • پاکستان سے 9809غیرقانونی مقیم افرادڈی پورٹ
  • عمران خان سے کون ملاقات کرے گا؟ فیصلہ کرنے کیلئے پی ٹی آئی کی 5 رکنی کمیٹی قائم
  • پنجاب :عوامی رابطہ کمیٹیاں قائم کرنے کی ہدایت
  • طیب اردگان، امینہ سے ملاقات: گرلز ایجوکیشن کیلئے عالمی معاہدہ کیا جائے: مریم نواز
  • وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا مغل پورہ میں کھلے مین ہول میں گر کر پانچ سالہ بچے کے جاں بحق ہونے پر نوٹس