Express News:
2025-02-19@04:36:08 GMT

ہیڈ کوچ عاقب جاوید کا بابر اعظم کے حوالے سے اہم بیان

اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور سلیکٹر عاقب جاوید نے کہا ہے کہ سہ قومی سیریز کے فائنل میں شکست پر افسوس ہوا ،ہم نے اپنے طور پر بہترین کوشش کی۔

سیریز کے فائنل کے بعد پریس کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے عاقب جاوید نے کہا کہ جنوبی افریقا کے خلاف میچ کی نسبت فائنل میں کراچی کی وکٹ قدرے مختلف تھی،جس پر باؤنس بھی بالکل نہیں تھا،پاکستان کو اس وکٹ پر 270 رنز بنانے کی ضرورت تھی۔

انہوں نے کہا کہ اپنے گیم پلان اور منصوبہ بندی پر مطمئن اور خوش ہوں،ہم نے بہترین دستیاب کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کا انتخاب کیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسپیشلسٹ اسپنرابرار احمد کی  وائٹ بال میں کارکردگی اچھی ہوتی جارہی ہیں۔

عاقب جاوید نے پاکستان کی اوپننگ جوڑی کے حوالے سے ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہماری بدقسمتی رہی کہ بابر اعظم کو تین میچز میں بطور ابتدائی کھلاڑی میدان میں آنا پڑا،تا ہم تیسرے نمبر پر بیٹنگ کرنے والا اگر اوپن کرے تو کوئی حرج نہیں۔ بابر ایک بہترین بیٹر ہے اور امید ہے کہ وہ جلد ہی ایک اچھی اننگ کھیلنے میں کامیاب ہوگا۔ صائم کی انجری بھی ہماری بدقسمتی رہی۔

انہوں نے کہا کہ 11 اوور سے 40 اوور تک ون ڈے میں ایک تبدیلی آتی ہے۔بیرون ملک جا کر کرکٹ کھیلیں تو وہ قدرے مختلف ہوتی ہے۔

ہیڈ کوچ نے مزید کہا کہ پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں قومی کرکٹ ٹیم سے اچھی توقعات ہیں۔ ہمیں کھیل کے ہر شعبے میں اچھی پرفارمنس کی امیدیں ہیں۔ فٹ ہونے کی صورت میں حارث رؤف کی موجودگی پاکستان کی بولنگ کو مضبوط کرے گی۔ پاکستان کے پاس بہترین فاسٹ بولرز ہیں جو دنیا کی کسی بھی ٹیم کو دباؤ میں لانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: عاقب جاوید کہا کہ نے کہا

پڑھیں:

غلطیوں سے سیکھ رہے ہیں، چمپئنز ٹرافی میں بہترین کھیل پیش کرینگے، محمد رضوان

کراچی(اسپورٹس ڈیسک ) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ غلطیوں سے سیکھ رہے ہیں، چیمپئنز ٹرافی میں بہترین کھیل پیش کریں گے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کی پریکٹس سیشن کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان محمد رضوان نے کہا پوری قوم کی خوش قسمتی ہے کہ ایک طویل مدت کے بعد آئی سی سی کا میگا ایونٹ پاکستان میں ہو رہا ہے،پاکستان کرکٹ ٹیم دنیا کے کسی بھی بڑی ٹیم سے ہرگز کم نہیں۔رضوان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ نے 10 سال مشکل حالات دیکھے مگر ٹیم نے اچھے نتائج فراہم کیے،کوشش کریں گے کہ اپنی غلطیوں پر قابو پائیں اور دوسری ٹیم کو فائدہ نہ ہونے دیں۔ ٹرائی سیریز کے فائنل میں نیوزی لینڈکے خلاف پہلے خود بیٹنگ کی تاکہ ہمیں اپنی غلطیاں نظر آئیں، ہمیں پتا چلے کہ ہم کہاں کھڑے ہیں، ہم نے پچھلے میچوں سے بہت کچھ سیکھا کوشش کریں گے کل وہ غلطیاں نہ ہوں۔انہوں نے کہا کہ بہت سی چیزیں ہماری اوپر نیچے ہیں، ہمیں ابھی بہت ساری چیزوں میں بہتری لانی ہے، ہمیں بہادری،تکنیک اور محنت سے کھیلنا ہوگا، ہم سے ایک سے دوفیصد کے فرق سے میچز جارہے ہیں، ہم سے آخر میں جاکر کچھ نہ کچھ کمی رہ جاتی ہے، میچ میں کمی بیشی پوری کرنے کے کوشش کر رہے ہیں۔محمد رضوان کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی میں کچھ مختلف کرنے کی کوشش نہیں کی، میچ ہاتھ سے نہ نکلے اس پر کام کر رہے ہیں، ٹیم جیت کیلئے پرعزم ہے، چیمپئنز ٹرافی میں بہترین کھیل پیش کرینگے، بحیثیت کپتان اس وقت خوشی ہوتی ہے جب ٹیم کی پرفارمنس سے جیت ہوتی ہے، ہم سینئر کھلاڑی ہیں ذمہ داری لینی چاہیے۔قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ حارث رف فٹ ہیں اور پریکٹس سیشن میں بالنگ کر رہے ہیں، اوپننگ کے لئے ٹیم میں آپشنز موجود ہیں ، بابر اعظم ٹیکنِیکل پلیئرہیں وہ ہی اوپن کریں گے، صرف میری اور بابر ہی نہیں بلکہ سب چاہتے ہیں ٹائٹل جیتیں ، ہمارے ہاتھ میں جو ہے وہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔محمد رضوان کا مزید کہنا تھا کہ آئی سی سی کا ایونٹ پوری قوم کو انجوائے کرنا چاہیے ، اسٹیڈیمز ریکارڈ مدت میں بنے ہیں ، چیمپئنز ٹرافی ہم پہلے بھی جیتے ہوئے ہیں ، ٹائٹل کا دفاع کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے،ٹیسٹ میں بھی نمبر ون بنے ، کوئی شک نہیں پاکستان نے ماضی میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ محمد رضوان نے حارث رئوف کی انجری سے متعلق اپ ڈیٹ دیتے ہوئے کہا کہ فاسٹ بولر حارث رئوف ردھم میں بولنگ کررہے ہیں اور مکمل فٹ ہیں، ہمارے پاس اوپنرز کیلئے مختلف آپشنز موجود ہیں لیکن بابراعظم بطور اوپنر زیادہ بہتر کھلاڑی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • غلطیوں سے سیکھ رہے ہیں، چمپئنز ٹرافی میں بہترین کھیل پیش کرینگے، محمد رضوان
  • بابر اعظم کا چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے اہم بیان
  • ’آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی سے متعلق وہ معلومات جو ہر کوئی جاننا چاہتا ہے‘
  • محمد آصف نے ایشین اسنوکر چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرلی
  • طیب ایردوان پاکستان کے بہترین دوست ہیں:وزیر اعظم
  • چیمپیئنز ٹرافی میں نیوزی لینڈ کے خلاف اوپننگ کون کرے گا؟ کپتان محمد رضوان نے بتادیا
  • نیشنل مینز بیس بال چیمپئن شپ:ٹائٹل پاکستان آرمی کے نام رہا
  • پاک انگلینڈ فائنل ہوا تو کسی صورت میری ہار نہیں ہوگی، میئر لندن
  • بھارت کیخلاف فائنل کبھی نہیں بھول سکتے، سرفراز احمد
  • ٹرمپ کا راستہ روکنے کے لیے پاکستان اور ترکیہ کی خفیہ ڈیل؟