ہیڈ کوچ عاقب جاوید کا بابراعظم کے حوالے سے اہم بیان
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور سلیکٹر عاقب جاوید نے کہا ہے کہ سہ قومی سیریز کے فائنل میں شکست پر افسوس ہوا ،ہم نے اپنے طور پر بہترین کوشش کی۔
سیریز کے فائنل کے بعد پریس کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے عاقب جاوید نے کہا کہ جنوبی افریقا کے خلاف میچ کی نسبت فائنل میں کراچی کی وکٹ قدرے مختلف تھی،جس پر باؤنس بھی بالکل نہیں تھا،پاکستان کو اس وکٹ پر 270 رنز بنانے کی ضرورت تھی۔
انہوں نے کہا کہ اپنے گیم پلان اور منصوبہ بندی پر مطمئن اور خوش ہوں،ہم نے بہترین دستیاب کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کا انتخاب کیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسپیشلسٹ اسپنرابرار احمد کی وائٹ بال میں کارکردگی اچھی ہوتی جارہی ہیں۔
عاقب جاوید نے پاکستان کی اوپننگ جوڑی کے حوالے سے ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہماری بدقسمتی رہی کہ بابر اعظم کو تین میچز میں بطور ابتدائی کھلاڑی میدان میں آنا پڑا،تا ہم تیسرے نمبر پر بیٹنگ کرنے والا اگر اوپن کرے تو کوئی حرج نہیں۔ بابر ایک بہترین بیٹر ہے اور امید ہے کہ وہ جلد ہی ایک اچھی اننگ کھیلنے میں کامیاب ہوگا۔ صائم کی انجری بھی ہماری بدقسمتی رہی۔
انہوں نے کہا کہ 11 اوور سے 40 اوور تک ون ڈے میں ایک تبدیلی آتی ہے۔بیرون ملک جا کر کرکٹ کھیلیں تو وہ قدرے مختلف ہوتی ہے۔
ہیڈ کوچ نے مزید کہا کہ پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں قومی کرکٹ ٹیم سے اچھی توقعات ہیں۔ ہمیں کھیل کے ہر شعبے میں اچھی پرفارمنس کی امیدیں ہیں۔ فٹ ہونے کی صورت میں حارث رؤف کی موجودگی پاکستان کی بولنگ کو مضبوط کرے گی۔ پاکستان کے پاس بہترین فاسٹ بولرز ہیں جو دنیا کی کسی بھی ٹیم کو دباؤ میں لانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: عاقب جاوید کہا کہ نے کہا
پڑھیں:
اداکارہ عمارہ چوہدری بابراعظم، نسیم، صائم اور اعظم؛ کس سے شادی کرنا چاہتی ہیں؟
کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے آغاز کیساتھ ہی سابق کرکٹرز اور شوبز ستارے اپنی اپنی فرنچائز اور اسٹارز کو سپورٹ کررہے ہیں۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں اوپنر احمد شہزاد، فواد عالم اور اداکارہ عمارہ چوہدری شرکت کی، جہاں میزبان نے انکے ساتھ مزاحیہ سوالات کیے اور کھلاڑیوں نے اپنے تبصرے پیش کیے۔
پروگرام کے دوران میزبان نے اداکارہ سے سوال کیا کہ اگر کسی کرکٹر کا رشتہ آ جائے تو کس کو ہاں کہیں گی؟ اسکے لیے انہوں نے 4 آپشنز بھی پیش کیے۔
میزبان کی جانب سے عمارہ چوہدری کو 4 آپشنز میں بابراعظم، نسیم شاہ، صائم ایوب اور اعظم خان کے نام شامل تھے، جس میں سے اداکارہ کو کسی ایک کرکٹر کا انتخاب کرنا تھا۔
اداکار نے آپشنز کے باہر سے شاہد آفریدی کو اپنا پسندیدہ کرکٹر منتخب کیا تاہم اینکر اصرار پر انہوں نے آپشنز میں سے بابراعظم کا انتخاب کیا اور رشتہ آنے پر شادی کی حامی بھری۔
دوسری جانب اوپنر احمد شہزاد نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ ٹیم میں کوئی ایسا پلئیر نہیں، جسے اسٹار کہا جاسکے۔
مزیدپڑھیں:ایرانی صوبےسیستان بلوچستان میں مسلح افراد کا حملہ، 8 پاکستانی جاں بحق