فہیم اشرف کو آل راؤنڈر کے طور پر موقع دیا ہے، ہیڈ کوچ
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
لاہور:
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا ہے کہ فہیم اشرف کو آل راؤنڈر کے طور پرموقع دیا ہے، ناقدین کا فہیم اشرف کی سلیکشن کو تنقید کا نشانہ بنانا ان کی رائے ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہیڈ کوچ اور سابق فاسٹ باؤلر نے کہا کہ ہوم کنڈیشنز میں پاکستان کو تین سو سے زائد رنز بنانے چاہیئں، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی وجہ سے کرکٹ تیز ہوگئی ہے، ہر ٹیم آسانی سے تین سو پلس رنز بنالیتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سہ ملکی سیریز چیمپئینز ٹرافی کےلیے گیئر اپ ہونے کا موقع ہے، چیمپئنز ٹرافی میں بھی پاکستان مہم جوئی کا آغاز کیویزکے خلاف میچ سے ہوگا۔
فہیم اشرف کے انتخاب کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فہیم اشرف کوآل راؤنڈر کے طور پر موقع دیا ہے، ضرورت پڑنے پر فہیم اشرف کو باؤلنگ میں بھی موقع دیں گے، ناقدین کا فہیم اشرف کی سلیکشن کو تنقید کا نشانہ بنانا ان کی رائے ہے۔
عاقب جاوید نے کہا کہ بہترین کمبی نیشن کے طور پر قومی ٹیم تشکیل دی ہے، تاکہ ضرورت پرفاسٹ باؤلر اوراسپن آل رائونڈر دستیاب ہوں۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نے کہا کہ کے طور پر
پڑھیں:
پی این ایس یمامہ کی پاک بحریہ میں شمولیت موثر فلیٹ آپریشنز میں معاون ثابت ہوگی، نیول چیف
تصویر سوشل میڈیا۔پاک بحریہ کے بیڑے میں چوتھے آف شور پیٹرول ویسل پی این ایس یمامہ کی شمولیت کی تقریب جناح نیول بیس اورماڑہ میں منعقد ہوئی۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
پی این یس یمامہ جدید ترین ٹیکنالوجی اور حربی صلاحیتوں سے لیس ہے، جسے ڈامن شپ یارڈ رومانیہ کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے۔
اس موقع پر اپنے خطاب میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے کہا کہ خطے میں ابھرتے ہوئے بحری چیلنجز سے نمٹنے کےلیے مضبوط بحریہ ناگزیر ہے۔
ایڈمرل نوید اشرف کے مطابق انکا مزید کہنا تھا کہ پی این ایس یمامہ کی پاک بحریہ میں شمولیت موثر فلیٹ آپریشنز میں معاون ثابت ہوگی۔
نیول چیف نے کہا کہ مغربی سرحدوں میں بڑھتی صلاحیتوں اور میری ٹائم سیکیورٹی کے فروغ میں معاون ثابت ہو گی۔
چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے کہا یمامہ کی شمولیت سمندری سرحدوں کے تحفظ کا عزم ہے، پی این ایس یمامہ کی شمولیت عالمی پانیوں میں امن کے قیام کےلیے پاک بحریہ کے عزم کی مظہر ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق انھوں نے کہا پاک بحریہ علاقائی امن و سلامتی بشمول بندر گاہوں اور سی پیک کے تحفظ کے لیے پر عزم ہے۔
تقریب میں اعلیٰ سول اور عسکری حکام اور مقامی معززین نے شرکت کی۔