کرس گیل کے بعد پولارڈ نے ٹی20 میں چھکوں کا ریکارڈ بنالیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
دبئی (اسپورٹس ڈیسک)ویسٹ انڈین کرکٹر کیرون پولارڈ ٹی20 کرکٹ کیرئیر میں 900 چھکے لگانے والے دنیا کے دوسرے بلے باز بن گئے۔دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں 16 جنوری کو آئی ایل ٹی20 لیگ میں ایم آئی ایمریٹس اور ڈیزرٹ وائپرز کے درمیان میچ میں پولارڈ نے اپنے کیریئر میں 900 چھکے لگانے کا اعزاز حاصل کیا۔پولارڈ 19ویں اوور کی پہلی گیند پر چھکا لگا کر ٹی20 کرکٹ میں دوسرے سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بیٹر بھی بن گئے۔ان کے علاوہ ہم وطن کرس گیل 1 ہزار 56 چھکوں کیساتھ پہلے نمبر پر موجود ہیں، جنہوں نے یہ کارنامہ محض 455 اننگز میں انجام دیا تھا۔پولارڈ نے دنیا بھر میں ٹی 20 لیگز میں ٹائٹل جیتے ہیں اور وہ ویسٹ انڈیز کے اسکواڈ کا حصہ تھے ۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ آج ملتان میں ہوگا
ملتان: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ آج ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ میچ کا آغاز صبح 10:30 بجے ہوگا، اور دونوں ٹیموں کے کپتان ٹرافی کی رونمائی بھی کریں گے۔
پاکستان کرکٹ اسکواڈ نے اس میچ کے لیے پریکٹس کی تیاری مکمل کر لی ہے۔ اسپن وکٹ کی تیاری کے لیے انڈسٹریل سائز پنکھوں سے پچ کو خشک کیا جا رہا ہے، اور اسے پلاسٹک کور میں ڈھانپ کر رکھا گیا ہے۔ گراونڈ اسٹاف کو پچ پر موجود نمی کو خشک کرنے کی ہدایت بھی دی جا چکی ہے۔
اسپن ٹریک کو مدنظر رکھتے ہوئے دونوں ٹیموں کی جانب سے اسپن بولرز پر زیادہ انحصار کیے جانے کا امکان ہے۔ اس سلسلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق اسپنر عبدالرحمان کو اسپن بولنگ کوچ مقرر کیا ہے، جو ایک روز قبل ہی ٹیم کو جوائن کر چکے ہیں۔ انھوں نے میزبان اسپنرز ابرار احمد، نعمان علی اور ساجد خان کو پریکٹس کروائی۔