قومی کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر محمد وسیم جونیئر کی شادی کی تقریبات کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
مکہ مکرمہ میں نکاح کرنے والے قومی کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر محمد وسیم جونیئر کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو گیا۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر کھلاڑی نے اپنی مہندی و ڈھولک کی خوبصورت تصاویر شیئر کر دی ہیں۔سوشل میڈیا پر کھلاڑی کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر اور ویڈیوز میں محمد وسیم جونیئر مہندی کے اعتبار سے سبز کرتے پاجامے میں نظر آ رہے ہیں۔مختلف سوشل میڈیا پیجز پر وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز سے معلوم ہوتا ہے کہ کھلاڑی کی دلہنیا کا نام اسما ہے۔ شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے پہلے قومی کرکٹر کی مہندی اور ڈھولک کی تقریب کا انعقاد اسلام آباد میں ہوا ہے، جس میں ان کے اہلِ خانہ سمیت قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی۔وائرل ویڈیو میں کھلاڑی کے گھر کی جھلک بھی نظر آ رہی ہے جسے برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے، جبکہ مہندی و ڈھولک کے اعتبار سے سجاوٹ میں پیلا اور سبز رنگ نمایاں ہے، اس کے ساتھ ساتھ سجاوٹ میں گیندے کے پھولوں کا بھی کثرت سے استعمال کیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے وسیم جونیئر نے کیپشن میں صرف مہندی کی تقریب کی تاریخ درج کی ہے، جس کے مطابق ان کی مہندی 29 جنوری 2025 کو منعقد ہوئی۔سوشل میڈیا پر تصاویر اور ویڈیوز منظرِ عام پر آنے کے بعد ساتھی کھلاڑیوں اور مداحوں کی جانب سے اس جوڑے کے لیے نیک تمنائوں اور مبارک باد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس انجری کا شکار ہونے والے محمد وسیم جونیئر تینوں فارمیٹ میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سوشل میڈیا
پڑھیں:
اداکارہ علیزے شاہ کا نفرت کرنیوالوں کیلئے پیغام
کراچی(شوبز ڈیسک)خوبرواداکارہ علیزے شاہ نے نفرت کرنے والوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ براہِ مہربانی نرم دل رہیں، ہرکوئی باہر سے جتنا مضبوط دکھائی دیتا ہے، اندرسے اتنا مضبوط نہیں ہوتا۔
علیزے شاہ سوشل میڈیا پر اپنے بولڈ انداز، خود اعتمادی اور تنقید کا سامنا کرنے والے رویے کی وجہ سے زیرِ بحث رہتی ہیں۔
حال ہی میں علیزے شاہ کو ان کے لباس اور سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیے جانے والے منصوبوں پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑاہے۔
علیزے شاہ نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک جذباتی پیغام شیئرکیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ میں کچھ بھی کروں، مجھے اس پرنفرت کیوں ملتی ہے؟ جو بھی کرتی ہوں، لوگ میرے خلاف ہو جاتے ہیں۔
مزیدپڑھیں:سیالکوٹ ایئرپورٹ کے لیے سنگ میل : پنجاب اسمبلی نے PRA سروسز ٹیکس میں چھوٹ کی قرارداد منظور کر لی