ٹیسٹ کرکٹر ساجد خان کالی آندھی کا رخ موڑنے کے لیے بے چین
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
پشاور:
ٹیسٹ کرکٹر ساجد خان اپنی گھومتی گیندوں سے کالی آندھی کا رخ موڑنے کے لیے بے چین ہیں۔
پشاور میں کرکٹ اکیڈمی کے دورہ کے موقع پر ساجد خان نے کہا کہ 17جنوری سے ملتان میں شروع ہونے والے ٹیسٹ میں انگلینڈ کی طرح ویسٹ انڈیز کے بلے بازوں کو بھی اپنی گھومتی گیندوں سے تنگ کرنے کی کوشش کریں گے۔
ساجد خان کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کے لیے پرامید ہوں، ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ میں شامل ہونے پر خوش ہوں، ہر کھلاڑی کی خواہش ہوتی ہے کہ پاکستان ٹیم میں شامل ہو جائے، میری بھرپور کوشش ہوتی ہے کہ میری پرفارمنس پاکستان کی فتح کے لئے ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں نے اپنی کرکٹ کا آغاز اس اکیڈمی سے کیا اور پھر اس کے بعد انڈر 16، انڈر19 اور انڈر 23 کے علاوہ گریڈ ون اینڈ گریڈ ٹو کرکٹ کھیلی اور اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اللہ نے مجھے پاکستان ٹیم تک پہنچایا۔ چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہورہی ہے اور ایک پاکستانی کی حیثیت سے دلی خواہش ہے کہ چیمپئنز ٹرافی پاکستان جیتے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
لیہ، ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صدر علامہ اقتدار نقوی کا دورہ لیہ، مرکزی کنونشن کی دعوت دی
ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر علامہ اقتدار حسین نقوی نے لیہ میں صوبائی نائب صدر عزاداری ونگ جنوبی پنجاب سردار صفدر حسین خان کے ڈیرے پر تنظیمی رہنمائوں سے ملاقات کی اور اُنہیں مرکزی کنونشن کی دعوت دی، اس موقع پر ضلعی صدر ساجد حسین گشکوری، سابق ضلعی صدر مولانا ساجد رضا اسدی، عمران عباس اور دیگر موجود تھے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی کنونشن کی تیاریاں جاری ہیں، ملک بھر میں دعوتوں کا سلسلہ جاری ہے، تین سال بعد اسلام آباد میں منعقد ہونے والا مرکزی کنونشن 18 اپریل سے شروع ہوگا، کنونشن میں شرکت کے لیے مختلف اضلاع میں دعوتوں کا سلسلہ جاری ہے، ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر علامہ اقتدار حسین نقوی نے لیہ میں صوبائی نائب صدر عزاداری ونگ جنوبی پنجاب سردار صفدر حسین خان کے ڈیرے پر تنظیمی رہنمائوں سے ملاقات کی اور اُنہیں مرکزی کنونشن کی دعوت دی، اس موقع پر ضلعی صدر ساجد حسین گشکوری، سابق ضلعی صدر مولانا ساجد رضا اسدی، عمران عباس اور دیگر موجود تھے۔