روہت شرما کا چیمپئنز ٹرافی کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کے چیمپئنز ٹرافی کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا مکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق روہت شرما نے اپنے مستقبل کے حوالے سے مشاورت مکمل کرلی ہے اور انہوں نے چیمپئنز ٹرافی کے بعد کرکٹ سے مکمل طور پر الگ ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
اس سے قبل روہت شرما انگلینڈ کے خلاف بھارت میں ہونے والی ون ڈے سیریز میں اپنی ٹیم کی قیادت کریں گے۔
دوسری جانب روہت شرما کا چیمپئنز ٹرافی سے قبل پاکستان کا دورہ کرنے کا بھی امکان ہے۔
یاد رہے کہ روہت شرما نے پہلے ہی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا اور وہ اب چیمپئنز ٹرافی کے بعد مکمل ریٹائر ہو جائیں گے۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل چیمپئنز ٹرافی کے بعد روہت شرما کرکٹ سے
پڑھیں:
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی ٹرافی ایک بار پھر پاکستان آئے گی
لاہور : آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی ٹرافی ایک مرتبہ پھر پاکستان کا دورہ کرے گی۔ ذرائع کے مطابق، ورلڈ ٹور کے بعد یہ ٹرافی رواں ماہ کے آخر میں پاکستان پہنچے گی اور لاہور میں مختلف مقامات پر اس کی نمائش کی جائے گی۔
مزید یہ کہ چیمپئنز ٹرافی کو پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی لے جانے کا ارادہ ہے، اور اس سلسلے میں آئی سی سی اور پی سی بی کے مارکیٹنگ ڈپارٹمنٹ ٹرافی کے ٹور کا منصوبہ تیار کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ اس ٹرافی کا گزشتہ سال نومبر میں بھی پاکستان کے مختلف شہروں میں دورہ ہوا تھا، جن میں اسلام آباد، مری، نتھیا گلی، ٹیکسلا، ایبٹ آباد اور کراچی شامل تھے۔ چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے شروع ہو گی، اور یہ امکان ہے کہ ٹرافی ایونٹ کے دوران پورے وقت پاکستان میں ہی موجود رہے گی۔