پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ کے لیے اسپن ٹریک تیار
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
ملتان:
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل ملتان اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس کے لیے اسپن ٹریک تیار کر لیا گیا۔
میچ کا آغاز صبح 10.30 بجے ہوگا، پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے کپتان آج ٹرافی کی رونمائی بھی کریں گے۔ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان کرکٹ اسکواڈ کی جانب سے پریکٹس بھی کی گئی۔
اسپن وکٹ کی تیاری کے لیے انڈسٹریل سائز پنکھوں سے پچ کو خشک کیا جا رہا ہے جبکہ اسے پلاسٹک کور میں بھی ڈھانپ کر رکھا گیا ہے، گراؤنڈ اسٹاف کو پہلے ہی پچ پر موجود نمی کو خشک کرنے کی ہدایت دی جا چکی۔
اسپن ٹریک کو مدنظر رکھتے ہوئے دونوں ٹیموں کی جانب سے پہلے ٹیسٹ میں اسپن بولرز پر انحصار کیا جائے گا۔ ممکنہ سلو کنڈیشنز کے پیش نظر بیٹرز نے بھی اسپنرز کو کھیلنے کی مہارت بنانے پر توجہ مرکوز رکھی رہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق اسپنر عبدالرحمان کو اسپن بولنگ کوچ مقرر کیا ہے، وہ ایک روز قبل ہی ٹیم کو جوائن کر چکے، انھوں نے میزبان اسپنرز ابرار احمد، نعمان علی اور ساجد خان کو پچ کے مطابق پریکٹس کروائی۔
واضح رہے کہ کیریبیئن ٹیم 19 برس بعد پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 2006 میں پاکستان میں کھیلی گئی سیریز میزبان ٹیم نے دو صفر سے جیتی تھی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کِس سابق کرکٹر و سلیکٹر کی نواسی اسکاٹ لینڈ کی ٹیم کا حصہ ہیں؟
پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر، مینجر اور سلیکٹر کرنل ریٹائرڈ نوشاد کی نواسی مریم فیصل بھی آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کوالیفائر میں اسکاٹ لینڈ کرکٹ ٹیم کا حصہ بن گئیں۔
نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے اسکاٹش پلئیر و پاکستانی نژاد مریم فیصل نے بتایا کہ اپنے نانا کی وجہ سے میں اور میرے جڑواں بھائی نے کرکٹ شروع کی، نانا کو میں پیار سے بابا کہتی تھی، انہوں نے مجھے بہت سپورٹ کیا۔
19 سال کی اسکاٹش پلئیر مریم فیصل 1 ون ڈے اور 6 ٹی20 میچز میں اسکاٹ لینڈ کی نمائندگی کرچکی ہیں۔
مزید پڑھیں: 90 کی دہائی کے کرکٹرز سے متعلق بیان؛ شعیب اختر بھی حفیظ پر برہم
انہوں نے بتایا کہ بابا دبئی میں سری لنکا کے خلاف سیریز میں پاکستان ٹیم کے منیجر تھے، ہم وہ میچ دیکھنے گئے تھے، اس سے پہلے مجھے کرکٹ کا شوق نہیں تھا تاہم وہاں سے واپس آکر بھائی نے کلب کرکٹ جوائن کی تو میں نے بھی کرکٹ کھیلنا شروع کیا۔
مریم فیصل نے بتایا کہ میں انڈر 19 میں فلاپ ہو گئی تو بابا نے حوصلہ افزائی کی پھر اگلا سیزن اچھا کھیلا۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل؛ شاداب کی حرکت نے مداحوں کو ہنسنے پر مجبور کردیا
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آ کر کھیلنا اچھا لگ رہا ہے، یہ ایک مختلف احساس ہے کیونکہ جہاں سے آپ کا تعلق ہو وہاں کھیلنا ایک خواب ہوتا ہے تو میرا یہ خواب پورا ہو رہا ہے۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل میں زیادہ ففٹیز فخر نے رضوان کی برابری کرلی
مریم فیصل کا کہنا ہے کہ دیسی لڑکیاں کھیل میں نہیں آتیں، شاید فیملی کی وجہ سے یا ان کی خود دلچسپی نہیں ہوتی۔