روہت شرما کا لیجنڈری کرکٹر روی شاستری کے ساتھ رویہ، ویڈیو سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے حال ہی میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں لیجنڈری کرکٹر روی شاستری کے ساتھ ایسا رویہ اختیار کیا کہ ہر کوئی اُن کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگیا۔
وانکھیڈے اسٹیڈیم کے پچاس سال منعقد ہونے پر انتظامیہ کی جانب سے شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں موجودہ اور سابق نامور بھارتی کھلاڑی شریک ہوئے۔
اس تقریب میں سچن ٹنڈولکر سمیت دیگر کھلاڑیوں کو کرکٹ میں خدمات انجام دینے پر انعامات اور ٹرافیاں بھی دی گئیں۔
تقریب کے آغاز پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما اسٹیج پر پہنچے تو انہوں نے روی شاستری کو کونے والی کرسی پر براجمان دیکھا۔
https://www.facebook.com/TellyDramaTv/videos/1540951573290592/
روہت شرما لیجنڈری کرکٹر کے قریب گئے اور اُن سے جگہ تبدیل کرنے کی درخواست کی، پھر اپنی والی کرسی پر بیٹھا کر خود برابر میں بیٹھ گئے۔
https://www.facebook.com/cricketstats.in/videos/2672648942930712/?share_url=https%3A%2F%2Ffb.watch%2Fxe2Gp75uQW%2Fبھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان کے اس رویے اور صلہ رحمی پر صارفین و شائقین کرکٹ نے اُن کی بہت تعریف کی اور روہت شرما کو اصل زندگی میں ہیرو قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے لوگ اپنے محسنوں کو کبھی نہیں بھولتے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: روہت شرما
پڑھیں:
سوات؛کم سن طالبات اسکول کے گہرے کنویں میں گر گئیں، ویڈیو سامنے آ گئی
سوات:خیبر پختونخوا میں کم سن طالبات اسکول کے گہرے کنویں میں گر کر زخمی ہو گئیں، جس کی ویڈیو سامنے آ گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سوات میں بلوگرام گرلز اسکول میں 2 کم سن طالبات 60 فٹ گہرے کنویں میں گر گئیں، جس کی اطلاع ریسکیو 1122 کو دی گئی، جس پر امدادی اہل کاروں نے دونوں بچیوں کو کنویں سے زخمی حالت میں نکال کر ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔
گہرے کنویں میں گرنے والی بچیوں کی شناخت مرجان، عمر 12 سال اور جویریہ عمر 7 سال کے طور پر ہوئی ہے۔
زخمی بچیوں کو فوری طور پر سیدو سینٹرل اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔